اسامہ امریکی ایجنٹ تھا‘ امریکہ بتائے کہاں‌ہے‘ صدر زرداری

زین

لائبریرین
اسامہ امریکی ایجنٹ تھا لہذا امریکہ ہمیں بتائے کہ اسامہ کہاں ہے ، صدر آصف علی زرداری
بن لادن مر چکا ہے ، امریکی انٹیلی جنس حکام بھی گزشتہ سات سال سے اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ، انٹرویو
واشنگٹن ۔۔۔۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن امریکی ایجنٹ تھا امریکہ آٹھ سال سے افغانستان میں رہا اس سے پوچھا جائے کہ بن لادن کہاں ہے امریکی ٹی وی سی این بی سی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے اس وقت امریکہ کو اس بارے میں مطلع کردیا تھا اور بش سینئر کو فون کرکے پوچھا تھا کہ کیا وہ ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ 1989ء میں اپوزیشن نے ان کی حکومت گرانے کے لیے دس کروڑ ڈالر دیئے تھے کیونکہ وہ اسلامی ممالک میں پہلی خاتون وزیراعظم کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے اور وہ خاتون کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے تھے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمیں تو اس وقت معلوم ہوگیا تھا کہ وہ امریکی ایجنٹ ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ساری دنیا اسامہ کی تلاش میں ہے ہم بھی اسے تلاش کرنے والی بریگیڈ کا حصہ ہیں لہذا امریکہ بھی جانتا ہوگا کہ وہ کہاں ہے لہذا امریکہ ہمیں بتائے کہ وہ کہاں ہے انہوں نے ٹی وی چینل اینکر سے مخاطب ہوکر کہا کہ تم ( امریکہ ) نے اسامہ کو تورا بورا کے پہاڑوں میں گنوا دیا لہذا میں تو اس وقت جیل میں تھا اور میں نہیں جانتا کہ اسامہ کہاں ہے انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسامہ مر چکاہے انہوں نے کہاکہ میرے یقین کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ میں نے امریکہ میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہوں سے بھی پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ سات سال ہوگئے ہیں اسامہ کے بارے میں کچھ نہیں سنا ۔
سورس: آن لائن
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
طالبان آئی ایس آئی نہیں سی آئی اے کی پیداوار ہیں ، قمر الزمان کائرہ
پاک فوج شدت پسندوں کیخلاف بہادری سے لڑ رہی ہے ، دنیا میں امن پاکستان میں امن سے مشروط ہے ، نیویارک میں پاکستانیوں سے خطاب
نیویارک۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طالبان آئی ایس آئی نہیں امریکی سی آئی اے کی پیداوار ہیں ایک لاکھ بیس ہزار فوج شرپسندوں کیخلاف جنگ بہادری سے لڑ رہی ہے وہ نیویارک میں پاکستانیوں سے خطاب کررہے تھے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی جنگ کا میدان بنا ہوا ہے پاکستان میں امن قائم ہوگا تو دنیا میں بھی ہوگا انہوں نے کہا کہ طالبان امریکی سی آئی اے کی پیداوار ہیں سی آئی اے کے سربراہ افغانستان پر روسی حملے کے دور میں پاکستان آکر جہاد کی اہمیت پر لیکچر دیا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستانی دینی مدارس کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات کا مقابلہ جدید سکولوں سے کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے اصلاحات کی بھی ضرورت ہے جبکہ امریکہ سے بھی مدد مانگی ہے ان کا کہنا ہے کہ سوات میں طالبان نہیں ظالمان ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج بہادری سے شرپسندوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور شدت پسندوں کا جلد صفایا کردیا جائے گا وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت نقل مکانی کرنے والے افراد کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

سورس: آن لائن
 

arifkarim

معطل
طالبان "آئی ایس آئی اور سی آئی اے" کی "مشترکہ" پیداوار ہیں۔ لیکن اس کاشت کی کٹائی"صرف" ہمنے کی ہے جبکہ اسکا منافع "صرف" سی آئی اے اور آئی ایس آئی کو ملا ہے!:)
 
Top