اردو پریس (اردو ورڈپریس) کی بیٹا ٹیسٹنگ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اس تھریڈ کا مقصد اردو ورڈ پریس کی بیٹا ٹیسٹنگ کے کام کو کوآرڈینیٹ کرنا ہے۔ میں نے آج ہی اردو پریس کا ایک ٹیسٹ پیکج چند دوستوں کو ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا ہے۔ ابھی اس پر کافی کام کی ضرورت ہے، بالخصوص اس کے ترجمہ کی نظرثانی اور تکمیل پر کافی کام ہونے والا ہے۔

اردو پریس میں اردو اوپن پیڈ پلگ شامل ہے جس کی بدولت ورڈپریس کی ٹیمپلیٹس کو اردو ایڈیٹر انٹگریشن کے لیے علیحدہ سے موڈیفائی کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

اردو پریس کی انسٹالیشن میں اردو بطور ڈیفالٹ لینگویج کے انسٹال ہوتی ہے اور اس میں ایڈمن سیکشن اور یوزر اینڈ درست طور پر بائیں سے دائیں (left-to-right) سمت میں نظر آتا ہے۔

اردو پریس پیکج میں ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیم کا اردو ورژن موجود ہے۔ میں نے اس میں فونٹ تبدیل کرنے کا کنٹرول متعارف کروایا ہے۔ میرے خیال میں اردو ویب سائٹس کی accessibility بڑھانے کے لیے یوزر کو سائٹ کے سٹائل کا زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ضروری ہے۔ میں جلد ہی ورڈپریس کی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن کے لیے گائیڈ لائنز تیار کروں گا اور اس میں ایک پوائنٹ یہ بھی ہوگا کہ ہر سٹائل میں مختلف اردو فونٹس منتخب کرنے کا کنٹرول شامل کیا جائے۔ میں نے کچھ سائٹس پر فونٹس کا سائز تبدیل کرنے کے کنٹرولز بھی دیکھے ہیں لیکن تلاش کے باوجود مجھے اس کے لیے کوئی مناسب سکرپٹ نہیں ملی۔ جیسے ہی مجھے ایسی کوئی سکرپٹ ملے گی، میں اسے اردو پریس میں شامل کر لوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو پریس کے بگز


۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ فائرفاکس پر ڈیفالٹ تھیم میں پوسٹ‌ کے متن میں فونٹ درست ڈسپلے نہیں ہو رہا اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے، جبکہ سائیڈ بار میں فونٹ درست ڈسپلے ہو رہا ہے
 

دوست

محفلین
سوائے پوسٹ پیج میں‌ اوپن پیڈ کی شمولیت کے اور تنصیبی مراحل اردو ہونے کے مجھے اور کچھ بھی اردو میں نظر نہیں‌ آیا (ایڈمن پینل میں‌)
 

ساجداقبال

محفلین
نبیل بھائی مجھے بھی سب سے پہلے یہی مسئلہ نظر آیا تھا۔ فونٹ کی شکستگی کے متعلق کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنے بلاگ پر ایک تحریر لکھی تھی، امید ہے اس سے یہ مسئلہ حل ہو جائیگا۔ باقی میں نے انسٹال کر لیا ہے۔ ساتھ ساتھ چیک کر رہا ہوں۔ ترجمے کے الم غلم کے علاوہ کوئی خاص بگ نظر نہیں آیا۔
 

ساجداقبال

محفلین
شاکر میرے ہاں تو کافی کچھ اردو میں ہی ہے:
0cac20df.gif

09f2c277.gif

نبیل بھائی، یہ وزی وگ ایڈیٹر اردو میں نہیں دستیاب فی الوقت؟ آپ نے ایک اس کے ایک پلگ ان پر ماضی میں کام تو کیا تھا کیا اسمیں کوئی بگز ہیں؟
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں نے بھی انسٹال کیا ہے اور مجھے کسی قسم کا کوئی بگ نظر نہیں آیا.. تمام ٹیمپلیٹ درست طور پر کام کر رہے ہیں اور ویب پیڈ کی انٹگریشن بھی بالکل درست ہے... میں نے کافی ٹیمپلیٹ ٹرائی کیے ہیں..

ترجمہ کی فائل میں کچھ فزی اور کچھ غیر ترجمہ شدہ سٹرنگز ہیں.. اگر کوئی اور انہیں نہیں کر رہا تو میں اسے مکمل کردیتا ہوں..

باقی پیکج سو فیصد فِٹ ہے.. :)

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، کیا وزی وگ ایڈیٹر میں اردو نہیں چل رہی؟ اردو پریس میں اردو ٹائنی ایم سی ای ہی شامل ہے۔

تمہارے ذمے یہ کام ہے کہ تم ڈیفالٹ تھیم کو فائرفاکس پر فکس کر دو۔ اسکے علاوہ متبادل سٹائل شیٹس میں بھی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوگی جن میں مختلف فونٹ استعمال ہو رہا ہے۔ ڈیفالٹ تھیم میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ استعمال ہو رہا ہے جبکہ نفیس ویب نسخ، پاک نستعلیق اور ٹاہوما کے لیے ذیل کی سٹائل شیٹس شامل کی گئی ہیں:

style-nafeeswebnaskh.css
style-paknastaleeq.css
style-tahoma.css

اگر تم ان سٹائلز کو بہتر پوائنٹ سائز کے لیے ایڈجسٹ کرکے مجھے بھیج دو تو اس سے میرے لیے کافی آسانی ہو جائے گی۔ جہاں تک ترجمے کا تعلق ہے تو میں نے مکی بھائی کو بھی اردو پریس ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ ترجمے کے باقی کام کو وہ سنبھال لیں گے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی نوٹ کیا ہے کہ مکی بھائی مجھ سے پہلے ہی پوسٹ کر چکے تھے۔ :)

جی مکی بھائی آپ پلیز ترجمے کے کام کو سنبھال لیں۔ میں نے ترجمہ مکمل کر لیا تھا لیکن یہ پو فائل کے ساتھ سیو نہیں ہوا۔ :(

مجھے سب سے زیادہ مسئلہ ڈیفالٹ تھیم کے ترجمہ میں ہوا ہے۔ مجھے ڈیفالٹ تھیم کی فائلوں میں سٹرنگز کا ترجمہ کرنا پڑا ہے اگرچہ پو فائل میں ان سٹرنگز کا ترجمہ موجود ہے۔ ہمیں اس کا کوئی حل دریافت کرنا ہوگا، ورنہ ورڈپریس کی ہر تھیم کی فائلوں میں ان ٹیکسٹ کا ترجمہ ازسرنو کرنا ہوگا۔

میری ساجد اقبال اور دوسرے دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ کسٹمائز کی گئی اردو تھیمز کو بھی اردوپریس کے ساتھ استعمال کرکے دیکھیں کہ یہ صحیح چلتی ہیں یا نہیں۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

نبیل بھائی میں نے ترجمہ پہلے ہی شروع کردیا ہے.. :)

فزی اور غیر ترجمہ شدہ کو ملاکر کوئی تین سو کے قریب سٹرنگز ہیں.. امید ہے دو تین دن میں کھینچ لوں گا..

میں نے کچھ نئے ٹیمپلیٹ اس پر ٹیسٹ کیے ہیں سوائے ایک کے باقی سب میں ویب پیڈ خود بخود شامل ہوجاتا ہے اور کوئی مسئلہ نہیں کرتا..

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ مکی بھائی۔ جس ٹیمپلیٹ میں اوپن پیڈ (ویب پیڈ نہیں!) شامل نہیں ہو رہا، اس کے ایڈٹ ایریاز کا name ایٹریبیوٹ چیک کریں۔ اوپنپیڈ پلگ ان خاص نیم ایٹریبیوٹ والے ایڈٹ ایریاز کو تلاش کرتا ہے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

پھر اس ٹیمپلیٹ میں یہی چکر ہوگا.. لیکن اگر اس کے ایڈٹ ایریاز میں name ایٹریبیوٹ استعمال نہیں ہورہا تو کیا اسے بدلا جاسکتا ہے..؟؟

واللہ الموفق
 

ساجداقبال

محفلین
السلام علیکم،
نبیل بھائی میں نے تھیم میں آپکی بتائی ہوئی تبدیلیاں کر لی ہیں۔ لیکن اسمیں کافی کچھ اور بھی اردوانا باقی ہے۔۔۔۔خاص کر آرکائیوز کا صفحہ۔ اسوقت کافی دیر ہوچکی ہے اور کل میں نے گاؤں جانا ہے تقریبآ تین دن کیلیے۔ کیا ابھی تک کیا ہوا کام کہیں اپلوڈ کردوں؟؟؟
ساجد، کیا وزی وگ ایڈیٹر میں اردو نہیں چل رہی؟ اردو پریس میں اردو ٹائنی ایم سی ای ہی شامل ہے۔
معذرت میں سامنے کی چیزیں بھی بعض اوقات نہیں دیکھ پاتا۔ وزی وگ ایڈیٹر میں سفید بیک گراؤنڈ دیکھ کر میں سمجھا کہ شایداوپن پیڈ نہیں شامل تاہم کوڈ موڈ میں ٹھیک تھا بمع بیک گراؤنڈ کلر۔ ویژوئل ایڈیٹر میں صرف سفید بیک گراؤند دیکھ کر لکھنے کی زحمت ہے نہیں کی۔ ;) اب اسمیں ایک مسئلہ نظر آیا ہے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں تو بالکل ٹھیک چلتا ہے لیکن فائرفاکس میں ویژول موڈ میں لکھتے وقت الفاظ الگ الگ نظر آتے ہیں۔ جیسا کہ:
3cd66697.gif

کوڈ موڈ میں جانے کے بعد الفاظ صحیح جڑ جاتے ہیں اور واپس ویژول موڈ میں بھی الفاظ ٹھیک رہتے ہیں لیکن اس سے آگے لکھتے ہوئے یہی مسئلہ پھر آتا ہے۔ چیک کریں یہ میرے فائرفاکس کے ساتھ مسئلہ ہے یا ساروں کیساتھ۔ سردست یہی باقی تھیمز کی چیکنگ واپسی پر ہی ممکن ہوگی۔ اور ہاں نئے ورژن کے آنے پر اس کا اپ ڈیٹ کیسے ہوگا؟؟؟؟
 

ساجداقبال

محفلین
اور ہاں کیا اوپن پیڈ کو مزید کسٹمائز کیا جا سکتا ہے؟ میرا مقصد یہ ہے کہ بعض اوقات تھیم کے فارم کے فیلڈ بھی مخصوص رنگوں کے ہوتے ہیں اگر ان رنگوں کے مطابق اسے کرنا ممکن ہو؟ پلگ انز کے جیسے آپشنز آتے ہیں؟؟؟؟؟ اوپن پیڈ کی فائل کو ہر تھیم کیلیے ایڈٹ کرنا شاید عام بندے کیلیے درد سر ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساجر، تم نے فائرفاکس پر جس مسئلے کا ذکر کیا ہے، وہ اردو وزی وگ ایڈیٹرز کا ایک known بگ ہے۔ یہ معاملہ TinyMCE اور FCKEditor دونوں کے اردو ورژنز میں ہے۔ ابھی میرے پاس اس کا کوئی حل موجود نہیں ہے۔

تم نے اوپن پیڈ کے بیک گراؤنڈ کلر تبدیل کرنے کا ذکر کیا ہے تو میں اس سمت میں بھی کام کر رہا ہوں۔ میں جلد ہی اوپن پیڈ کی ایک اپڈیٹ فراہم کروں گا جس میں اس کے فونٹ اور کلر میں پیرامیٹرز کے ذریعے تبدیلی کی جا سکے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تھیم میں‌ ویب پیڈ شامل کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔ تین تو خانے ہیں۔

شاکر، میرے خیال میں بہتر یہی ہوگا کہ کسی ایک معیار پر اتفاق کر لیا جائے۔ اوپن پیڈ پلگ ان لکھنے کا مقصد یہی تھا کہ ورڈ پریس تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن میں آسانی پیدا ہوجائے۔ لیکن اگر کسی کو اس کی ضرورت نہیں ہے تو اس کو ڈس ایبل کرکے اپنا کام کیا جا سکتا ہے۔
 
Top