اردو ٹائپوگرافی کے حالیہ چیلنجز

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
یہ موضوع شروع کرنے کا مقصد اردو ٹائپوگرافی گرافی، خاص طور پر نوری نستعلیق فونٹس سے متعلق چند معلومات اکٹھا کرنا ہے۔ کئی سال قبل ہم نے فورم پر ایک مشترکہ کاوش کا آغاز کیا جس کا مقصد نوری نستعلیق فونٹ کی تخلیق تھا۔ یہ پراجیکٹ خود تو تکمیل تک نہیں پہنچ سکا البتہ علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق فونٹ کی بنیاد اسی مشترکہ پراجیکٹ میں رکھی گئی تھی۔ علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق فونٹس کے اجرا نے اردو کمپیوٹنگ میں انقلاب برپا کر دیا اور اب ہر اردو سائٹ پر نوری نستعلیق فونٹس کا استعمال نظر آتا ہے۔ اب کئی سال گزرنے کے بعد میرے خیال میں وقت آ گیا ہے کہ اردو ٹائپوگرافی کے چیلنجز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور نئی ٹیکنالوجیز کے منظر نامے کو سامنے رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر فونٹ سازی پر توجہ دی جائے۔ اس سلسلے میں اپنے آئیڈیاز کو میں بعد میں واضح کروں گا، فی الحال میرے ذہن میں اردو نستعلیق فونٹس اور مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی سپورٹ کے بارے میں چند سوالات ہیں۔

- ایڈوبی کی پراڈکٹس خاص طور ان ڈیزائن کے حالیہ ورژنز میں نستعلیق فونٹس کی سپورٹ کی کیا صورتحال ہے۔ کیا ایڈوبی کی پراڈکٹس میں اوپن ٹائپ کی curs ٹیبل کی سپورٹ اب شامل ہو گئی ہے؟

فی الحال اسی سوال کا جواب فراہم کر دیں۔ ایک اور گزارش یہ ہے کہ اس تھریڈ میں غیر متعلقہ تبصرے نہ کریں۔ تعریف یا ناپسندیدگی کا اظہار مقصود ہو تو اس کے لیے ریٹنگ کا نظام موجود ہے۔

ٹیگ: arifkarim , شاکرالقادری ، عبدالمجید ، علوی امجد
 

arifkarim

معطل
- ایڈوبی کی پراڈکٹس خاص طور ان ڈیزائن کے حالیہ ورژنز میں نستعلیق فونٹس کی سپورٹ کی کیا صورتحال ہے۔ کیا ایڈوبی کی پراڈکٹس میں اوپن ٹائپ کی curs ٹیبل کی سپورٹ اب شامل ہو گئی ہے؟
اسوقت میں ایک شادی کی تقریب پر جارہا ہوں اسلئے جلدی میں بغیر حوالہ جات کے یہاں تصدیق کر دیتا ہوں کہ اڈوبی پراڈکٹس اور کورل ڈرا کے حالیہ ورژنز میں اوپن ٹائپ کے تمام بنیادی ٹیبلز بشمول کرس بالکل درست کام کرتے ہیں۔ دیگر ٹائپو گرافر حضرات اسکی تصدیق کر سکتے ہیں۔ شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا وولٹ میں کمپائل کیا گیا فونٹ ایڈوبی پلیٹ فارم پر درست چلتا ہے؟
دوسری جانب کیا ایڈوبی فونٹ ڈیویلپمنٹ کٹ میں کمپائل کیا گیا فونٹ مائیکروسوفٹ کی اپلیکشنز پر درست کام کرتا ہے؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میں تو فونٹ وولٹ میں ہی کمپائل کرتا ہوں ۔۔ تازہ ترین کیریکٹر بیسڈ فونٹ کو ایڈوبی فوٹو شاپ میں ایسا دیکھا:
28lylwi.gif

اور کورل ڈرا ایکس سیون میں ایسا ۔۔۔۔۔ البتہ کورل ڈرا میں حدی کی تطویل نے کام نہیں کیا

wrhpj7.jpg



براہ کرم دیکھے ۔۔۔۔ میرا شامل کردہ دوسرا امیج مراسلہ ارسال کرنے کے بعد نظر نہیں آرہا ۔۔۔ جب کہ حالت تدوین میں یہ نظر آتا ہے
پہلے بھی کئی بار ایسا ہو چکا ہے ۔۔۔۔ اس کا حل کیا ہے ۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کیا وولٹ میں کمپائل کیا گیا فونٹ ایڈوبی پلیٹ فارم پر درست چلتا ہے؟
میں نے ابتک وولٹ میں القلم قرآن،القلم قرآن پبلشر، جمیل نوری نستعلیق، فیض لاہوری نستعلیق، عماد نستعلیق وغیرہ کمپائیل کئے ہیں۔ اور کم از کم میرا تجربہ تو یہی ہے کہ اگر اوپن ٹائپ ٹیبل تکنیکی اعتبار سے اسٹینڈرڈ کے مطابق ہو تو کسی بھی اوپن ٹائپ اسپورٹڈ ایپلی کیشن میں یہ فانٹس چل جاتے ہیں۔


دوسری جانب کیا ایڈوبی فونٹ ڈیویلپمنٹ کٹ میں کمپائل کیا گیا فونٹ مائیکروسوفٹ کی اپلیکشنز پر درست کام کرتا ہے؟
تقریباً تمام پروفیشنل نوعیت کے فانٹس اڈوبی کی فونٹ ڈویلپمنٹ کٹ میں کمپائل کئے گئے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر درست کام کرتے ہیں۔ یہاں آپ مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ورڈ پروسیسرز اور پیج میکر سافٹوئیرز کی اوپن ٹائپ فیچر اسپورٹ دیکھ سکتے ہیں:
b342.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
براہ کرم دیکھے ۔۔۔۔ میرا شامل کردہ دوسرا امیج مراسلہ ارسال کرنے کے بعد نظر نہیں آرہا ۔۔۔ جب کہ حالت تدوین میں یہ نظر آتا ہے
پہلے بھی کئی بار ایسا ہو چکا ہے ۔۔۔۔ اس کا حل کیا ہے ۔۔۔
امیج ٹیگ میں غلطی تھی شاید۔ اب دیکھیں:
shakir.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
wrhpj7.jpg



براہ کرم دیکھے ۔۔۔۔ میرا شامل کردہ دوسرا امیج مراسلہ ارسال کرنے کے بعد نظر نہیں آرہا ۔۔۔ جب کہ حالت تدوین میں یہ نظر آتا ہے
پہلے بھی کئی بار ایسا ہو چکا ہے ۔۔۔۔ اس کا حل کیا ہے ۔۔۔

شاکرالقادری صاحب ٹائنی پک کے علاوہ کوئی اور امیج ہوسٹ استعمال کرکے دیکھیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کسی زمانے میں میں نے اس بارے میں روابط پوسٹ کیے تھے جن میں طریقہ بتایا گیا تھا کہ کس طرح وولٹ میں کمپائل کیے گئے فونٹ کو ایڈوبی کی پراڈکٹس پر چلنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ کوشش کے باوجود اس کا ربط نہیں مل سکا ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے وولٹ میں کمپائل کیے گئے فونٹ کو ایک مرتبہ پھر سے ایڈوبی فونٹ ڈیویلپمنٹ کٹ میں کمپائل کیا جاتا تھا۔ اب معلوم نہیں اس کی ضرورت پڑتی ہے یا نہیں؟
 

arifkarim

معطل
بالآخر یہ مراسلہ مل گیا ہے۔ ربط ملاحظہ فرمائیں:

عربی فونٹ میں ایڈوبی پلیٹ فارم کے لیے سپورٹ فراہم کرنا

یہ معلومات کافی سال پرانی ہیں۔ معلوم نہیں کہ اب بھی یہ کارآمد ہیں یا نہیں۔ اس کے بارے میں ٹائپوگرافی کے ماہرین بہتر بتا سکتے ہیں۔

جان ہڈسن جو کہ ٹائپوگرافی کے ماہرین میں سے چوٹی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں کا کہنا ہے کہ وولٹ usMaxContext field in the OS/2 کو اپڈیٹ نہیں کرتا۔ جسکو درست کرنےکیلئے ٹی ٹی ایکس یا اوٹی ماسٹر جیسے پروگرام کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ میرے خیال میں اتنا ضروری ایشو نہیں ہے کیونکہ اس فیلڈکو اگر درست نہ بھی کیا جائے تب بھی وولٹ میں کمپائل شدہ فانٹ اڈوبی پراڈکٹس میں ٹھیک چل جاتا ہے۔ تفصیل کیلئے دیکھیں:
http://www.typophile.com/node/76639
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب کچھ کرننگ کے بارے میں بھی گفتگو ہو جائے۔ ویب پر مواد کی اشاعت کے حوالے سے مجھے کبھی کرننگ میں زیادہ دلچسپی نہیں رہی ہے لیکن یقینا ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں نوری نستعلیق فونٹ کے استعمال میں رکاوٹ الفاظ کے درمیان زیادہ فاصلہ ہونا ہی رہا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے کیا طریقہ استعمال کیا جا سکتا ہے، یا کونسا طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب تک اس پر یہاں اور حالیہ یہاں گفتگو ہوتی رہی ہے۔ میرے ذہن میں سوال کچھ یوں ہیں:

۔ کیا نقاط سمیت لگیچر تشکیل دینا کوئی حل ہے؟
۔ کیا بیس لگیچر اور نقطوں کو اکٹھے ایڈجسٹ کرنا ممکن ہے؟ حوالہ

ویسے تو بہترین کرننگ شامل کرنے کے لیے ’لگیچرز‘ کی طرح ’نقطوں‘ پر مکمل کنٹرول ہونا بھی ضروری ہے، لیکن ابھی ہمارے فونٹ ساز ایسا فونٹ ہی نہیں بنا پائے کہ جس میں ’نقطوں‘ پر بھی مکمل قابو پایا جا سکے، اس لیے میں بھی اس بات کو یہیں پر چھوڑے دیتا ہوں۔

۔ کیا کسی ایسے ٹول کی ضرورت موجود ہے جس کے ذریعے کرننگ کی تعین کا تعین کرنے کا کام وولٹ سے بہتر انداز میں کیا جا سکے؟

ٹیگ: arifkarim ، شاکرالقادری ، نعیم سعید
 

arifkarim

معطل
۔ کیا نقاط سمیت لگیچر تشکیل دینا کوئی حل ہے؟
۔ کیا بیس لگیچر اور نقطوں کو اکٹھے ایڈجسٹ کرنا ممکن ہے؟
جی کم از کم میری رائے میں تو نقاط اسمیت ترسیمے جو ابتک کے جاری شدہ نستعلیق فانٹس جیسے جمیل نوری نستعلیق، تاج نستعلیق وغیرہ میں استعمال ہو رہے ہیں کی کرننگ کرنا زیادہ آسان ہے بنسبت کشتی اور نقطوں کو الگ الگ کرنےکے۔ یہ اسلئے کہ نکتوں کی جاگزینی کے بعد کرننگ کی قدروں میں تبدیلی آتی ہے اور خالی کشتی والی قدریں بےکار ہو جاتی ہیں۔

کیا کسی ایسے ٹول کی ضرورت موجود ہے جس کے ذریعے کرننگ کی تعین کا تعین کرنے کا کام وولٹ سے بہتر انداز میں کیا جا سکے؟
جی بالکل موجود ہے۔ بلکہ اس حوالے سے میری محترم ابن سعید بھائی سے تفصیلی مشاورت بھی ہوتی رہی ہے۔ بقول آپکے ایک ایسا اطلاقیہ بنایا جا سکتا ہے جسکی مدد سے ہم مختلف ترسیمہ جات کے درمیان کرننگ کی اقدار خود کارطور پر معلوم کر سکتے ہیں۔ جنہیں بعد میں اوپن ٹائپ ٹیبلز میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اب آیا وولٹ یا اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ اتنے سارے ٹیبلز کو ہینڈل کر پائے گا، یہ تو اس اطلاقیہ کی تعمیر کے بعد ہی کہا جا سکتا ہے۔ بہرحال اس حوالے سے کام کو آگے بڑھانا چاہئے۔
کرننگ کا طریقہ جو میں آجکل استعمال کر رہا ہوںوہ سیدھا ان ترسیمہ جات کی بیرنگز کی چھیڑ چھاڑ ہے جو کہ میرے خیال میں اتنا موثر حل نہیں ہے کہ اس سے زیادہ اونچائی والے ترسیمہ جات دائیں بائیں سے کٹ جاتے ہیں۔ گو کہ خالی اوپن ٹائپ یا وولٹ والی کرننگ سے بیرنگز کے مسائل سے نبٹا جا سکتا ہے لیکن اسمیں کمزوری یہ ہے کہ دو الفاظ کے مابین کرننگ ناممکن ہو جاتی ہے البتہ الفاظ کے اندر کرننگ برقرار رہتی ہے۔
میرے مطابق فی الوقت اس مسئلہ سے نبٹنے کا حل کچھ یوں ہے کہ ترسیمہ جات کی بیرنگز ایسی سیٹ کی جائیں کہ صرف دائیں یا بائیں جانب سے زیادہ اونچائی والے ترسیمہ جات کو کاٹ دیا جائے اور ویب کیلئے اسٹائل شیٹ میں فاصلہ بڑھا دیا جائے۔ یوں جہاں جہاں ترسیمہ اپنی اونچائی کی وجہ سے کٹا ہوگا وہ وہاں نمودار ہو جائے گا۔ جبکہ الفاظ کے اندر کرننگ کیلئے ابن سعید والے طریقہ کو اپنایا جائے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے کچھ دن پہلے عارف سے اس سلسلہ میں تفصیلی بات کی تھی سکائپ پر ۔۔۔۔ یہ بہتر طور پر اطلاقیہ کی ضروریات کو بیان کر پائے گا
:)
 
Top