اردو پریس 2.7 میں کونسے پلگ ان شامل کیے جائیں؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اب جبکہ ورڈپریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار ہو چکا ہے تو اس کے اردو پیکج یعنی اردو پریس کی تیاری پر کام آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اردو پریس کے اس پیکج میں کچھ مفید پلگ ان بھی شامل کیے جائیں گے جس سے اس پیکج کی افادیت میں اضافہ ہوگا اور اردو بلاگرز کے لیے اضافی فیچرز فراہم کی جا سکیں گی۔ اس تھریڈ میں میں اس بارے میں تجاویز اکٹھی کرنا چاہتا ہوں۔ اس بارے میں وہ دوست زیادہ بہتر تجاویز فراہم کر سکیں گے جو خود ورڈپریس کا استعمال کرتے ہیں۔ میں خود بھی اس بارے میں معلومات اکٹھی کرتا رہوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سب سے پہلے میرے ذہن میں پوسٹس میں ویڈیو ہوسٹس سے ویڈیوز پوسٹ کرنے اور میڈیا فائلز شامل کرنے والے پلگ انز آ رہے ہیں۔
جو پلگ ان بھی شامل کیے جائیں گے، ان کے بارے میں سمپل پوسٹ میں معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ سب دوست یہاں شکریہ کرنے پر اکتفا کیے ہوئے ہیں۔ :(
میری سب دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنے پسندیدہ ورڈپریس پلگ انز کے بارے میں بتائیں تاکہ ان میں سے کچھ منتخب کرکے اردو پریس 2.7 میں شامل کیے جا سکیں۔

اوپر والی پوسٹ میں میں میڈیا پوسٹ کرنے کے بارے میں ذکر کر چکا ہوں۔ اس کے علاوہ ذیل کے پلگ ان بھی شامل کیے جا سکتے ہیں:

۔ کمنٹ لو
- سمائیلی پلگ ان
- سرچ انجن آپٹمائزیشن کے لیے پلگ ان
- سائٹ میپ جنریٹر
- اعداد و شماد کے لیے پلگ ان
- متعلقہ پوسٹس کے روابط کا پلگ ان
- سوشل بک مارکنگ
- رائے شماری کا پلگ ان
۔۔۔۔

ابھی میں نے کسی مخصوص پلگ ان کا ربط نہیں دیا۔ ایک مرتبہ یہ معلوم ہو جائے کہ کون کون سی قسم کا پلگ ان شامل کیا جانا چاہیے تو اس کے بعد اس کوئی بہتر ورژن منتخب کیا جا سکتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
اگر ممکن ہو سکے تو
سپیم کمنٹس کے لیے پلگ ان: Akismet

اوتار دکھائی دینے کا پلگ ان: MyAvatars یا Gravatar (and userpics)
اور
پوسٹ کو کتنی بار دیکھا گیا۔: WP-PostViews
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر ممکن ہو سکے تو
سپیم کمنٹس کے لیے پلگ ان: Akismet

اوتار دکھائی دینے کا پلگ ان: MyAvatars یا Gravatar (and userpics)
اور
پوسٹ کو کتنی بار دیکھا گیا۔: WP-PostViews


شکریہ ماوراء، گریویٹار کی سپورٹ تو غالباً ورڈپریس 2.7 میں بائی ڈیفالٹ شامل ہے۔


سمائلی پلگ ان WP Grins میں اگر کچھ اضافی سمائلیز شامل کردیے جائیں تو چارچاند لگ جائیں گے..

جی مکی بھائی، میں نے سوچا ہوا ہے کہ WP_grins میں یاہو کے سمائیلی شامل کرکے اسے استعمال کیا جائے۔
 

مکی

معطل
شامل تو خود ہی کرنے پڑتے ہیں اگر آپ انہیں پہلے سے شامل کر سکیں تو موج ہی ہوجائے.. میرے پاس دو سو کے قریب معلوماتی کوٹس ہیں جنہیں آپ میرے بلاگ پر دیکھ سکتے ہیں اگر ڈیفالٹ تنصیب میں انہیں شامل کر سکیں تو میں عنایت کردوں..
 
wp-grins کے ساتھ custom smilies کا پلگ۔ان شامل کردیا جائے۔ ورڈپریس میں امیج کے فولڈر میں ایک اسمائیلیز کا فولڈر موجود ہوتا ہے۔ میں نے جو اسمائیلیز جمع کیے ہوئے ہیں، وہ فراہم کردوں گا۔
تبصروں کے لیے سبسکرائب کرنے کا پلگ۔ان
پوسٹ ویوز
State Press
 
ہاں، ایک پلگ۔ان کمنٹ ایڈیٹ کرنے کا بھی ہے۔ تبصرہ کرنے والا اپنا تبصرہ پوسٹ کرنے کے پانچ منٹ بعد تک اس میں تبدیلی کرسکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
پوسٹ کو ریٹ کرنے کا ایک پلگ ان ہوتا ہے۔ وہ بھی شامل کردیا جائے تو کیا کہنے۔ لیکن یہ یاد رہے کہ پلگ انز کا جمعہ بازار لگا کر اس کی پرفارمنس پر اثر نہ پڑے۔ پھول بوٹے تو صارف خود بھی لگا سکتا ہے۔ یہ پیکج مناسب اور ڈیفالٹ سا ہونا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تمہاری بات ٹھیک ہے شاکر۔ میرا ارادہ بھی اردو پریس کو پلگ انز سے اوور لوڈ کرنے کا نہیں ہے۔ صرف چند منتخب پلگ انز کو شامل کروں گا۔ بہرحال اس کے لیے مزید تجاویز پیش کی جا سکتی ہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
شاکر کی بات صحیح‌ ہے۔ Akismet کے علاوہ باقی پلگ انز پر شاید ہی ایک رائے آئے۔ میں‌خود تو نہیں استعمال کرتا لیکن متعلقہ تحریروں کا پلگ ان بھی اچھا رہیگا۔ تاہم پلگ ان کے بارے میں ورڈپریس کی سائٹ‌کافی گائیڈنگ ہے۔۔۔ٹیگز کے ذریعے باآسانی بندہ اپنے کام کا پلگ ان پا لیتا ہے، پھر اس پیکج کو اوور لوڈ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
 

نعمان

محفلین
میں تھمیز والی پوسٹ میں اپنی تجویز عرض کرچکا ہوں۔ میرے خیال میں صرف اردو ویب پیڈ کی تنصیب ہی کافی ہے۔ تھرڈ پارٹی پلگ انز کا کوڈ عموما اتنا معیاری نہیں ہوتا اس سے ورڈپریس سست رفتار ہوجاتا ہے۔ میرے خیال میں پلگ انز اردو پریس کے ویب سائٹ پر علیحدہ سے دستیاب ہوں تو زیادہ بہتر ہے۔ اس سے زیادہ سے زیادہ پلگ انز کو اردو میں ترجمہ کر کے رکھا جاسکتا ہے۔ اور ہم ایک بہت بڑی ریپازیٹری بناسکتے ہیں جہاں اردو تھمیز اور پلگ انز بڑی تعداد میں دستیاب ہوں اردو پریس کے لئے۔
 
Top