اردو کا دائرۃ المعارف یا اردو انسائیکلوپیڈیا

dehelvi نے 'بنیادی معلومات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 6, 2010

  1. dehelvi

    dehelvi محفلین

    مراسلے:
    433
    لائبریری منتظمین سے ایک سوال۔
    اردو کا ڈیجیٹل دائرۃ المعارف بنانا بھی لائبریری پروجیکٹس میں شامل ہے؟
    اس سلسلے میں کتنا کام ہوا ہے؟
    اور کہ کس شکل میں ہوگا، آیا مستقل سائٹ یا اردو ویب کے ایک سیکشن کے طور پر۔
    ان باتوں کا تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔
     
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,576
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اردو انسائکلو پیڈیا پر کافی کام تو ہندوستان میں ہو چکا ہے، اس کی شاید آٹھ جلدیں چھپ بھی چکی ہیں۔ یہ یہاں سے داؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے
    http://www.ildc.in/Urdu/htm/UrduEncyclopidia.htm
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,863
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    فی الحال ایسے کسی پراجیکٹ پر کام نہیں ہو رہا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. dehelvi

    dehelvi محفلین

    مراسلے:
    433
    اگر دائرۃ المعارف اسلامیہ جو کہ اردو کا بڑا اچھا انسائیکلوپیڈیا ہے کمپوز شدہ شکل میں دستیاب ہوجائے تو کیا لائبریری منتظمین اس سے ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا بنانے کے بارے میں سنجیدہ ہوں گے؟ اور نیز اس سلسلے میں آپ حضرات کی کیا ترجیحات ہوں گی، نیز اس سلسلے میں اگر کچھ ساتھی مدد کے لئے تیار ہوں تو کیا۔ ان ساتھیوں کی مدد سے لائبریری کے احباب یہ کام شروع کردیں گے؟
    ===================
    اگر اس سلسلہ میں منتظمین کا مثبت عندیہ معلوم ہوجائے تو میں اور احقر کے دو تین ساتھی اس کام میں حصہ لے سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  5. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,170
    برادرم دہلوی، مذکورہ انسائکلوپیڈیا کس نے مرتب کیا ہے اور اس کی کمپوزنگ کہاں سے دستیاب ہو سکتی ہے نیز اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی؟ کیا وہ پہلے سے کہیں ویب پر دستیاب ہے جہاں اس کی ایک جھلک دیکھی جا سکے؟

    واضح رہے کہ یہ میں اپنی لا علمی اور دلچسپی کے باعث ذاتی طور پر پوچھ رہا ہوں۔ یہ بطور منتظم میرا "عندیہ" نہیں ہے۔ اس حوالے سے لائبریری منتظمین زیادہ بہتر رائے دہی کر سکیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,576
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اگر کمپوزنگ مل جائے توبرقیانے میں کیا مشکل ہے، محض کنورٹ کرنا ہوگا!!
     
  7. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,170
    چاچو یہ کام اتنا سہل بھی نہیں ہوتا کیوں کہ عموماً انسائکلوپیڈیا جیسی چیزوں میں سادہ متن کے ساتھ ساتھ امبیڈیڈ تصاویر اور جدول وغیرہ ہوتے ہیں جو اس کام کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ بہر کیف سب سے بڑا مرحلہ "ٹائپنگ" سر ہوجاتا ہے تو باقی کام ریویژن کے زمرے میں آتے ہیں۔
     
  8. dehelvi

    dehelvi محفلین

    مراسلے:
    433
    ان سوالات کے بارے میں ان شاء میں آپ حضرات کو جلد معلومات بہم پہنچادوں گا، ایک دو دن کافی مصروفیت رہے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,711
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اگر تو یہ وہی ہے جو دانش گاہِ پنجاب، لاہور نے شائع کیا ہے تو یہ ایک شاہکار ہے اور اگر وہ اس کو ویب پر شائع کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں تو یہ ایک ایسا کارنامہ ہوگا جس کی نظیر اردو برقی دنیا میں ملنی مشکل ہوگی۔

    اور اس صورت میں یہ خاکسار ہر طرح سے اس پراجیکٹ کیلیے حاضر ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  10. ابن حسن

    ابن حسن معطل

    مراسلے:
    587
    اردو دائرۃ المعارف اسلامیہ کے ناشر یعنی شعبہ اردو دائرۃ المعارف اسلامیہ، جامعہ پنجاب کا اپنا ارادہ بھی یہی ہے کہ اس دائرۃ المعارف کی سی ڈی بھی بنائی جائے اور اس کو آن لائن بھی اپ لوڈ کیا جائے لیکن اللہ جانے یہ کام وہ کب انجام دیں گے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر