اردو ویب کا ڈیزائن

اجنبی

محفلین
اردو ویب کے ڈیزائن کا ایک پیش منظر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے ، ابھی اس میں کئی خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کے لیے آپ کی رائے کی ضرورت ہے ، دیکھیے
http://www.urduweb.org/
 

شعیب صفدر

محفلین
اچھا ہے ۔۔۔ اگر یہ پیغام

یہ ویب سائٹ Internet Explorer 6.0 اور 800X600 resolution پر بہتر دکھائی دیتی ہے
انگریری میں ہو تو زیادہ بہتر ہے بلکہ اگر اس پیغام کو تصویری شکل میں پیش کیا جائے تو بہتر ہے میری رائے میں باقی آپ جو بہتر سمجھیں۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
یہ ویب سائٹ Internet Explorer 6.0 اور 800X600 resolution پر بہتر دکھائی دیتی ہے

اس طرح کا کچھ نہیں ہونا چاہیئے۔ سائٹ تمام ماڈرن براوزرز میں بہتر نظر آنی چاہیئے۔

ویسے ڈیزائن برا نہیں۔

ایک اور اہم چیز ہے کہ ایک انگریزی اور تصویری اردو میں پیغام نمایاں ہو کہ اگر کسی کو اردو دیکھنے میں دشواری ہے تو اس پر کلک کر کے مدد مل سکے۔
 

الف عین

لائبریرین
زکریا سے میں پوری طرح متفق ہوں۔ کیا دنیا یں ایک ہی براؤزر ہےجس کا خیال اس طرح رکھا جائے؟؟؟
 

زیک

مسافر
ایکسپلورر والے پیغام کے بعد مجھے W3C Validator سے صفحے کو چیک کرنا چاہیئے تھا۔ خیر اب جیسبادی نے کر دیا ہے۔ قدیر یہ تمام error دور کریں۔

اور آپ نے صفحے کو انگریزی زبان میں کیوں قرار دیا ہے جب صفحہ اصل میں اردو میں ہے؟

اور BOM کو بھی نکال دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگرچہ قدیر کا کام قابل قدر ہے :best: لیکن ہم جلد ہی اردو ویب پر ایک کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم نصب کرکے اس پر یہاں کا نظام چلائیں گے۔ میں کچھ دنوں سے جملہ پر تجربات کر رہا ہوں۔ اب یہ وقت ملنے پر منحصر ہے کہ اسے کب اردو ویب روٹ پر انسٹال کروں گا۔ جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ممبو کا ایک فورک ہے۔ میں نے ممبو کا جو اردو میں ترجمہ کیا تھا وہ اس میں بھی چلتا ہے۔

اس فورم میں بسا اوقات کراس براؤزر کمپیٹیبلٹی زیر بحث آئی ہے۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ کوئی بھی اچھا ڈیزائن چند سے زائد براؤزرز پر نہیں چل سکتا جس کی وجہ DOM کی ان گنت شکلیں ہیں۔ اگر دنیا کے ہر براؤزر کا خیال رکھا جائے تو جاوا سکرپٹ ، DHTML اور دوسری ماڈرن ٹیکنالوجیز کا خیال دل سے نکال دینا پڑے گا۔ میری نظر میں زیادہ بہتر لائحہ عمل ویب پیج ڈیزائن کو چند ماڈرن براؤزرز کے لیے آپٹمائز کرنے کے ساتھ ساتھ یہ خیال رکھنا چاہیے کہ اس کی تمام فیچرز ایسے براؤزرز پر جوکہ ان فیچرز کو نہیں سپورٹ کرتے، پروقار طریقے سے تحلیل ہوجائیں (graceful degradation)۔
 
Top