اردو کتب کی درخواست

میں اس فورم پر اردو لیبریری کی ویب سائٹ کے ذرِئے آیا ھوں اور اردو کتب جو ویب سائٹ پر ھیں، ان کے متعلق کسی ذمےدار سے بات کرنی ھے
 
بہت بہت شکریہ ابن سعید صاحب. عرض یہ ہے کہ کتابوں کی ڈیجیٹل اشاعت پر کام کر رہا ہوں اور اسی سلسلے میں مقامی اردو اور انگریزی کتابوں کو، جو خاص طور پر پاکستانی مصنفین کی لکھی ہوئی ہیں، انکو اپنی موبائل ایپ کے ذریعے لوگوں تک رسائی دے رہا ہوں. جو کتابیں لیبریری میں ہیں، انکی ای-بک بنا کر ایپ پر لانا چاہتا ہوں.
 
اس کام سے مالی منفعت کی اجازت نہیں۔ لہٰذا اگر آپ کا موبائل ایپ یا آپ کی کوئی سائٹ اس مواد کو استعمال کرتی ہے تو اس میں اشتہارات وغیرہ نہیں ہونے چاہئیں اور نہ ہی آپ اس کام کو کسی اور صورت بیچنے کے مجاز ہوں گے۔ دوم یہ کہ بغیر کسی قسم کی مالی منفعت کے ان کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو متعلقہ کتابوں کے اردو لائبریری والے اصلی روابط کا حوالہ ضرور دیں اور جن احباب نے ان کتابوں کی تیاری میں کام کیا ہے ان کے کریڈٹ کو بھی نمایاں کریں۔ :) :) :)
 
اسکا مجھے بلکل اندازہ ہے. ایپ پر دو طرح کی کتابیں ہیں. ایک وہ جنکی ادارہ قیمت مقرر کرے (خواہ صفر ہی کیوں نہ ھو) اور دوسری جو پبلک ڈومین کے قواعد کے ما تحت ھو (جنکی رسائی مفت ہوگی).
اگر پہلے سے ورڈ پر ای-بک بنی ہوئی ہے تو کام آسان ہوجائے گا. اگر نہی تو کوئی متن دیا جائے جسکو ہر کتاب کے شروع میں لگا دوں جس سے تمام ضروری احباب کے نام نمایاں ہوں، جو تھوڑی بہت تبدیلی کی ضرورت پڑی تو سنبھال لوں گا. ای-بک تھوڑی محنت سے بن ہی جائے گی :)
 
جنکی رسائی مفت ہوگی
محض رسائی مفت ہونا شرط نہیں۔ ان کے ساتھ اشتہارات وغیرہ کی مدد سے مالی منفعت کی اجازت نہیں۔ :) :) :)
اگر پہلے سے ورڈ پر ای-بک بنی ہوئی ہے تو کام آسان ہوجائے گا. اگر نہی تو کوئی متن دیا جائے جسکو ہر کتاب کے شروع میں لگا دوں جس سے تمام ضروری احباب کے نام نمایاں ہوں، جو تھوڑی بہت تبدیلی کی ضرورت پڑی تو سنبھال لوں گا. ای-بک تھوڑی محنت سے بن ہی جائے گی :)
فی الحال کتابیں محض ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں دستیاب ہیں۔ متعلقہ افراد کی مصروفیات کے چلتے اس پر مزید کام کافی عرصہ سے رکا ہوا ہے اس لیے پی ڈی ایف وغیرہ میں اس کی دستیابی التوا کا شکار ہے۔ ہر کتاب کا کچھ میٹا ڈیٹا کتاب کے آغاز میں موجود ہے، جبکہ شکریہ جات سائڈ بار میں فہرست مضامین کے نیچے موجود ہیں۔ سائٹ کا ایچ ٹی ایم ایل خاصہ اسٹرکچرڈ ہے، لہٰذا آپ مواد کو پارس کرنا چاہیں تو چھوٹی سی پیج اسکریپنگ اسکرپٹ لکھ کر کافی آسانی سے کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
محض رسائی مفت ہونا شرط نہیں۔ ان کے ساتھ اشتہارات وغیرہ کی مدد سے مالی منفعت کی اجازت نہیں۔ :) :) :):) :) :)

تو پھر میں وضاحت کر دوں تاکہ غلط بیانی نہ ہو جائے. ایسے اشتہارات جیسے گوگل ایڈس ہیں، وہ ایپ میں کبھی استعمال نہی ہونگے.
ساتھ میں ایپ کا لنک بھی یہاں درج کر رہا ہوں تاکہ تسلی کرلی جائے. ایپ کا مقصد ڈیجیٹل کتب کی مقبولیت، خرید و فروخت (مستند پبلشرز اور عوام کے درمیان) اور پبلک ڈومین کی کتب تک آسان اور تیز رسائی ہے.
Readup - Android Apps on Google Play
 
فی الحال کتابیں محض ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں دستیاب ہیں۔ متعلقہ افراد کی مصروفیات کے چلتے اس پر مزید کام کافی عرصہ سے رکا ہوا ہے اس لیے پی ڈی ایف وغیرہ میں اس کی دستیابی التوا کا شکار ہے۔ ہر کتاب کا کچھ میٹا ڈیٹا کتاب کے آغاز میں موجود ہے، جبکہ شکریہ جات سائڈ بار میں فہرست مضامین کے نیچے موجود ہیں۔ سائٹ کا ایچ ٹی ایم ایل خاصہ اسٹرکچرڈ ہے، لہٰذا آپ مواد کو پارس کرنا چاہیں تو چھوٹی سی پیج اسکریپنگ اسکرپٹ لکھ کر کافی آسانی سے کر سکتے ہیں۔ :) :) :)

اس معلومات کا بہت بہت شکریہ. مجھے خود تو اسکرپٹ نہی آتی، لیکن کوئی راستہ نکل ہی جائے گا :):)
 
الف عین

لائبریرین
اردو محفل لائبریری میں سو کتابوں کے آگے پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ ان کے علاوہ بھی جو یہاں محفل میں کام ہوا ہے، یا مختلف ذرائع سے جو کتب جمع کی گئی ہیں، وہ میری تینوں سائٹس پر دستیاب ہیں۔ برقی کتابوں کی پرانی سائٹ سے اور جدید ترین بلاگ سے آپ ورڈ میں بھی کتب ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اور ای پب فارمیٹ میں بھی۔بزم اردو پر محض متن پوسٹ کیا جاتا ہے۔
یہ ساری کتب بھی مفت اور کاپی رائٹ فری ہیں، لیکن اسی شرط کے ساتھ کہ شروع سے آخر تک متن کی نقل کی جائے۔ میری دستخط میں لنکس دیکھیں۔
 
جناب الف عین صاحب، آپ نے زندگی آسان کردی. ہماری ایپ پر دراصل ای-پب فارمیٹ ہی استعمال ہوتا ہے کیونکہ وہ تیز رفتار اور سسٹم کا بڑا ہمدرد ہے. مجھے خاص طور پر کتابوں کو اسی فارمیٹ پر لانا پڑتا ہے تاکہ پڑھنے کا مزا قائم رہے.
کتابوں سے کچھ بھی ہزف نہی کیا جائے گا اور جو تھوڑی بہت تبدیلی کی ضرورت پڑی تو وہ فارمیٹ کے لئے ہوگی. کتاب کو اسکی اسلی حالت میں ہی پیش کیا جائے گا. آپ سب کی مدد کا بہت مشکور ہوں :)
 
Top