اردو کی ایک ہمہ جہت ویب سائیٹ

شفقت

محفلین
السلام علیکم
آج میں گوگل پر اردو کی ویب سائیٹس سرچ کر رہا تھا کہ میں نے ایک نئی سائیٹ دیکھی جو کہ اگرچہ فری ڈومین پر تھی لیکن اس شخص نے بہت محنت کی تھی اور بہت کچھ اس ایک سائیٹ میں سمو دیا ہے۔ میں دوستوں کو بھی یہ سائیٹ وزٹ کرنے کا مشورہ دوں گا۔ اس کا ایڈریس http://www.urdu.zoonic.com ہے۔ اس پر اردو شاعری، اردو میں کمپیوٹر ٹپس، فری فیکس، فری ایس۔ایم۔ایس وغیرہ جیسے بہت مفید پیجز موجود ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
تمام دوستوں کا شکریہ

آخر کار مجھے جیسے فورم کی تلاش تھی اس تک پہنچنے میں شفقت بھائی نے میری مدد کی اور میں اردو کے ایک بہترین فورم تک پہنچ گیا۔ جس کے لئے میں شفقت بھائی کا شکر گزار ہوں۔ شفقت بھائی نے میری سائیٹ کا تعارف کروایا اور میرے خیال میں اس کو بہت بڑھا کر پیش کیا ہے لیکن شائد میری یہ کاوش اتنی بھی اچھی نہ ہے بہرحال جو ہے وہ اردو کے انٹرنیٹ پر فروغ کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے امید ہے کہ دوست احباب مزید بہتری کے جانب راہنمائی کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ میری ایک اور سائیٹ جو ابھی مکمل ہوئی ہے دوستوں سے گزارش ہے کہ اس پر بھی ایک نظر ڈال لیجئے اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔
ویب سائیٹ کا ایڈریس ہے۔ chishtian.110mb.com
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، پہلی نظر میں ویب سائٹ اچھی لگ رہی ہے ، دوبارہ فرصت سے دیکھنا چاہوں گی ۔ اچھی کوشش کی ہے آپ نے !
 
Top