اسلامی یونیورسٹی میں اسرائیلی سٹال لگانے پر دینی جماعتوں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں کا اظہار تشویش

سید زبیر

محفلین
67.gif
 
حسینی

محفلین
اسلامک یونیورسٹی کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔۔۔ میں خود اولڈ اسلامین ہوں۔۔۔ یہاں اسرائیل کا اسٹال لگانا تو دور کی بات نام تک نہیں لے سکتے تھے۔
یقینا سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سب کچھ ہوا ہے۔۔۔ اسرائیل کو امن کی سرزمین قرار دینا واقعا مضحکہ خیز ہے۔
اورپھر تعجب اس پر بھی ہے کہ اسٹال پر بیٹھی بعض لڑکیاں باپردہ بھی ہیں۔۔۔ یعنی ان با پردہ خواتین کو یہ بھی سمجھ میں نہ آیا کہ وہ کس کی ثقافت کو اجاگر کررہی ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اس ڈرامے کی سمجھ نہیں آتی کہ خبر میں جب ذکر ہے کہ
ISLAMABAD: A university has suspended three staff after students created a stall to showcase Israeli customs and traditions as part of a mock UN debating contest, officials said Monday.
 
حسینی

محفلین
شریعت میں جس طرح "سؤر" کہنے سے منہ گندا ہو جاتا ہے شاید وہی حال اسرائیل کا نام لینے سے ہو :p
جی ہاں۔۔۔۔ بلکہ آپ اسرائیل کو "نجس العین" سمجھ لیں۔۔۔ یا سرطانی غدود جس کوکاٹ کر پھینکنا ضروری ہے۔۔۔ ورنہ سرطان پورے جسم میں پھیل جائے گا۔
 
محمد امین

لائبریرین
یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہوگی. سور یعنی خنزیر کا لفظ تو قران میں موجود ہے اور تلاوت کیا جاتا ہے۔

یہ ہوائی ہمارے ہی معاشرے میں ہمی نے اڑائی ہے۔۔ لوگ کہتے ہیں "نجس" جانور کا نام مت لو ورنہ منہ ناپاک ہو جائے گا۔۔ اور دعا قبول نہیں ہوگی۔۔۔
 
ارے واہ ۔۔۔ یہ تو بہت ہی اچھا ٰٰخیال ہے کہ یہودیوں ، عیسائیوں کو پاکستان سے باہر نکال دیا جائے اور جواب میں عیسائی اور یہودی ممالک سے تمام مسلمانوں کو ڈبے میں پیک کرکے واپس ان کے ملکوں میں ملک رسید کردیا جاوے ۔۔۔ ان پاجیوں کی ہمت کیسے ہوئی کہ "اسلامی مولک " میں اسرائیلی سٹال لگا لیا؟؟؟؟؟ سارے مسلمان پاء جیوں کو واپس ان کے مولکوں میں جلد سے جلد بھیجا جائے :) :)

واہ بھئی واہ ۔۔۔ ہوئی گل نا !
 
قبلہ۔۔۔ ہرگز ایسا کوئی بھی نہیں کہہ رہا کہ۔۔۔ سب غیر مسلموں کو پاکستان سے نکال دیں۔
موضوع صرف یہ ہے۔۔۔ کہ اسرائیل جیسے غاصب ، ظالم، مسلمانوں کے خون سے رنگین ہاتھوں والے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے، اسے امن کی سرزمین قرار دیتے ہوئے پاکستان میں اس کی ثقافت کو پروموٹ نہ کریں۔
اور وہ بھی جب پاکستان نے اس ملک کو رسمی طور پر قبول نہیں کیا۔
کیا ان طالبات کا یہ اقدام مظلوم فلسطینی بھائیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف نہیں؟ کہ ان کے قاتلوں کو ہم پاکستانی کیسے قبول کر رہے ہیں اور امن کی سرزمین قرار دے رہے ہیں۔
ابھی گزشتہ رمضان میں مارگے گئے معصوم فلسطینی بچوں اور روزہ داروں کی چیخیں ہمارے کانوں میں گونج رہی ہیں۔۔۔
 
قبلہ، سب سے پہلے تو پاکستان، پھر ایران اور پھر سعودی عرب پر بات کر لیتے ہیں کہ ان کے ہاتھوں پر کتنے "مسلمانوں" کا خون ہے۔ پھر اس کے بعد آگے بڑھتے ہیں اور اسرائیل کا گلا دباتے ہیں :)
 
ہم نے سعودی عرب کے جھنڈے میں بنی ہوئی کلمہءِ طیبہ کے ساتھ بنی ہوئی تلوار کو اسلام کے ساتھ لازم و ملزوم سمجھ لیا ہے۔ جبکہ میرے خیال میں وہ تلوار عرب کی تہذیب یا ثقافت تو ہو سکتی ہے اسلام کا لازمی حصہ ہر گز نہیں ۔
184248.jpg
 
اگرچہ یہ بات موضوع سے ہٹ کر ہے، لیکن میں نے اپنی آنکھوں سے اس جھنڈے کو فرش پر لگے اور سعودیوں اور دیگر عربوں کو جوتوں سمیت اس جھنڈے پر کھڑے ہو کر تصاویر کھینچواتے دیکھا ہے :(
 
قبلہ، سب سے پہلے تو پاکستان، پھر ایران اور پھر سعودی عرب پر بات کر لیتے ہیں کہ ان کے ہاتھوں پر کتنے "مسلمانوں" کا خون ہے۔ پھر اس کے بعد آگے بڑھتے ہیں اور اسرائیل کا گلا دباتے ہیں :)
ایک جرم کسی دوسرے جرم کا جواز نہیں ہو سکتا۔
 
قبلہ۔۔۔ ہرگز ایسا کوئی بھی نہیں کہہ رہا کہ۔۔۔ سب غیر مسلموں کو پاکستان سے نکال دیں۔
موضوع صرف یہ ہے۔۔۔ کہ اسرائیل جیسے غاصب ، ظالم، مسلمانوں کے خون سے رنگین ہاتھوں والے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے، اسے امن کی سرزمین قرار دیتے ہوئے پاکستان میں اس کی ثقافت کو پروموٹ نہ کریں۔
اور وہ بھی جب پاکستان نے اس ملک کو رسمی طور پر قبول نہیں کیا۔
کیا ان طالبات کا یہ اقدام مظلوم فلسطینی بھائیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف نہیں؟ کہ ان کے قاتلوں کو ہم پاکستانی کیسے قبول کر رہے ہیں اور امن کی سرزمین قرار دے رہے ہیں۔
ابھی گزشتہ رمضان میں مارگے گئے معصوم فلسطینی بچوں اور روزہ داروں کی چیخیں ہمارے کانوں میں گونج رہی ہیں۔۔۔

واہ رے واہ معصومیت :)

(موجودہ) پاکستانیوں (یعنی سابقہ ہندوستان کے غصب حکمرانوں ) کے ہاتھوں صدیوں سے ہونے والے قتل تاریخ کی کتب میں درج ہیں۔۔۔ پانی پت کی پہلی لڑائی سے لے کر ہندوستان کے دو لخت ہونے کی آخری لڑائی تک پاکستانی مسلمانوں نے کتنی ہندو عزتیں لوٹیں ؟ کتنے ہندو جوان قتل کئے؟ کتنے کھیت تاراج کئے ؟ کتنی نسلیں تباہ کردیں ۔ پاکستانیوں جیسی غاصب، خونخوار، ظالم مسلمان قوم جس نے امن پسند مذاہب کے پیرو کاروں کو چھ صدیوں تک تباہ و برباد کیا ۔۔ ایسی قوم تو دنیا کے صفحے پر دوسری نہیں ؟ تو پھر شکایت کیسی ؟

جس نے کوئی گناہ نہیں کیا ہو وہ پہلا پتھر مارے :) ہی ہی ہی ہی ہی !
 
صائمہ شاہ

محفلین
قبلہ، سب سے پہلے تو پاکستان، پھر ایران اور پھر سعودی عرب پر بات کر لیتے ہیں کہ ان کے ہاتھوں پر کتنے "مسلمانوں" کا خون ہے۔ پھر اس کے بعد آگے بڑھتے ہیں اور اسرائیل کا گلا دباتے ہیں :)
مزے کی بات یہ ہے کہ سعودیہ ، مصر اور بیشتر مڈل ایسٹرن ممالک کے تعلقات بہت اچھے ہیں اسرائیل سے خواہ وہ تجارتی ہوں یا سفارتی
 
صائمہ شاہ

محفلین
مزے کی بات یہ ہے کہ سعودیہ ، مصر اور بیشتر مڈل ایسٹرن ممالک کے تعلقات بہت اچھے ہیں اسرائیل سے خواہ وہ تجارتی ہوں یا سفارتی
جن لوگوں کو یہ مضحکہ خیز لگتا ہے وہ شائد اسلام کی تاریخ سے ہی آگاہ نہیں ہیں رسول اللہ کے زمانے سے یہودیوں کیساتھ تجارت جاری ہے ایسی عقلمندان دین سے گذارش ہے کہ اپنے دین کو دھیان سے پڑھیں تاکہ شرمندگی سے بچ سکیں
 
ملائکہ

محفلین
میں صائمہ شاہ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں۔۔۔ ہم لوگ مزے سے اسرائیل کی بنائی ہوئی پروڈکٹ تو استعمال کرلیتے ہیں میرے نزدیک اسرائیل کی اہمیت اور موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے کچھ ایسے اقدامات لینے کی ضرورت ہے جو فائدہ مند بھی ہوں۔۔
 
Top