اسلام آباد میں ریسکیو15 کے دفتر کے گیٹ پرد ھماکہ

عالمی اخبار بیورو پاکستان
اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینلز زاور ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ریسکیو15 کے دفتر کے گیٹ پرد ھماکہ ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ریسکیو دفتر کے گیٹ پر ہوا ہے۔ اور پولیس کی فائرنگ سے خود کش حملہ آور مارا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے ہلاک ہونے والے اہلکار کا نام نائب محرر منور بتایاہے۔

دھماکے سے عمارت کا ایک کمرہ تباہ گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق حملہ آور عمارت کے عقب سے داخل ہوا۔

حملے کی مزید تفصیل ابھی آ رہی ہے
بشکریہ عالمی اخبار
 
ابھی کچھ دیر اسلام آباد ریسکیو 15 پر ایک خود کش حملہ ہواہے اور خودکش مارا گیا اور ساتھ ہی ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہواہے۔ یاد رہے کہ یہ دفتر اسی سیکٹر میں ہے جہاں پر میں بود و باش رکھتا ہوں اور اگر بندہ پیدل جائے تو صرف 7 منٹ میں پہنچ جاتا ہے۔ میں صبح 12 بجے اس دفتر کے پاس سے گزرا تھا اور شام کو بھی وہاں سے واک کے سلسلے میں گزرنا تھا مگر اللہ تعالٰی کی مہربانی سے اس ٹائم اچانک پروگرام تبدیل ہوگیا اور میں وہاں جانے کے بجائے پشاور موڑ چلا گیا اور راستے میں ہی دھماکے کی آواز سنی۔ اگر میں اس طرف جاتا تو دھماکے کے وقت اس دفتر کے قریب ہوتا۔
 

arifkarim

معطل
دوبارہ؟ کیا کچھ عرصہ پہلے لاہور کے ریسکیو 15 پر دھماکہ نہیں ہوا تھا؟
 

تیشہ

محفلین
یہ تو تین ، چار ، دن ہورہے ہیں ہوا تھا حملہ ، میں نے نیوز میں دیکھا سنا تھا ، اسکی ویڈیو بھی دیکھائی گئی تھی ٹی ، وی پے ۔
آپ آج لگا رہے ہیں یہ نیوز تو چار دن ہوئے گزری ہے ۔ :chatterbox:
 

ساجداقبال

محفلین
یہ تو تین ، چار ، دن ہورہے ہیں ہوا تھا حملہ ، میں نے نیوز میں دیکھا سنا تھا ، اسکی ویڈیو بھی دیکھائی گئی تھی ٹی ، وی پے ۔
آپ آج لگا رہے ہیں یہ نیوز تو چار دن ہوئے گزری ہے ۔ :chatterbox:
وہ لاہور والے ریسکیو15 تھا اور یہ اسلام آباد کا۔ یہ کل کا واقعہ ہے۔
 

زینب

محفلین
یہ جی 8 میں ہوا۔۔کل شام کو کچھ بچت ہو گئی سیکیورٹیا ہلکار نے اسے اندر آنے ہی نہیں دیا باہر ہی فائرنگ کر کے حملہ آور کو جہنم ریسد کر دیا
 
Top