اسلامی عقیدہ “دعوتی نصاب تربیت“ کے مطابق

سارا

محفلین
میں انشا اللہ یہاں اسلامی عقیدہ لکھنے کی کوشش کروں گی۔۔اللہ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق دے آمین‘‘ نیچے کچھ سوال ہیں ان کے جواب قران اور حدیث کی روشنی میں دیئے گئے ہیں۔۔۔کتاب کا نام ہے ‘‘دعوتی نصاب تربیت‘‘(دارالاندلس)

س: اللہ نے ہمیں کس لئے پیدا کیا ہے؟؟
ج:اللہ تعالی نے ہمیں اس لئے پیدا فرمایا ہے کہ ہم اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔۔

فرمانِ الہی:‘‘الزاریات:56 آیت‘‘
‘‘میں نے جنات اور انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں‘‘۔۔۔

‘‘حدیث نبوی:‘‘متفق علیہ‘‘
‘‘بندوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ وہ اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں‘‘۔۔۔ِِ
 

سارا

محفلین
س: عبادت کا کیا مطلب ہے؟
ج: عبادت ان تمام اقوال و افعال کا نام ہے جن کو اللہ تعالٰی پسند فرماتا ہے۔۔جیسے دعا‘ نماز‘ قربانی وغیرہ۔۔۔

‘فرمانِ الہی:‘۔۔۔‘‘الاانعام:162 ‘‘
‘‘کہو بے شک میری نماز‘ میری قربانی‘میرا جینا اور میرا مرنا اللہ رب العالمین کے لئے ہے‘‘۔۔

‘‘حدیث نبوی:‘‘صحیح البخاری‘‘

‘‘اللہ نے فرمایا: میرا بندہ نہیں قربت حاصل کرتا میری کسی چیز کے ذریعہ جو زیادہ محبوب ہو مجھ کو مگر ان چیزوں سے جن کو میں نے اس پر فرض کیا ہے‘‘۔
 

سارا

محفلین
س۔۔ہم اللہ تعالٰی کی عبادت کیسے کریں؟؟
ج۔۔ہم اللہ تعالٰی کی عبادت اس طریقےسے کریں جس طرح اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نےحکم دیا ہے۔۔

‘فرمانِ الہی:‘(محمد۔۔33 )
‘اے ایمان والو!تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال برباد نہ کرو۔۔‘‘
‘‘حدیث نبوی: (صحیح مسلم)
‘جس کسی نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں وہ مردود ہے۔۔‘
 

سارا

محفلین
س۔۔کیا ہم اللہ کی عبادت خوفو لالچ سے کرتے ہیں؟؟
ج۔۔ہاں! ہم اللہ کی عبادت اسی طرح کرتے ہیں۔۔مومنین کی صفات بیان کرتے ہوئے اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا۔۔

‘فرمانِ الہی:‘(السجدہ 16)
‘وہ اپنے رب کی عبادت خوف اور لالچ سے کرتے ہیں‘‘۔۔

‘‘حدیث نبوی‘‘ابو داؤد‘‘
میں اللہ سے جنت مانگتا ہوں اور جہنم سے اس کی پناہ چاہتا ہوں‘‘
 

سارا

محفلین
س۔۔عبادت میں احسان کا کیا مطلب ہے؟؟
ج۔۔احسان کہتے ہیں عبادت میں اللہ کی نگرانی کے کامل تصور کو۔۔
‘فرمانِ الہی:‘(الشعراء:218‘219)
‘‘وہ جو تجھے اس وقت دیکھتا ہے جب تو قیام کرتا ہے اور جو سجدہ کرنے والوں میں تیرے پھرنے کو دیکھتا ہے۔۔‘‘

‘‘حدیث نبوی‘‘مسلم‘‘
‘احسان یہ ہے کہ تم اللہ تعالٰی کی عبادت اس طرح کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو اور اگر تم اسے نہیں دیکھتے تو وہ تمہیں دیکھتا ہے۔۔‘‘
 

سارہ خان

محفلین
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے تم نے سارا۔۔۔۔۔اللہ تمہیں اس کا اجر دے اور ہمیں عمل کی توفیق۔۔۔۔۔اس کو برقرار رکھنا۔۔۔۔ :)
 

سارا

محفلین
جزاک اللہ خیر سارہ انشااللہ تم دیکھو گی کہ میں اس سلسلے کو کبھی رکنے نہیں دوں گی۔۔اللہ مجھے بیجھنے اور عمل کرنے کی توفیق دے اور آپ لوگوں کو بھی پڑھنے اور عمل کرنے کی توفیق دے آمین۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
~~
سارا، اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ کو ایڈیٹ کر کے وہاں کتاب کا نام، رائٹر کا نام وغیرہ لکھ دو نا۔
~~
 

سارا

محفلین
توحید کی اقسام و فوائد
س۔۔اللہ تعالٰی نے رسولوں کو کس لیے مبعوث کیا؟؟
ج۔۔اللہ تعالٰی نے اپنی عبادت کی طرف دعوت دینے اور شرک کی نفی کرنے کے لئے رسولوں کو مبعوث فرمایا۔۔

‘فرمانِ الہی:‘(النحل:36)
‘‘اور تحقیق ہم نے ہر قوم میں ایک رسول بیجھا کہ اللہ کی عبادت کرو اور شیطان کی پرستش سے بچو۔۔‘‘

‘‘حدیث نبوی‘‘ (متفق علیہ)
‘تمام انبیاء آپس میں بھائی ہیں اور ان کا دین ایک ہے۔۔‘
 

سارا

محفلین
س۔۔توحید ربوبیت کا کیا مطلب ہے؟
ج۔۔اللہ تعالٰی کو اس کے افعال میں ایک جاننا اور ماننا جیسے پیدا کرنا‘تدبیر کرنا وغیرہ۔

‘فرمانِ الہی:‘(سورۃ الفاتحہ)
تمام تعریف و شکر اللہ کیلئے ہے جو ساری کائنات کا پالنے والا ہے۔۔‘

‘حدیث نبوی:‘(متفق علیہ)
‘‘تو ہی تمام آسمانوں اور زمین کا رب ہے۔۔‘‘
 

سارا

محفلین
س۔۔توحید الوہیت کا کیا مطلب ہے؟
ج۔۔اللہ تعالٰی کیلئے جملہ عبادات کو خاص کر دینا جیسے دعا‘ قربانی‘ نذر وغیرہ۔۔

‘فرمانِ الہی:‘(البقرہ:163)
اور تمہارا معبود برحق ایک ہی معبود ہے اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ رحٰمن اور رحیم ہے۔۔‘‘

‘‘حدیث نبوی‘‘(متفق علیہ)
چاہیے کہ پہلی چیز جس کی طرف تم‘لوگوں کو دعوت دو وہ اس بات کی شہادت ہو کہ اللہ کے علاوہ کوئی عبادت لائق نہیں۔۔‘‘
 

سارا

محفلین
اور بخاری کی روایت میں ہے
(اس بات کی طرف دعوت دو) کہ وہ اللہ تعالٰی کی توحید کا اقرار کریں‘‘۔۔۔
 
Top