اردو پوئٹس ڈاٹ نیٹ

الف عین

لائبریرین
عتیق الرحمن صفی (پچھلی رت کا ساتھ تمھارا) کی ایک پوسٹ سے اس کا پتہ چلا۔ ذرا اسے دیکھیں:
http://www.urdupoet.net/
یہ سائٹ اگر چہ انگریزی میں ہے لیکن اس میں جن شعراء کا کلام ہے وہ اکثر یونی کوڈ میں ہے بلکہ ورڈ پریس کے بلاگ کی صورت میں۔ میں نے ان کے منتظمین کو ابھی ای میل کیا ہے کہ وہ کاپی رائٹ کا مسئلہ کیسے سلجھا رہے ہیں۔ یہاں بھی نہ صرف امجد اسلام امجد، فاخرہ بتول وغیرہ کی شاعری ہے۔ بلکہ حالی کی مکمل مسدس بھی موجود ہے۔ بڑی خوشی ہوئی اسے دیکھ کر۔ اور ناہید ورک کی ’تیرے نام کی آہٹ‘ بھی، جب کہ ان سے ای میل تعلق بھی رہا تھا لیکن ناہید اب تک اپنی کتاب کی ان پیج فائل مجھے نہیں بھیج سکیں۔
اس سائٹ کے پیچھے کون لوگ ہیں؟؟؟ ایک موہوم سا خیال ہے کہ ان کا تعلق یقیناً محفل سے ممکن ہے ورنہ یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ سے۔ کسی کو علم ہو تو یہاں اطلاع دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ آپ ماشاءاللہ روزانہ کسی نہ کسی اچھی سائٹ کا ربط ڈھونڈھ نکالتے ہیں۔ :p

اردو پوئٹس ڈاٹ نیٹ‌ دیکھ کر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔ اگرچہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اس میں عنوانات رومن اردو میں کیوں دیے گئے ہیں۔ اس میں ورڈپریس ملٹی یوزر استعمال کیا گیا لگتا ہے۔ لیکن اس میں ورڈپریس کو بطور بلاگ استعمال کرنے کی بجائے بطور سی ایم ایس استعمال کیا گیا ہے یعنی اس کی پیجز والی والی استعمال کی گئی ہے۔
 
Top