اسلام آباد میں پلاسٹک پولی تھین بیگز پر پابندی

زبیر مرزا

محفلین
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد میں اب پلاسٹک بیگز کی جگہ بائیو ڈی گریڈایبل بیگ استعمال ہوں گے۔ بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز مدت پوری ہونے پر فضا میں تحلیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/01-Feb-2013/171249

اسلام آباد…وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد کی حدود میں پلاسٹک بیگز کی خریدوفروخت ، پلاسٹک بیگزاور شیٹس بنانے اور ان کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، اطلاق یکم اپریل سے ہوگا ، خلاف وزری پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز کی بجائے ماحول دوست بیگز استعمال کیے جائیں گے جو تین ماہ میں تحلیل ہوجاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان بھر میں8 ہزار یونٹس میں سالانہ 55 ارب پلاسٹک بیگز تیار کیے جاتے ہیں ،اب ماحول دوست بیگز کیلئے نئی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں ،صرف کیمیکل تبدیل کیا جائے گا اور مزدور بھی بے روزگار نہیں ہوں گے ۔وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے سے 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔
http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=86142
تبصرہ-
اسلام آباد کے محفلین کو مبارک باد خاص طور پر ماحولیات کے سلسلے میں آگاہی کا کام کرنے والے
الف نظامی بھائی کو
 
زبیر مرزا

محفلین
ہم تو پہلے ہی کچھ بیگز ڈئیزائین کرچکے ہیں :)

Greenbag-1.jpg

Bag2222.jpg
 
نایاب

لائبریرین
کاش کہ ان پلاسٹک کے شاپرز سے جان چھوٹ جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کرے یہ منصوبہ کامیاب ہو تے پورے پاکستان پر لاگو ہوجائے ۔ آمین
 
تلمیذ

لائبریرین
الحمد للہ، حکومت میں ابھی تک اچھے کام کرنے والے چند 'دانے' موجودہیں جن مساعی سے یہ ملک چل رہا ہے۔اللہ تعالے سے دعا ہے ایسے لوگوں میں اضافہ کرے۔ پہلے بھی اس سلسلے میں کوششیں ہوئی تھیں لیکن 'شاپر مافیا' نے کچھ نہ ہونے دیا۔ اب اگر یہ مفیدقانون بنا ہے تو اس کو پورے ملک پر لاگو ہونا چاہئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ملک صاحب کی طرح یہ بند کر دو، وہ بند کر دو۔

بجائے اس کے کہ عوام کو آگہی دیں کہ بھئی ان کو اس طرح پھینک دینے سے یہ نقصان ہے اور اس کو کیسے تلف کرنا چاہیے، آسان طریقہ کہ بند کر دو۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں ہمارے ہاں سو فیصد پلاسٹک کا بیگ استعمال ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ وہ لوگ ریسٹورنٹ سے کھانا لیکر جاتے ہیں ان کو پلاسٹک کا دسترخوان دیا جاتا ہے۔

جتنا پلاسٹک کا یہاں استعمال ہوتا ہے، شاید ہی کہیں ہوتا ہو، لیکن ان کو صحیح طریقے سے تلف کر کے اس کے نقصان سے محفوظ رہتے ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی لوگوں یہ اک خبر ہی تھی۔۔ اس سے زیادہ اس کی کچھ حقیقت نہیں۔ بس یونہی عرصہ سے وزارت موسمیات و ماحول نے شائد کوئی بیان نہیں داغا تھا۔ تو یہ بیان داغ دیا۔ یہاں ہر جگہ یہی شاپر استعمال ہو رہے ہیں۔ بلکہ بڑی مقدار میں لوگ شاپر ڈبل کرتے بھی پائے جاتے ہیں۔ :)
ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ دنوں میں نے جتنے بھی بڑے سٹورز سے کچھ خریداری کی ہے۔ وہ شاپر ہی چلا رہے ہیں۔۔ عوام کو بھی اور حکومت کو بھی ;)
اگر بڑے بڑے سٹورز پر بھی یہ بیگ میسر نہیں جن کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تو چھوٹے دکاندار کیا خاک استعمال کریں گے۔ :)

اخلاقی سبق: ماحول کے حوالے سے کبھی بھی وفاقی حکومت کی طرف سے کی گئی بکواس پر یقین نہ کریں۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
ان کو وقتاً فوقتاً یہ جوش چڑھتا رہتا ہے۔ کچھ عرصے تک بین قائم رہتا ہے پھر سب کچھ پرانی ڈگر پر چلنے لگتا ہے۔
 
حماد

محفلین
"شاپر" شاپنگ کرنے والے کو کہتے ہیں۔ جن معنوں میں ہمارے ہاں لفظ "شاپر" استعمال کیا جاتا ہے، اس کیلئے درست لفظ " شاپنگ بیگ" ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
بھائی لوگوں یہ اک خبر ہی تھی۔۔ اس سے زیادہ اس کی کچھ حقیقت نہیں۔ بس یونہی عرصہ سے وزارت موسمیات و ماحول نے شائد کوئی بیان نہیں داغا تھا۔ تو یہ بیان داغ دیا۔ یہاں ہر جگہ یہی شاپر استعمال ہو رہے ہیں۔ بلکہ بڑی مقدار میں لوگ شاپر ڈبل کرتے بھی پائے جاتے ہیں۔ :)
ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ دنوں میں نے جتنے بھی بڑے سٹورز سے کچھ خریداری کی ہے۔ وہ شاپر ہی چلا رہے ہیں۔۔ عوام کو بھی اور حکومت کو بھی ;)
اگر بڑے بڑے سٹورز پر بھی یہ بیگ میسر نہیں جن کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تو چھوٹے دکاندار کیا خاک استعمال کریں گے۔ :)

اخلاقی سبق: ماحول کے حوالے سے کبھی بھی وفاقی حکومت کی طرف سے کی گئی بکواس پر یقین نہ کریں۔ :)
چلیں پابندی عائد نہیں کی گئی لیکن ہم جانتے ہوئے بھی کہ پلاسٹک بیگز آلودگی کا سبب ہیں
خود ان کو ترک کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے- ہمارے کچھ دوست کراچی میں پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرکے
ٹوکریاں اور کپڑے کے تھیلے استعمال کررہے ہیں- اور ماحولیات کے حوالے سے کافی کام انفرادی سطح پرکرتے ہوئے
بہت سے لوگوں کو تلقید پرمائل کررہے ہیں (بناء حکومت پر تقید کیے :))
 
تلمیذ

لائبریرین
اصل میں ہر کام انفرادی سطح پر شروع ہوتا ہے یا کیا جاتا ہے۔ پہلے پہلے تو اس کی مخالفت کی جاتی ہے ، طنز و استہزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دیگر مشکلات درپیش ہوتی ہیں، لیکن زیادہ لوگوں کے اپنانے کے بعد وہ بات رفتہ رفتہ عام ہو کر ترویج پا جاتی ہے۔ یہاں قریب ہی ایک ڈاکٹر صاحب ہیں، ا ن کےکلینک کے میڈیکل اسٹور اور دیگر مقامات میں کہیں بھی پلاسٹک کا شاپر بیگ استعمال نہیں کیا جاتا۔ ادویات وغیرہ کاغذ کے لفافوں میں ڈال کر دی جاتی ہیں۔ شاپنگ بیگ طلب کرنے پر معذرت کی جاتی ہے۔ ایساہی رویہ دیگر کاروباری جگہوں پر بھی عام ہو جائے تو کافی حد تک فرق پڑ سکتا ہے۔ حکومت اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ ایک قانون ہی بنا سکتی ہے لیکن اصل کام تو عوام نے خود کرنا ہے۔ اور خود میں اس کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ہم تو دھوتی کُرتے اورحقے کو بھی رواج دینا چاہتے ہیں :) کاشف اکرم وارثی انجمن کے نائب صدر
اورصدارت کے لیے نیرنگ خیال کانام لیا جارہا ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
چلیں پابندی عائد نہیں کی گئی لیکن ہم جانتے ہوئے بھی کہ پلاسٹک بیگز آلودگی کا سبب ہیں
خود ان کو ترک کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے- ہمارے کچھ دوست کراچی میں پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرکے
ٹوکریاں اور کپڑے کے تھیلے استعمال کررہے ہیں- اور ماحولیات کے حوالے سے کافی کام انفرادی سطح پرکرتے ہوئے
بہت سے لوگوں کو تلقید پرمائل کررہے ہیں (بناء حکومت پر تقید کیے :))
جہاں تک بات حکومت پر تنقید کی تھی۔ تو میرا مقصد صرف یہ بیان کرنا تھا۔ کہ حکومتی سطح پر ایسے بیانات صرف اسلئے دیئے جاتے ہیں کہ محکمہ کو کام کرتا دکھایا جانا مقصود ہوتا ہے۔ بصورت دیگر انکو کوئی دلچسپی نہیں ہے ماحولیات کے حوالے سے۔ :) وگرنہ خود اچھے کام کرنے سے کس نے روکا ہے۔ ضرور کرنے چاہیئے۔ میں تو خود حتی الوسع گریز کرتا ہوں پلاسٹک بیگز کے استعمال سے :) مگر مکمل پرہیز ممکن نہیں ہے۔ :)

ہم تو دھوتی کُرتے اورحقے کو بھی رواج دینا چاہتے ہیں :) کاشف اکرم وارثی انجمن کے نائب صدر
اورصدارت کے لیے نیرنگ خیال کانام لیا جارہا ہے
کرتے کا تو میں بہت شوقین ہوں۔ کڑھائی والے کرتے ہونے چاہییں۔۔ سادہ ہم نہیں پہنتے۔۔ :p اور گر حقہ کو فروغ دینا ہے۔ تو پہلے کسی بالکے کا انتظام کیا جائے جو چلم بھرنے کی ذمہ داری اٹھائے۔۔ :D اب صدر خود چلم بھرتا اچھا لگے گا کیا۔۔ :cowboy:
 
میاں تم توصدارت کی آفرسنتے ہی نازنخروں پراُترآئے سیاستدانوں کی طرح لہذا آفرمنسوخ - انجمن دھوتی پوش حقہ کشاں کی صدارت کے لیے
شمشاد بھائی جیسے بیبے آدمی مناسب رہیں گے:) چائے پانی کا بندوبست بھی خود ہی کریں گے اور باقی ممبران کو بھی پلائیں گے
اُمید ہے انجمن دھوتی پوش حقہ کشاں شمشاد بھائی کی زیرٖقیادت آئندہ الیکشن میں شاندارکامیابی حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت
کافرض انجام دے گی -
 
Top