اردو کی سکین شدہ کتابوں کی پی ڈی ایف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اسد

محفلین
میں نے اپنے ای-سنپس فولڈر میں اردو کی چند پرانی کتابوں کی سکین پی ڈی ایف رکھی ہیں۔ تمام شاعری کی کتابیں ہیں اور اصل امیجز سے بہت چھوٹی ہیں۔ ان تمام کتابوں کے سکین مجھے مختلف ذرائع سے ملے ہیں لیکن یہ تمام کتابیں انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ میں نے امیجز کو چھوٹا/کمپریس کیا ہے اور انہیں پی ڈی ایف میں تبدیل کر دیا ہے۔
کیونکہ مجھے شاعری سے دلچسپی نہیں ہے اس لئے کہہ نہیں سکتا کہ یہ کتابیں معروف شاعر کی ہیں یا کسی ہم نام کی۔
تمام کتابیں پبلک ڈومین ہیں۔

دیوانِ مجروح۔ 5.4ایم بی۔
اسے ون اردو پر ٹائپ کیا جا رہا ہے۔

دیوانِ ظفر۔ 473 صفحات، 2.7ایم بی۔

کلیاتِ میر تقی۔ پی ڈی ایف کا سائز زیادہ تھا اس لئے RAR میں کمپریس کر کے آٹھ حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ تمام حصے ڈاؤنلوڈ کر کے حصہ اول سے (WinRAR کے ذریعے) ایکسٹریکٹ کر لیں۔ پہلے ساتوں حصے 3.8 ، 3.8ایم بی کے ہیں، آخری کچھ چھوٹا ہے۔
حصہ اول۔
حصہ دوم۔
حصہ سوم۔
حصہ چہارم۔
حصہ پنجم۔
حصہ ششم۔
حصہ ہفتم۔
حصہ ہشتم۔

کلیاتِ ولی۔ پانچ حصوں میں ہے۔ صفحات 769، پی ڈی ایف کا سائز 21 میگا بائٹ ہے۔ RAR میں کمپریس کیا ہے۔
حصہ اول۔
حصہ دوم۔
حصہ سوم۔
حصہ چہارم۔
حصہ پنجم۔

کلیاتِ وہبی - یا - مرقع ارژنگ۔ تین حصوں میں ہے۔ پی ڈی ایف سائز 11ایم بی، صفحات 226۔
حصہ اول۔
حصہ دوم۔
حصہ سوم۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر اسد۔
لائبریری پراجیکٹ کے ذمہ داران جلد ہی اسے دیکھ لیں گے۔ یہ بھی اچھی بات ہے کہ دوسری سائٹس پر بھی اسی نوعیت کے پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ اسد صاحب، خوبصورت کتب شیئر کرنے کیلیے!

مجروح کے نام سے میں سمجھا تھا کہ یہ مجروح سلطانپوری ہیں جنکا 2000ء میں انتقال ہوا ہے لیکن یہ تو میر مہدی مجروح، غالب والے نکلے، لاجواب!
 

اسد

محفلین
شکریہ۔
ان میں سے تقریباً تمام کتابیں سٹیٹ سینٹرل لائبریری، حیدرآباد اور سٹی سینٹرل لائبریری، حیدرآباد کی ہیں۔ جو مختلف پروجیکٹس کے دوران سکین کی گئی تھیں۔ چند دوسری کتابیں مائکروسوفٹ اور گوگل نے بھی سکین کی ہیں لیکن ان کی کنورژن میں زیادہ وقت لگتا ہے۔
مزید کتابیں۔

کلیاتِ انشاء۔ پانچ حصوں میں ہے۔ صفحات 447، پی ڈی ایف سائز 22.5 ایم بی۔
حصہ اول۔
حصہ دوم۔
حصہ سوم۔
حصہ چہارم۔
حصہ پنجم۔

کلیاتِ سودا۔ آٹھ حصوں میں ہے۔ صفحات 919، پی ڈی ایف سائز 33.5 ایم بی۔
حصہ اول۔
حصہ دوم۔
حصہ سوم۔
حصہ چہارم۔
حصہ پنجم۔
حصہ ششم۔
حصہ ہفتم۔
حصہ ہشتم۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک بار پھر بہت شکریہ اسد صاحب، اور استدعا یہ کہ اگر مزید کتب ہوں تو انکے بھی ربط دے دیں، نوازش!
 

اسد

محفلین
ایک بار پھر بہت شکریہ اسد صاحب، اور استدعا یہ کہ اگر مزید کتب ہوں تو انکے بھی ربط دے دیں، نوازش!
کچھ کتابیں میرے کمپیوٹر پر ہیں اور کچھ سی ڈی یا ڈی وی ڈی پر۔ انہیں کنورٹ کر کے اپلوڈ کرنا ہو گا۔ ان کا سائز بہت زیادہ ہے (مثلاً کلیاتِ انشاء 126 ایم بی کی تھی۔) اور کنورٹ کرنے کے لئے ہارڈ ڈسک پر جگہ خالی کرنی پڑے گی۔ میں کنورٹ کر کے اپلوڈ کرتا رہوں گا۔ اور لنک یہاں دیتا جاؤں گا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اسد صاحب آپ نے جہاں سے یہ کتابیں ڈاونلوڈ کی ہیں وہاں کے ربط دے سکیں تو بہت ہی بہترین بات ہوگی کیونکہ یہ کتابیں حصوں میں بٹی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میں یہ کتابیں حصوں کی بجائے ایک ہی فائل میں ڈاونلوڈ کر سکوں۔ میں نے کچھ کتابیں archive.com سے ڈاون لوڈ کی ہیں لیکن کچھ کتابیں مجھے وہاں سے نہیں مل سکیں۔ جیسے کلیاتِ انشا اور کلیات ولی وہاں نہیں ہے جبکہ کلیاتِ میر اور کلیاتِ سودا اور دیوانِ مجروح مجھے وہاں سے مل گئی ہیں۔
 

اسد

محفلین
اسد صاحب آپ نے جہاں سے یہ کتابیں ڈاونلوڈ کی ہیں وہاں کے ربط دے سکیں تو بہت ہی بہترین بات ہوگی کیونکہ یہ کتابیں حصوں میں بٹی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میں یہ کتابیں حصوں کی بجائے ایک ہی فائل میں ڈاونلوڈ کر سکوں۔ میں نے کچھ کتابیں archive.com سے ڈاون لوڈ کی ہیں لیکن کچھ کتابیں مجھے وہاں سے نہیں مل سکیں۔ جیسے کلیاتِ انشا اور کلیات ولی وہاں نہیں ہے جبکہ کلیاتِ میر اور کلیاتِ سودا اور دیوانِ مجروح مجھے وہاں سے مل گئی ہیں۔
میرے پاس ان کتابوں کے لنکس موجود نہیں ہیں کیونکہ میں نے یہ کتابیں ڈاؤنلوڈ نہیں کیں۔

اب تک جتنی کتابیں اپلوڈ کی ہیں، ان میں دیوانِ مجروح کے علاوہ، جو شاید 2004/05 میں million books project یا archive.org سے ڈاؤنلوڈ کی تھی، باقی کتابیں کسی جاننے والے نے مجھے دی تھیں، جو بھارت سے ڈی وی ڈی پر یہ کتابیں لائے تھے، انہیں سائٹ کا نام معلوم نہیں تھا جہاں سے یہ ڈاؤنلوڈ کی گئی تھیں۔ یہ تمام کتابیں ہر صفحے کی علیحدہ ٹِف فائل کی صورت میں ہیں۔ان کتابوں کو اتنا کمپریس کرنا تھا کہ ایک سی ڈی پر آ جائیں اور ہر کتاب کی ایک فائل بن جائے۔ ہارڈ ڈسک پر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے کنورٹ کرنے کے بعد میں نے پی ڈی ایف اور کمپریسڈ امیجز ڈیلیٹ کر دیئے تھے۔ اب انہیں اپلوڈ کرنا اس لئے ضروری سمجھا کہ میں شاید ان کتابوں کو محفوظ نہ رکھ سکوں، اور جگہ بنانے کے لئے اوریجنل امیجز بھی ڈیلیٹ کر دوں۔

میرا انٹرنیٹ کنکشن volume based ہے اور اگر 10 میگا بائٹ یا زیادہ کی فائل اپلوڈ کرتے ہوئے ڈسکنکٹ ہو جائے تو بہت تکلیف ہوتی ہے، نقصان کم کرنے کے لئے فائلوں کو حصوں میں تقسیم کر رہا ہوں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ اسد صاحب ۔ archive.org سے ہی مجھے بھی کچھ کتابیں ملی ہیں ۔ جن میں کلیاتِ اسماعیل میرٹھی بھی شامل ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
واہ۔۔۔ یہ تو اور کتابیں جمع ہو رہی ہیں کاپی رائٹ سے آزاد۔۔۔
حیدر آباد میں سنا تو تھا کہ سٹیٹ سنٹرل لائبریری والے سکان کر رہے ہیں لیکن میں سوچ رہا تھا کہ ویب سائٹ پر دیں گے تو نہیں۔۔ محض اپنے پاس رکھ لیں گے۔ بہر حال خوشی ہوئی کہ پاکستان تک پہنچ گئی۔۔۔
 

arifkarim

معطل
واہ۔۔۔ یہ تو اور کتابیں جمع ہو رہی ہیں کاپی رائٹ سے آزاد۔۔۔
حیدر آباد میں سنا تو تھا کہ سٹیٹ سنٹرل لائبریری والے سکان کر رہے ہیں لیکن میں سوچ رہا تھا کہ ویب سائٹ پر دیں گے تو نہیں۔۔ محض اپنے پاس رکھ لیں گے۔ بہر حال خوشی ہوئی کہ پاکستان تک پہنچ گئی۔۔۔

جب تک یہ سب ایک ڈیٹا بیس میں‌یونیکوڈ نہ ہوں گی۔ اس واہ واہ کا کوئی فائدہ نہیں!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سخندانِ فارس از محمد حسین آزاد۔ صفحات: 100۔ 3.4 ایم بی۔

آثارِ اکبری یعنی تاریخ فتح پور سیکری۔ مولف: محمد سعید احمد مارہروی۔ 1 صفحات آغاز تا 99۔ 4.7 ایم بی۔
آثارِ اکبری 2 صفحات 100 تا اختتام- 4.4 ایم بی۔

آثار الصنادید از سر سید احمد خان پہلے 304 صفحات
آثار الصنادید آخری 304 صفحات

الہارون، مولف محمد مصباح الدین احمد پہلے 105 صفحات
الہارون 2 صفحہ 106 تا 210
الہارون 3 آخری 106 صفحات

البیرونی، مولف: سید حسن برنی۔ صفحات: 193۔ 3.9 ایم بی۔

آخری مضامین از سر سید احمد خان۔ مرتب: محمد امام دین گجراتی۔
صفحات: 187۔ 4.4 ایم بی۔

حیاتِ سعدی از الطاف حسین حالی۔ صفحات 229۔ 4.2 ایم بی۔


حیاتِ سعدی کا تمام اسکین متن ایف ٹی پی اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر دیا ہے ۔ باقی عنوانات بھی اپلوڈ کر رہی ہوں ایف ٹی پی اکاؤنٹ پر ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top