ارردو کوڈر کی پریشانی

راج

محفلین
مجھے اردو کوڈرفورم پر ممبر بنے ایک ہفتہ ہونے آیا مگر اب تک میں اس میں لاگ ان کرنے سے قاصر ہوں-
اس لئے مجبور ہو کر اردو محل کے ذریعے میں اردو کوڈر فورم سے کہنا چاہتا ہوں کہ آخر کیا وجہ ہے جو آپ نے اپنے فورم کو اتنا سیکیورٹی میں رکھا ہوا ہے- کہ رجسٹریشن کے بعد آپ کے میل کا انتظار کرو پھر اس کے بعد آپ کو جواب دو پھر آپ کا دل ہوگا تو ہمیں اندر داخلے کی اجازت ملے گی ورنہ نہیں- اور مجھے ایک ہفتہ ہو گیا رجسٹر کئے - مجھے میل بھی آیا اور میں نے اس کا جواب بھی دیا - مگر اب بھی میں فورم میں لاگ ان نہیں کر پا رہا ہوں-
میری شکایت اردو کوڈر سے یہی ہے کہ کیا آپ اردو والوں کو یہی آسانیاں فراہم کر رہے ہیں کہ ایسی تکلیفیں ملنے کے بعد آپ ان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ پھر سے آپ کے فورم یا بلاگ یا جس قسم کی سائٹ ہو دوبارہ آنے کی ہمت کریگا-
مانا فورم پر آنے والے زیادہ تر آفس سے بیٹھ کر اسے استعمال کر رہے ہیں-
مگر آپ کیا یہ نہیں چاہتے کے گھر پر بیٹھا صارف بھی اپنے فون لائن کو لگا کر آپ کے سائٹس پر آنے کی کوشش کریں- (یعنی اردو سائٹس پر)- جہاں اسے اتنی تکلیفیں نہ برداشت کرنی پڑیں-
اردو محفل کی طرح جس کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں- نہ کہ
اس میں دس طرح کے مختلف لاکس لگیں ہوں-

میری اتنی لمبی چوڑی تقریر سے آپ سمجھ گئے ہونگے کہ مجھے کتنی تکلیف پہنچی ہے-
 

دوست

محفلین
چک کے رکھو پھٹے۔
ہاں جی مکی ہن دسو۔
میں نے کہا تھا کہ یہ لاگ ان کا رولا ختم کریں۔ پر سنتا کون ہے۔
 

علمدار

محفلین
جناب آپ لوگوں کی پریشانی دور ہوئی کہ نہیں؟
ویسے اردو کوڈر کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے-
 

مکی

معطل
علمدار نے کہا:
جناب آپ لوگوں کی پریشانی دور ہوئی کہ نہیں؟
ویسے اردو کوڈر کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے-

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ بات کافی پرانی ہوگئی ہے.. دراصل انہوں نے رجسٹریشن کے وقت 13 سال سے کم عمر کا آپشن منتخب کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں یہ مسئلہ درپیش ہوا..

میں نے انہیں نیا پاس ورڈ ارسال کردیا تھا..

واللہ الموفق
 

قیصرانی

لائبریرین
چلیں اچھی بات ہے کہ غلط فہمی دور ہوئی

شکریہ مکی کہ آپ نے بہت اچھے انداز میں وضاحت کر دی
 

علمدار

محفلین
مکی بھائی آپ کو جواب بھی پہلے ہی دے دینا چاہئے تھا- جو بھی پڑھتا ہو گا یہی سمجھتا رہا ہو گا کہ ابھی تک مسئلہ موجود ہے- اس لیے میں نے استفسار ضروری سمجھا-
 

مکی

معطل
علمدار نے کہا:
مکی بھائی آپ کو جواب بھی پہلے ہی دے دینا چاہئے تھا- جو بھی پڑھتا ہو گا یہی سمجھتا رہا ہو گا کہ ابھی تک مسئلہ موجود ہے- اس لیے میں نے استفسار ضروری سمجھا-

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایسی غلطیاں صارفین آئے دن کرتے رہتے ہیں.. بندہ کس کس کے پیچھے بھاگتا پھرے..
pensive.gif


واللہ الموفق
 

علمدار

محفلین
منتظم کو کبھی تنگ نہیں آنا چاہئے- اللہ آپ کی صلاحیتوں کو مزید نکھار بخشے-
اردو کوڈر کا بینر زبردست بنایا ہے آپ نے-
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ کی ذرہ نوازی ہے ورنہ بینر کس کام کا
smile2.gif


واللہ الموفق
 

راج

محفلین
میں اپنی نادانی / غلطی پر شرمندہ ہوں- جس سے کہ آپ کو کافی پریشانی ہوئی مکی بھائی-
مگر اب سب کچھ ٹھیک ہے اور مجھے جب بھی وقت ملتا ہے میں آپ کے فورم پر نظر سانی کرتا ہوں-
لیکن ایک بات اچھی ہوئی کہ اب اس دھاگے کے بعد لوگ 13 سال والے معاملے میں غلطی نہیں کریں گے- یا پھر اب غلطیاں کم ہوجائے گی- ورنہ میری طرح جلدبازی میں کسی سے بھی غلطی ہو سکتی ہے-
اسی لئے کہتے ہیں نہ کہ جلد بازی نہیں کرنی چاہئیے-
 
Top