اردو کے نام پر فراڈ

اگر آپ کے اردگرد اردو کے نام پر قوم کے پئسوں کا ضیاع ہورہا ہو یا بلیک میلنگ جاری ہے یا فنڈز کاغلط استعمال ہورہا ہے تو براہ کرم یہاں شیئر کریں یا آپ کو اس طرح کے ادارے میں جس میں اردو کے نام فراڈ ہو رہا ہو کام کرنے کا موقع ملاہوتویہاں اپنا تجربہ ضرور بیان کریں۔
 

گرو جی

محفلین
بھائی اردوتو دور کی بات یہاں‌تو ہر چیز پر فراڈ ہو رہا ہے
کہاں‌تک سنو گے والی بات ہے
 

mfdarvesh

محفلین
اردو ہے کہاں جناب یہ تو صرف استحصالی طبقوں‌کی زباں ہے وگرنہ کسی کو دیکھا ہے اردو پر فخر کرتے ہوئے
 

محمداحمد

لائبریرین
بات دراصل یہ ہے بھائی کہ اردوآج کل کے مغرب زدہ لوگوں کے لئے کوئی خاص کشش نہیں رکھتی ہے ، جس کی وجہ سے اردو یا ترقیء اردو کے نام پر فراڈ کرنا کچھ بہت زیادہ سود مند نہیں رہتا، اور خاص طور پر برصغیر میں جہاں پر ضعیف العتقاد لوگوں کا اژدھام ہے، دھوکہ بازی کے لئے بہت سے دوسرے میدان کھلے ہیں سو دیادہ تر لوگ انہی میدانوں میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ کیوں کہ اگر کوئی اردو کو وسیلہ رزقِ حرام بنانے کی کوشش کرے گا تو اُس کے جھانسے میں میرے اور آپ کے جیسے بے وقوف ہی آئیں گے، اور ایسے لوگوں کی تعداد کتنی ہے یہ تو سب کو ہی خبر ہے۔۔
 
Top