اردو ٹائپنگ کے حوالے سے معلومات

السلام علیکم
میں اس ویب سائٹ پر نیا ہوں اور کچھ مدد چاہتا ہوں۔امید ہے میری مدد کی جائے گی
۱ : دراصل میں ایک طالب علم ہوں اور اکثر میں اردو کا کام ورڈ پر کرتا ہوں ۔ مجھے اس حوالے سے مدد چاہیے کہ کیا ہم ورڈ پر لکھے گئے کام کو ان پیج پر منتقل کر سکتے ہیں ؟ اگر کرسکتے ہیں تو کس طرح ؟
۲ : اگر کسی کتاب کی کمپوزنگ کرنی ہو تو اس کا سرورق بنانے کیلئے کس سوفٹ وئیر کا استعمال کیا جائے (جیسا کہ مارکیٹ میں دستیاب کتب کا سرورق ہو تا ہے )۔
۳: کیا ورڈ پر ہی کتاب کی مکمل کمپوزنگ (تمام لوازمات کے ساتھ ) ہوسکتی ہے ؟
۴ : ان پیچ پر کسی کتاب کی کموزنگ کرنی ہو تو اس کے صفحے کی سیٹنگ کیا کرنی ہوگی ؟
۵ : ان پیج میں فٹ نوٹ یا اینڈ نوٹ دینے کیلئے اس کا مخصوص نشان کس طرح لگایا جائے ؟
امید ہے میرے سوالات کی زیادتی سے کبیدہ خاطر نہ ہوں گے۔اور حوصلہ افزا جوابات ملیں گے
والسلام
 

مغزل

محفلین
کفایت ہاشمی صاحب محفل میں خوش آمدید آپ کا سوال نامہ خاصا طویل ہے ایک ایک کرکے جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
: دراصل میں ایک طالب علم ہوں اور اکثر میں اردو کا کام ورڈ پر کرتا ہوں ۔ مجھے اس حوالے سے مدد چاہیے کہ کیا ہم ورڈ پر لکھے گئے کام کو ان پیج پر منتقل کر سکتے ہیں ؟ اگر کرسکتے ہیں تو کس طرح ؟
جی اس کے لیے یونیکوڈ ٹو ان پیج کنورٹر استعمال ہوتا ہے یہ ربط ہے اتار لیجے ۔۔ بہت سادہ سا استعمال ہے ہے اس کا ، ان پیج سے یونی کوڈ کا کام بھی اسی سے لیا جاتا ہے ۔
 

مغزل

محفلین
۲ : اگر کسی کتاب کی کمپوزنگ کرنی ہو تو اس کا سرورق بنانے کیلئے کس سوفٹ وئیر کا استعمال کیا جائے (جیسا کہ مارکیٹ میں دستیاب کتب کا سرورق ہو تا ہے )۔
جی اس کے لیے ان پیج ، کورل ڈرا ، فری ہینڈ ، السٹریٹر اور فوٹو شاپ پر عبور ہونا ضرور ی ہے، میں اسباق انشا اللہ جلد شامل کروں گا ، ویسے آپ حکم کیجے گا تو میں بنا دوں گا۔ سلامت رہیں
 

مغزل

محفلین
۳: کیا ورڈ پر ہی کتاب کی مکمل کمپوزنگ (تمام لوازمات کے ساتھ ) ہوسکتی ہے ؟
جی نہیں محض م س ورڈ پر ہی تمام تر لوازمات کے ساتھ کمپوزنگ ممکن نہیں ، اور اگر کر بھی لی جائے تو وہ تاثر نہیں ہوتا جو باقائدہ پروفیشنل سافٹ ویرز کا ہوتا ہے۔
پرنٹنگ کی فیلڈ میں وہی سوفٹویرز استعمال ہوتے ہیں جن کا ذکر اوپر کیا گیا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منسلک کرنے کا شکریہ محمود۔ آپ نے بہت اچھی معلومات فراہم کی ہیں۔ مجھے اردو کمپوزنگ اور اردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں دلچسپی بہت ہے لیکن میں اس میدان میں مہارت نہیں رکھتا ہوں۔ البتہ میں اس وقت کا انتظار ضرور کر رہا ہوں جب ایڈوبی ان ڈیزائن میں نوری نستعلیق فونٹ میں کمپوزنگ ممکن ہو جائے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
مائکرو سافٹ پبلشر میں تو یونی کوڈ نستعلیق میں کام ممکن ہے میرے خیال میں۔ پہلے کر کے دیکھا تھا، ابھی تو ورڈ میں ہی سارا کام کر لیتا ہوں، کچھ کتابچے بھی ورڈ میں ہی پبلش کئے ہیں۔ کہ حسنِ طباعت کے معیار کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی۔
 
اچھا ایک اور چیز کی رہنمائی مل جائے تو نوازش ہوگی،
میں ورڈ پر عربی اور اردو ایک ساتھ ٹائپ کرنا چاہتا ہوں ۔جیسے کہ عام طور پر تفاسیر میں ہوتا ہے کہ اوپر متن اور پھر خط کھینچ کر اس کا ترجمہ یا یوں کہہ لیں کہ مکمل متن اور اس کا ترجمہ ٹائپ کرنا چاہتا ہوں ۔اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا۔ ؟ تصویری رہنمائی مل جائے تو اور اچھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر عربی انسٹال ہونی چاہیے۔
میرے کمپیوٹر پر انگریزی، عربی اور اردو تینوں انسٹال ہیں۔ ALT + Shift دبا کر مطلوبہ زبان میں ٹائپ کر لیتا ہوں۔
 
اس کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر عربی انسٹال ہونی چاہیے۔
۔
شکریہ ۔ میرے کمپیوٹر پر بھی عربی، اردو، فارسی، ترکی وغیرہ انسٹال ہے ۔میں ورڈ پر اس کی ٹائپنگ کے طریقہ کار کو جاننا چاہتا ہوں یعنی خط کھینچ کر کیسے ٹائپ کروں ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ۔ میرے کمپیوٹر پر بھی عربی، اردو، فارسی، ترکی وغیرہ انسٹال ہے ۔میں ورڈ پر اس کی ٹائپنگ کے طریقہ کار کو جاننا چاہتا ہوں یعنی خط کھینچ کر کیسے ٹائپ کروں ؟

آپ غالباً تطویل شامل کرنا چاہ رہے ہیں۔ کوئی اور دوست بہتر بتا سکیں گے کہ ونڈوز کے اردو کی بورڈ میں تطویل کہاں پر ہوتی ہے۔ اگر آپ کو اردو اور عربی ٹائپ کرنے کے لیے کسی خاص کی بورڈ کی ضرورت ہے تو آپ اپنی ضروریات سے مطابق رکھنے والا کی بورڈ خود بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک ٹیوٹوریل اس ربط پر بھی موجود ہے۔
 
شاید میرا سوال واضح نہیں ہے ۔ دیکھیے اس تصویر میں


یہ تفہیم القرآن سے لی گئی تصویر ہے ۔اس میں اوپر متن اور پھر حاشیہ دے کر ترجمہ ہے ۔یہی کام میں ورڈ پر کیسے کروں ؟
 

الف عین

لائبریرین
ورڈ میں اس طرح کے کام کے لئے ٹیکسٹ باکس استعمال کریں، قرآنی متن ٹیکسٹ باکس میں اور تفسیری یا ترجمے کا متن نارمل ٹیکسٹ میں۔ قرآن کے ٹیکسٹ باکس کو اس طرح فارمیٹ کریں کہ اس کا بارڈر محض نیچے کی سمت ہو، باسقی تین اطراف میں نہ ہو، اس طرح آپ کو ویسی لکیر مل سکتی ہے جیسی آپ چاہتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
بھائی جان مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ورڈ میں اردو لکھتے ہوئے ’’رہنماوں ‘‘ وغیرہ جیسے الفاظ میں ہمزہ والی واو کس طرح لکھوں ۔ جلدی سے مدد کردیں ۔ شکریہ
شفٹ کے w پریس کرنے سے ؤ آتا ہے ۔۔۔ مگر یہ منحصر ہے کہ آپ نے کی بورڈ کونسا انسٹال کیا ہے ۔۔۔
آپ یہ ربط ضرور دیکھے ۔۔۔ ’’اردو صوتی تختہ جدول ‘‘
 

بلال

محفلین
بھائی جان مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ورڈ میں اردو لکھتے ہوئے ’’رہنماوں ‘‘ وغیرہ جیسے الفاظ میں ہمزہ والی واو کس طرح لکھوں ۔ جلدی سے مدد کردیں ۔ شکریہ
عام طور پر صوتی (Phonetic) کیبورڈ میں ”ؤ“ شیفٹ ڈبلیو (Shift+w) پر ہوتی ہے۔ مزید ہو سکتا ہے یہ تصویر آپ کی کچھ مدد کر سکے۔
urdu-keyboard-layout.gif
 
Top