اردو کارٹون دنیا - سائینس فکشن کامکس

تعمیر

محفلین
اردو محفل کے اس تھریڈ میں اردو کارٹون دنیا ویب سائیٹ کا تعارف کروایا گیا تھا۔
اب پہلی بار بچوں کی انٹرنیٹ اردو کمیونیٹی میں سائینس فکشن سلسلہ وار کہانی کا آغاز کیا گیا ہے ، جو اردو کارٹون دنیا ویب سائیٹ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔​
کہانی کا عنوان : کارکولہ کا سازشی جال
کامکس کردار : فولادی
یہ کہانی دس قسطوں میں مکمل ہوگی اور ہر قسط میں 5 صفحات پیش کیے جائیں گے۔​
فولادی عرف فولاد اس سائینس فکشن کارٹونی کہانی کا مرکزی کردار ہے۔ فولادی کا تعارف یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
'کارکولہ کا سازشی جال' نامی یہ کہانی ایک ایسے سائینس داں کی ہے جو غلط راہ پر چل نکلا تھا اور ساری دنیا کو اپنے قدموں میں جھکانے کے لیے اس نے اپنی صلاحیتوں کا منفی استعمال عمل میں لایا۔ مگر کیا وہ اپنی سازشی مہم میں کامیاب ہو سکا؟ فولادی اور اس کا معاون لمبو اس معرکہ میں کارکولہ نامی اس گمراہ سائینس داں سے کس طرح نبرد آزما ہوئے؟
تحیر ، تجسس اور فضائی مہم سے بھرپور یہ طویل کہانی امید ہے کہ اردو داں نوعمر قارئین کی دلچسپی کا باعث بنے گی۔

fauladi-karkola-sazish-1.jpg
 
Top