اسباقٍ فٍننش

قیصرانی

لائبریرین
دوستو، ماوراء کے فرمان کے مطابق میں نے اچھے بچوں کی طرح فٍننش زبان کے سکھلانے کا دھاگہ کھولا ہے۔ اس میں ایک بات ذہن نشین کر لیجیئے گا کہ یہ کسی رسمی تعلیمی نظام کو فالو نہیں کرے گا۔ اس میں ہم لوگ ایک نئے اور منفرد طریقے سے پڑھنا سیکھیں گے، جسے Suggestive Method کہتے ہیں۔ اس طریقے کی افادیت کا میں جیتا جاگتا ثبوت ہوں :D

میرا ہاتھ ذرا صحت یاب ہو جائے تو میں باقاعدہ اسباق شروع کر دوں گا
 

ماوراء

محفلین
میں بھی ذرا کل تک فارغ ہو جاؤں۔اور آپ کا ہاتھ ٹھیک جائے۔ پھر سیکھنا شروع کرتی ہوں۔ :D
 

قیصرانی

لائبریرین
بات وہی ہے کہ بندہ سلسہ شروع کرے تو کوئی دلچسپی لینے والا تو ہو۔ اگر کوئی دلچسپی نہ لے تو پھر فائدہ شروعات کا
 

ماوراء

محفلین
میں کافی دنوں سے اس دھاگے کے بارے میں سوچ رہی تھی۔۔۔کیوں۔۔وہ اس لیے کہ کئی بار کہنے کے باوجود بھی قیصرانی نے جب مجھے فنش سکھانی شروع نہ کی تو سوچا میں خود ہی کہیں سے سیکھ لوں۔ اور کچھ دن پہلے ہی مجھے اپنے محلے میں ایک فنش لڑکی ملی۔ سوچا کہ اس سے سیکھ کر میں قیصرانی کو بھی سکھاؤں گی۔(لیکن ابھی اتنی سیکھی نہیں۔)

قیصرانی کا تو میں نے پتہ نہیں کیا بگاڑ دیا ہے۔ اب تو میری طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے۔ :)
 
اوہو تو یہاں فنش زبان سیکھی جارہی ہے ، کیا کہنے جی سیکھنے والوں کے اور سکھانے والوں کے :lol:

میں نے بھی کسی سے نارویجن سیکھنے کی کوشش کی تھی ، نارویجن تو نہیں آئی البتہ جس سے سیکھنی تھی اس کا آج تک کوئی اتا پتا نہیں ۔ :wink:

ماورا قیصرانی کو میں نے ایک دن دیکھا اب کسے آنا ہے 6 پر ، بڑے زور و شور سے کہہ رہا تھا

کاش ماورا بی بی آجائیں کاش :D

اس کے بعد تو تمہارا یہ کہنا نہیں بنتا۔
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
وعلیکم السلام۔ فن لینڈ کی حد تک یہ کھل جا سم سم ہے۔ دیگر ممالک میں سے سوئیڈن میں اس کا کچھ پراسکپٹ ہے اور امریکہ میں بھی :D

یہ ناممکنات میں سے ایک ہے۔ ہمارے ہاں مل جاتی ہے تو وہاں کیوں نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
قیصرانی کا تو میں نے پتہ نہیں کیا بگاڑ دیا ہے۔ اب تو میری طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے۔ :)
ایسی تو کوئی بات نہیں۔ آپ چونکہ مصروف ہیں، اس لیے میں نے ڈسٹرب کرنا مناسب نہیں سمجھا

نہیں، اب اتنی بھی مصروف نہیں۔ جتنا آتی ہوں میرا خیال ہے بہت ٹائم ہوتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بھائی جی، بہت سست بندہ ہوں۔ اگر اسی طرح آپ نے اصرار جاری رکھا تو انشاء اللہ بہت جلد شروع ہوجائے گی

ویسے جب تک آپ مندرجہ ذیل سائٹ سے انگریزی اور فننش الفاظ کو دیکھنے کی کوشش کرتے رہیں۔ اس زبان میں‌ ذخیرہ الفاظ کی بہت زیادہ ضرورت پڑے گی

فننش سے انگلش اور انگلش سے فننش ڈکشنری
 
Top