اردو پوائنٹ ڈاٹ کام ۔ 9th سالگرہ پر خصوصی تحریر

گوہر

محفلین
محمد الطاف گوہر۔ لاہور
انٹرنیٹ پر اردو کی پہچان اردو پوائنٹ ڈاٹ کا م ، اگر آپ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن میں جا کر لفظ URDU ٹائپ کرتے ہیں تو سرچ انجن آپکو سب سے پہلا مشورہ فراہم کرتا ہے وہ URDUPOINT یعنی انٹرنیٹ پر اردو نے اپنا اردو پوائنٹ رکھ لیا ہے ۔ کیونکہ سرچ انجن ہمیشہ اعدادوشمار کے لحاظ سے معلومات فراہم کرتے ہیں ۔

اردو (برج بھاشا ) زبان جسکے معنی لشکر کے بھی ہیں، یورپی لسانی خاندان کے ہندی،ایرانی شاخ کی ایک آ ریائی زبان ہے. اِس کی اِرتقاء جنوبی ایشیاء میں سلطنتِ دہلی اور مغلیہ سلطنت کے دوران ہند زبانوں پر فارسی، عربی اور ترکی کی اثر سے ہوئی. اردو (بولنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے) دنیا کی تمام زبانوں میں بیسویں نمبر پر ہے. یہ پاکستان کی قومی زبان جبکہ بھارت کی 23 سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے. اردو کا بعض اوقات ہندی کے ساتھ موازنہ کیا جاتا ہے. اردو اور ہندی میں بنیادی فرق یہ ہے کہ اردو نستعلیق رسم الخط میں لکھی جاتی ہے اور عربی و فارسی الفاظ استعمال کرتی ہے. جبکہ ہندی دیوناگری رسم الخط میں لکھی جاتی ہے اور سنسکرت الفاظ زیادہ استعمال کرتی ہے. کچھ ماہرینِ لسانیات اردو اور ہندی کو ایک ہی زبان کی دو معیاری صورتیں گردانتے ہیں. تاہم، دوسرے اِن کو معاش اللسانی تفرّقات کی بنیاد پر الگ سمجھتے ہیں.معیاری اردو (کھڑی بولی) کے اصل بولنے والے افراد کی تعداد 60 سے 80 ملین ہے.

ایس.آئی.ایل نڑادیہ کے 1999ءکی شماریات کے مطابق اردو اور ہندی دنیا میں پانچویں سب سے زیادہ بولی جانی والی زبان ہے. لینگویج ٹوڈے میں جارج ویبر کے مقالے: دنیا کی دس بڑی زبانیں، میں اردو اور ہندی چینی زبانوں، انگریزی اور ہسپانوی زبان کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ بولے جانی والی چوتھی زبان ہے. اِسے دنیا کی کل آباد کا 4.7 فیصد افراد بولتے ہیں.اردو کو پاکستان کے تمام صوبوں میں سرکاری زبان کی حیثیت حاصل ہے. یہ مدرسوں میں اعلٰی ثانوی جماعتوں تک لازمی مضمون کی طور پر پڑھائی جاتی ہے.

انٹرنیٹ پر آپ اردو کو اردو پوائنٹ ڈاٹ کا م کے نام سے جانیں گے کیونکہ یہ اردو کی دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ ہے ۔یہ سائٹ دیکھنے والوں کیلئے طرح کے لوازمات سے بھری پڑی ہے۔ اردو لٹریچر سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ویب سائٹ کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ بچوں کی کہانیوں اور عورتوں کے کھانے بنانے سے لیکر مردوں کے لئے تازہ ترین ملکی اور بین الاقوامی خبریں تک اس میں موجود ہیں ۔ منفرد اسلوب کی یہ ویب سائٹ اپنی نوعیت کی واحد سائٹ جبکہ یہ روزانہ Update ہوتی ہے ۔ تازہ ترین خبروں سے لیکر شب و روز کے معمولات کو سمیٹے ہوئے یہ سائٹ اپنی مثال آپ ہے ۔ معاملہ صحت کا ہو یا پکوان کا پھر کھیل کود کا ہو یا شاعری کا آپکو انواع و اقسام کی معلومات ایک ہی جگہ دیکھنے کو ملیں گی ۔
انٹر نیٹ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ پڑھا جانے والا مشہور اور کثیر تعداد کے ساتھ اردو لٹریچر کی مکمل ورائٹی کو سمجھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی اردو پوائنٹ ڈاٹ کام ہے جبکہ روزانہ کئی ملین لوگ دنیا بھر سے اسے ملاحظہ کرتے ہے اور دو لاکھ سے زیادہ Visitors اس تک رسائی حاصل کرتے ہیں جن میں سے 88% پاکستان کے لوگ شامل ہیں جبکہ دنیا بھر کے دوسرے ممالک کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ UAE میں پڑھا جاتا ہے ۔

آج کا دور معلومات اور رابطوں کا دور اور دنیا بھر کے اردو پڑھنے والے خود بخود اس ویب سائٹس کی طرف کھینچے چلے آتے ہیں کیونکہ جب بھی کوئی سر چ انجن سے مشورہ کرتا ہے تو ہے تو وہ سے سیدھا اردو پوائنٹ تک پہنچا دیتا ہے البتہ مجھے اس ویب سائٹ کا راستہ دکھانے والا ایک تو نوجوان ہے جو ایک روز تبلیغی جماعت والوں کے ساتھ میرے گھر پہ دعوت کی غرض سے آیا ۔ان لوگوں نے کچھ دین کی باتیں بتائیں اور اپنے ساتھ تبلیغ کی دعوت دی ہے۔ میں نے اس نوجوان سے جو کہ اسی محلے کا معلوم ہوتا تھا ، نام پوچھا تو بولا مجھے ندیم کہتے ہیں۔ میں نے پوچھا کیا کام کرتے ہو تو بو لا آجکل فری ہوں۔ میں نے اسے اپنے انسٹیٹیوٹ کا کارڈ دیا اور کہا کہ میں بھی ایک تبلیغ کرتا ہوں مگر لوگوں کے گھروں میں چولہا جلانے کی ۔ وہ نوجوان ایک سال کی کمپیوٹر ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد برسر روزگار ہو گیا اور ایک اور چراغ روشن ہو گیا جو کہ میری زندگی کے مقاصد کے حصول کے تکمیل کرتا ہے۔آج اگر میں اردو پوئنٹ سے متعارف ہوا ہوں تو اسکا سہرا ندیم احمد ( منیجر سیلز اردو پوئنٹ ) کو جاتا ہے۔

اردو پوائنٹ انتہائی کامیابی سے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ آج انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کو اردو پوائنٹ سے تبدیل کرنے کا سہرا اسکی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے انتہائی لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔ اردو پوائنٹ نے ایک روائتی روشن سے ہٹ کر ایک انتہائی اعلیٰ اسلوب اپنایا ہے جو کہ قابل ستائش ہے کیونکہ ایک اچھا لکھنے وا لا اس وقت تک اپنے اپ کے شناسا نہیں ہو سکتا جب تک کہ اسے پرنٹ میڈیا پر شائع ہونے کا موقع نہ ملے اور آج کے پرنٹ میڈیا میں جگہ بنانا تو دور کی بات شنوائی ہی نہیں ہوتی ۔ مگر اردو پوائنٹ جو ہر شناس ہونے کے ساتھ ساتھ جوہر تراش بھی ہے کیونکہ اس نے ہر اس نئے لکھنے والے کو موقع دیا ہے جو اس کی استطاعت رکھتا ہے۔ وگرنہ روائتی طرز میں کاغذ پر چھپنے کی خاطر ہر نئے لکھنے والے کو در در کے دھکے کھانے پٹر تے ہیں ۔ قلمی طالع آزما جو دوسرں کو موقع دینے کی بجائے متعارف ہی نہیں ہونے دیتے انکو معلوم نہیں کہ مستقبل کا مستحکم میدان انٹر نیٹ ہی ہوگا جبکہ علم و فن کسی کی میراث نہیں بلکہ ہر اچھا لکھاری اپنا قلمی مقدر خود لکھے گا ۔یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بڑے بڑے نام اور قلمی ستون پیدائشی طور پر رائٹر نہیں ہوتے جب تک کہ ان کو اچھا پلیٹ فارم نہیں ملتا اور اردو پوئنٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کی اس نے ہر اچھا لکھنے والے کو ایک اعلی پلیٹ فارم دیا۔

صحافت کا رنگ اگر کبھی زرد ہوتا بھی تو اور پوائنٹ کو اس میں شامل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ اپنے میانہ رو انداز میں سچی بات کو چھاپنے میں بیباک ہے ۔اکثر اوقات ایسی تحاریر دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ کسی طرح سے لگی لپٹی نہیں ہوتیں بلکہ حقائق کا جو منہ بولنا ثبوت ہوتی ہیں۔ آ ج ا ردو پوائنٹ پہ جہاں ایک طرف انتہائی اعلیٰ رائٹر موجود ہے تو دوسری طرف ہر عمر کے لوگوں کیلئے سنجیدہ موضوعات سے لے کر انتہائی اعلی درجے کی تفریحات تک کا مواد موجود ہے ۔ بندہ اس ویب سائٹ سے لذت آشنائی کے نام سے ایک سلسلہ لکھتا رہا ہے جسکے ساتھ ساتھ جدت ، مائنڈ سائنس کے موضوع کو احاطہ ء تحریر میں لاتا رہا ہے۔ اردو پوائنٹ کی بدولت مجھ میں لکھنے کا رحجان پیدا ہوا اور اگر بندہ کی اس قلم میں کچھ روانی ہے تو صرف اردو پوائنٹ کی بدولت ہے۔ یہاں مجھے زیادہ تر واسطہ و رابطہ ایک نوجوان سے رہا ہے جسے اردو پوائنٹ کی جان کہا جائے تو بجاے ہو گا فہد شبیر جو کہ انتہائی لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ اس ویب سائٹ سے منسلک ہے۔ انکو تحریر شناس کہوں تو بجا ہوگا، فہد اپنے کام میں انتہائی مہارت کے ساتھ ساتھ دلچسپی بھی شامل رکھتا ہے۔
اردو پوئنٹ نیٹ ورک ٹیم کے سربراہ علی چوہدری جو کہ اس نا قابل تسخیر نام اردو پوئنٹ کے موجد ہیں ، انکی تخلیقی اور ادبی کاوش نے اردو زبان اور اردو لٹریچر کو انٹرنیٹ پہ ایک نئی پہچان دی جو کہ ایک قابل ستائش عمل ہے جس کے باعث الفاظ جو کہ صرف کاغذوں پہ بکھرے پڑ ے تھے اور پرواز (Hypertext) کی تانے ہوئے تھے، انکو ایک مکمل پلیٹ فارم دیا اور دنیا بھر سے اردو کو چاہنے والوں کو ایک پوائنٹ ، یعنی اردو پوئنٹ پر لا کھڑا کیا۔ آج دنیا میں بکھرے اردو لورز (Urdu lovers) کو ایک جگہ پر ا پنے من پسند مواد کے ساتھ ساتھ اظہار خیال کا بھی موقع ملتا ہے۔ اگر ایک طرف اردو زبان پاکستان کی قومی زبان ہے تو دوسری طرفurdupoint.com انٹرنیٹ پر پوری دنیا میں اسکی نمائندگی اور پہچان ہے اس ساری کاو ش کا صلہ علی چوہدری صاحب اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ۔ میں اردو پوئنٹ کو کامیابی کے سفر کے 9 برس پورے کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ کامیابی کا یہ سفر اپنی پوری آب و تاب سے جاری رہے گا۔
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ جناب میری طرف سے بھی مبارک باد ارود زبان کے فروغ کے لیے ہر کاوش کو خوش آمدید
 
برادرم انٹرنیٹ پر موجود اردو مواد کا ایک ایک حرف خواہ اس کا مقصد کچھ بھی ہو، مجھے خوشی ضرور دیتا ہے۔ مجھے اردو پوئنٹ کی ترقی اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں اس کے کردار پر کوئی شک نہیں‌اور ہونا بھی نہیں چاہئے۔ پر کوئی مضمون لکھتے ہوئے حقائق اور اعداد شمار سے توڑ مروڑ نہیں کرنی چاہئے۔ اس مضمون کے پہلے پیراگراف میں جس بات کا دعوہ کیا گیا وہ کم از کم میرے جائزے پر پورا نہیں اترا۔ مجھے نہیں معلوم کے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن سے آپ کی کیا مراد ہے پر اپنی معلومات کے مطابق میں نے کم از کم پانچ مشہور اور بڑے سرچ انجنوں میں URDU کو سرچ کیا تو اولین نتیجہ وکیپیڈیا کا یہ صفحہ تھا۔ اور جب یہی سرچ ایک میٹا سرچ انجن میں‌کیا جو کہ کم و بیش ڈیڑھ سو سرچ انجنوں کے نتائج کو یکجا کرکے نتیجہ دکھاتا ہے تو وکیپیڈیا کا مذکورہ صفحہ دوسرے نمبر پر تھا۔ واضح رہے کہ اس پورے تجربے میں اردو پوائنٹ پہلا نتیجہ تو کیا کبھی پلے صفحے پر بھی نہیں آیا۔ اور بعض میں تو چند مزید صفحات بھی کھنگال کر دیکھ لئے پر بے سود۔

میرا مقصد آپ پر کسی قسم کی اشتہار بازی یا مصالحے دار خبر بنانے کا الزام دینا نہیں۔ پر ایک بات واضح کر دوں کہ سرچ انجن خصوصاً "بڑے" سرچ انجن اب کافی سمجھدار ہو گئے ہیں جو کہ جیو لوکیشن اور پرسنل پروفائل کی بنیاد پر الگ الگ علاقوں میں الگ الگ لوگوں کو الگ الگ نتائج دکھاتے ہیں جو صارف کے لئے ممکنہ طور پر زیادہ متعلقہ رزلٹ ہو سکتا ہے۔ میرے ذریعہ کیئے گئے سارے تجربے امریکہ کے ایک حصے سے ہوئے ہیں اور اس حال میں کہ میں کسی بھی سرچ انجن میں اپنی ذاتی پروفائل کے ساتھ لاگن نہیں تھا۔

والسلام۔
 

الف عین

لائبریرین
اقنگریزی میں اردو لکھنے پر تو بے شک وکی پیڈیا کا پہلا لنک ظاپر ہوتا ہے، لیکن اردو میں گوگل اردو لائف کی طرف نشان دہی کرتا ہے۔ اردو پائنٹ کا دونوں زبانوں کی گوگل سرچ میں صفحہ دس تک کہیں نام و نشاں نہیں ہے۔ اردو اور انگریزی میں سرچ کرنے سے اردو سیارہ البتہ پہلے ہی صفحے پر ظاہر ہوتا ہے۔ بلکہ اردو ویب دونوں زبانوں میں دوسرے صفحے پر ہی ہے۔ تیسرے صفحے پر یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ ہے۔
کبھی خود بھی سرچ کر کے دیکھ لینا تھا۔ سعود کی بات پر مجھے شک ہوا کہ ممکن ہے کہ اردو میں سرچ نہیں کیا ہو انھوں نے تو اردو میں میں کر کے دیکھ لوں۔ 
 

الف عین

لائبریرین
اور ہاں، گوگل کرنے سے یہاں تو یہی صفحہ کھلا تو تعجب ہوا کہ آج مہاتما گاندھی کو ان کے یوم ولادت پر خراج عقیدت کے طور پر گوگل کا جی گاندھی جی کی تصویر ہے!!
 

فاتح

لائبریرین
میں ابن سعید صاحب کی تائید کرتا ہوں اور یہ کہنے میں کبھی عار محسوس نہیں کرتا کہ اردو پوائنٹ نے فی الواقعہ اردو زبان کی خدمت کی ہے اور گو تصویری اردو ہی سہی مگر قارئین کے لیے اچھا خاصا مواد مہیا کیا ہے لیکن حقائق سے رو گردانی ممکن نہیں کہ گوگل میں "اردو" تلاش کرنے پر صفحۂ اوّل پر کہیں "اردو پوائنٹ" کا نام و نشان تک نہیں، پہلا ربط "اردو سیک ڈاٹ کام" کا ہے جب کہ "اردو ویب ۔ سیارہ" تیسرے نمبر پر ہے (اگر صرف پاکستان کے صفحات تلاش کروائے جائیں تو "اردو ویب ۔ سیارہ" کا نمبر پہلا ہے) جب کہ انگریزی میں "Urdu" لکھ کر تلاش کرنے پر پہلا ربط "حروف ڈاٹ کام" کا ہے اور "اردو پوائنٹ" تیسرے نمبر پر آتا ہے۔
یاد رہے کہ تلاش کا یہ عمل میں نے پاکستان میں رہتے ہوئے کیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
گوگل کے نتائج میں سائٹ کے ربط کی پوزیشن تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ اس کی وجوہات میں گوگل کے پیج رینک سسٹم میں تبدیلی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ عام طور پر اردو ویب گوگل پر اچھی پوزیشن پر رہتا ہے لیکن چونکہ گوگل بوٹ اردو ویب پر کچھ زیادہ ہی مہربان رہتی ہے، اور کئی مرتبہ سرور کریش ہونے کی نوبت بھی آ جاتی ہے تو ہمیں اسے بلاک کرنا پڑتا ہے۔ نتیجتاً گوگل بھی اردو ویب کو اپنی انڈکس سے نکال دیتا ہے۔ :(
 
ایک بات واضح کر دوں کہ سرچ انجن خصوصاً "بڑے" سرچ انجن اب کافی سمجھدار ہو گئے ہیں جو کہ جیو لوکیشن اور پرسنل پروفائل کی بنیاد پر الگ الگ علاقوں میں الگ الگ لوگوں کو الگ الگ نتائج دکھاتے ہیں جو صارف کے لئے ممکنہ طور پر زیادہ متعلقہ رزلٹ ہو سکتا ہے۔
والسلام۔
بالکل درست!۔۔۔۔۔۔۔اور شاید اسی وجہ سے گوگل یہاں سے سرچ کرنے پر www.haroof.com اور www.urduword.comکے بعد اردو پوائنٹ ظاہر کر رہا ہے۔ صاحب ِ مضمون نے صرف ذاتی تجربے کی بنیاد پر اردو پوائنٹ کو زیادہ ’’پوائنٹ‘‘ دے دیے ہیں اور جیساکہ سعود بھائی نے کہا یہ ضروری نہیں ہے سرچ انجن دنیا کے باقی ملکوں میں بھی وہی نتائج ظاہر کرے، جو یہاں ظاہر کر رہا ہے۔
 

arifkarim

معطل
کچھ عرصہ قبل گوگل نے سرچ رزلٹس کو اپنی مرضی سے اوپر نیچے کرنے کی سہولت فراہم کی تھی۔ اب غائب ہے!
گوگل پر لفظ "Jew" سرچ کرنے پر وکی پیڈیا کے بعد پہلا لنک:
http://www.jewwatch.com/ کا آتا ہے جو یہودی / صیہونی پراپیگنڈا پر نظر رکھنے کیلئے بہت پرانی سائٹ ہے۔ گوگل کے دونوں مؤجد یہودی ہیں، مگر فریڈم آف انفارمیشن پالیسی کے تحت کسی بھی سائٹ کو سنسر یا کم قدر دینا انکا شیوا نہیں!
 
عارف بھائی آپ کی بیان کردہ سہولت اب بھی موجود ہے۔ بس آپ کو سرچ کرتے ہوئے اپنی گوگل آئی ڈی سے لاگن رہنا ہوگا۔ اور پھر آپ ہر سرچ نتیجے کے ساتھ ایک عدد کراس، ایک عدد اپ ایرو ار ایک عدد کمنٹ کا نشان پائیں گے۔ اگر آپ کسی نتیجے سے منسلک کراس پر کلک کر دیں تو وہ نتیجہ آپ کی تلاش میں آئندہ کبھی نہیں آئے گا جب کہ اپ ایرو کا نشان کسی بھی نتیجے کو پہلے مقام کی جانب دھکیلنے کے لئے ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ آپ کی ایسی کوششیں سسٹم کو فیڈ بیک لرننگ کا موقع دیتی ہیں اور جہاں گوگل آپ کے لئے ان نتائج کو کسٹمائز کر دیتا ہے وہیں ایک معمولی ویٹیج کے ساتھ گلوبلی بھی نتائج کے رینک میں تبدیلی لاتا ہے۔ اور بھی کئی باتیں ہیں ان شاء اللہ کسی وقت اسمارٹ سرچ انجن پر ایک مضمون لکھوں گا۔
 

گوہر

محفلین
اردو پوائنٹ اور دوسری ویب سائٹ کا موازنہ

بہت شکریہ آپ کے اس مضمون پر تبصرہ کرنے کا، اول تو مجھے اندازہ نہیں تھا اس مضمون سے کیا مقصد لیا جائے گا، حالانکہ یہ تحریر آج بھی اتنی ہی حقیقت پہ مبنی ہے جتنی پہلی دفعہ لکھتے وقت تھی، سرچ انجن کے اعداد و شمار تبدیل ہوتے رہتے ہیں مگر ویب سائٹ کی ٹریفک کے اعداد و شمار ہمیشہ حقیت پر مبنی ہوتے ہیں ۔ جب لوگوں نے پاکستان میں کمپیوٹر کا نام سنا تھا تو اس وقت میں ایک تعلیمی ادارہ برائے کمپیوٹر ایجوکیشن چلا رہا تھا۔ میرے لکنے کے عمل میں کبھی طرف داری کا عنصر شامل نہیں رہا اور کبھی بھی حقائق جھٹلائے نہیں جا سکتے مگر تبصروں کی بہتی رو کا تندی کا اندازہ کر کے یہ سب کچھ لکھ رہا ہوں ۔۔۔
ملاحظہ کریں، نیچے دیئے گئے لنک سے آپ آسمان اور زمین کا واضع فرق معلوم کرلیں گے، تمام ویب سائٹ کا موازنہ کرکے جو گراف حاصل ہو پلیز اس کا امیج یہاں پیسٹ کر دیجئے گا ، کیونکہ مجھ سے وہ گراف یہاں پیسٹ کرنا ممکن نہیں ہو رہا۔ مجھے شدت سے اس موازنے کے گراف کا انتظار رہے گا
http://www.alexa.com/siteinfo/urdupoint.com
 

arifkarim

معطل
عارف بھائی آپ کی بیان کردہ سہولت اب بھی موجود ہے۔ بس آپ کو سرچ کرتے ہوئے اپنی گوگل آئی ڈی سے لاگن رہنا ہوگا۔ اور پھر آپ ہر سرچ نتیجے کے ساتھ ایک عدد کراس، ایک عدد اپ ایرو ار ایک عدد کمنٹ کا نشان پائیں گے۔ اگر آپ کسی نتیجے سے منسلک کراس پر کلک کر دیں تو وہ نتیجہ آپ کی تلاش میں آئندہ کبھی نہیں آئے گا جب کہ اپ ایرو کا نشان کسی بھی نتیجے کو پہلے مقام کی جانب دھکیلنے کے لئے ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ آپ کی ایسی کوششیں سسٹم کو فیڈ بیک لرننگ کا موقع دیتی ہیں اور جہاں گوگل آپ کے لئے ان نتائج کو کسٹمائز کر دیتا ہے وہیں ایک معمولی ویٹیج کے ساتھ گلوبلی بھی نتائج کے رینک میں تبدیلی لاتا ہے۔ اور بھی کئی باتیں ہیں ان شاء اللہ کسی وقت اسمارٹ سرچ انجن پر ایک مضمون لکھوں گا۔

شکریہ۔ میں ویسے ہر وقت گوگل میل پر ہی ہوتا ہوں۔
 
بہت شکریہ آپ کے اس مضمون پر تبصرہ کرنے کا، اول تو مجھے اندازہ نہیں تھا اس مضمون سے کیا مقصد لیا جائے گا، حالانکہ یہ تحریر آج بھی اتنی ہی حقیقت پہ مبنی ہے جتنی پہلی دفعہ لکھتے وقت تھی، سرچ انجن کے اعداد و شمار تبدیل ہوتے رہتے ہیں مگر ویب سائٹ کی ٹریفک کے اعداد و شمار ہمیشہ حقیت پر مبنی ہوتے ہیں ۔ جب لوگوں نے پاکستان میں کمپیوٹر کا نام سنا تھا تو اس وقت میں ایک تعلیمی ادارہ برائے کمپیوٹر ایجوکیشن چلا رہا تھا۔ میرے لکنے کے عمل میں کبھی طرف داری کا عنصر شامل نہیں رہا اور کبھی بھی حقائق جھٹلائے نہیں جا سکتے مگر تبصروں کی بہتی رو کا تندی کا اندازہ کر کے یہ سب کچھ لکھ رہا ہوں ۔۔۔
ملاحظہ کریں، نیچے دیئے گئے لنک سے آپ آسمان اور زمین کا واضع فرق معلوم کرلیں گے، تمام ویب سائٹ کا موازنہ کرکے جو گراف حاصل ہو پلیز اس کا امیج یہاں پیسٹ کر دیجئے گا ، کیونکہ مجھ سے وہ گراف یہاں پیسٹ کرنا ممکن نہیں ہو رہا۔ مجھے شدت سے اس موازنے کے گراف کا انتظار رہے گا
http://www.alexa.com/siteinfo/urdupoint.com

بھئی آپ تو میری بات کا جانے کیا مطلب نکال بیٹھے۔ میرا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ اردو پوانٹ کی اہمیت یا اس کی خدمات پر کوئی ضرب لگاؤں اور ظاہر ہے ایسا کچھ کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں۔ میں نے جس بات کو چیلینج کیا تھا وہ سرچ انجن بلکہ سب سے "بڑے" سرچ انجن کے حوالے سے آپ کا دعوی تھا۔ اور ممکن ہے آپ کی نظروں میں وہ سب سے بڑا سرچ انجن گوگل، یاہو، بنگ، الٹا وسٹا، آسک اور اکس کوئک کے علاوہ کوئی ہو۔ پر میرے جائزے پر آپ کا دعوی کھرا نہیں تھا اور میں نے اس کے ممکنہ اسباب بھی بیان کر دیئے ہیں۔ باقی احباب کے مراسلے بھی اسی بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔

اور الیکسیا رینکنگ دکھانے سے کیا آپ کی سرچ انجن کے حوالے سے کی گئی بات درست ہو سکتی ہے یا اسے کسی طور تقویت مل سکتی ہے؟ ویسے بھی ہمیں اردو پوانٹ کی اہمیت اور اس کے کردار پر کوئی شبہہ تو ہے ہی نہیں بات تو صرف اتنی سی ہے جس طرح سے بات آغاز کیا گیا اگر وہی اعداد شمار کھرے نہیں تو آگے مضمون کا کیا بھروسا؟

والسلام
 

عائزہ علی

محفلین
عائزہ علی آپ پرانے دھاگے گھومیں گی تو پرانی تحاریر ہی نظر آئیں گی اوپر جدید مراسلے پر کلک کریں تو تازہ ترین مواد دیکھ سکتی ہیں... :)
ویسے بہنا اپنا تعارف تو دیں یاں پر
میں عائزہ علی ہوں ۔ اردو ادب میں ایم ۔اے کیا تھا ۔۔ آجکل درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک ہوں ۔
 
Top