اردو ویب سائٹس پر ایڈسینس کی سپورٹ اور اردو محفل کے سالانہ اخراجات

دوست نے 'تجاویز، آراء و مسائل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 29, 2017

  1. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,080
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    اطلاعات کے مطابق، گوگل ایڈسینس کے اشتہارات اب اردو ویب سائٹس پر بھی لگ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اردو مواد تخلیق کرنے والے روکڑا کمانے کا سوچ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اردو محفل کے اخراجات اشتہارات سے پورے کرنے کی تجویز ذہن میں آئی تھی۔ اگرچہ ذاتی طور پر مجھے اردو محفل پر اشتہارات پسند نہیں ہوں گے۔ ویسے بھی ان اخراجات کے لیے عطیات وافر دستیاب ہو جاتے ہیں۔ پھر بھی ایویں ہی یہ دھاگہ شروع کر دیا ہے۔ ہو سکتا ہے اس سے کوئی کام کی بات برآمد ہو جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 3
  2. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,901
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ ایڈسنس سے کتنے پیسے بنتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. حسیب

    حسیب محفلین

    مراسلے:
    1,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    تازہ ترین اطلاعات تو یہ ہیں کہ ابھی تک اردو ویب سائٹس اپروو نہیں ہو رہی ان سپورٹڈ لینگوئج کا ایرر آ جاتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. حسیب

    حسیب محفلین

    مراسلے:
    1,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ویسے اچھا خیال ہے اخراجات مکمل پورے نہ بھی ہوں تو ان کا کچھ نا کچھ حصہ تو اشتہارات کی مد میں نکلے گا
     
    • متفق متفق × 1
  6. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جب تک اردو ویب کے اخراجات سالانہ ڈونیشنز سے بآسانی پورے ہوتے رہیں میرے خیال میں اشتہارات کی طرف نہیں جانا چاہئے۔ کم از کم اردو محفل اشتہارات سے اللہ کرے ہمیشہ صاف ہی رہے۔
     
    • متفق متفق × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,789
    موڈ:
    Cheerful
    یا پھر رقم کے عوض سبسکرپشن اختیار کرکے اشتہارات سے اجتناب کرلیں۔
    کمرشل، کاروبار اور آمدنی کسی تنظیم کی ترقی میں اضافہ کا ہی باعث بنتا ہے۔ میری رائے میں تو ہوسکے تو محفل کو اس سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  8. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    11,262
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    اچھی بات ہے یہ تو لیکن بس ایک کا م کرنا بھائیو۔
    اچھے اچھے ایڈ لگانا ۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. محمدظہیر

    محمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,950
    میں بھی گوگل ایڈسینس کو شروع سے پسند نہیں کرتا لیکن یوں ہی کچھ وقت کے لیے ٹرائی کرنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے.
     
  10. محمدظہیر

    محمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,950
    آپ ایڈسینس سے استفادے کی بات کر رہے ہیں یا سبسکرپشن سے. کیا سبسکرپشن سے لوگ دور بھاگنے نہیں لگیں گے؟
     
    • متفق متفق × 1
  11. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,789
    موڈ:
    Cheerful
    وہ لوگ جو چندہ بھی نہ دیں، سبسکرپشن بھی رد کریں اور اشتہارات بھی گورا نہ کریں تو انہیں اور کیا کرنا چاہیے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  12. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,056
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اشتہارات اگر مناسب ہوں اور جا بجا تنگ کرنے والے نہ ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
     
  13. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,770
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ایک مرتبہ فورم پر ایڈسینس کے اشتہارات شامل کیے گئے تھے لیکن اس وقت فورم کے مواد اور اشتہارات میں کوئی مطابقت نہیں ہوتی تھی اور اکثر اشتہارات نامناسب ہوتے تھے۔ اسی لیے اس سلسلے کو کچھ دن بعد ہی ختم کر دیا گیا۔ اگر اب صورتحال کچھ بہتر ہو گئی ہے تو اس کے استعمال میں مضائقہ نہیں ہونا چاہیے۔ کچھ عرصہ ٹیسٹ رن کرکے آزمایا جا سکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,921
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اچھا قدم ہے۔اشتہارت سےفورم کو کافی فوائد ملے گے۔مہمان حضرات اور نئے وزیٹررز پرفورم کا اچھا تاثر پڑے گا۔
     
  15. squarened

    squarened معطل

    مراسلے:
    325
    جھنڈا:
    Pakistan
    آئی.ٹی دنیا نے بھی کافی عرصہ اشتہارات چلائے ہیں مگر پھر انہیں ساتھ میں ایسا تھریڈ بھی بنانا پڑا تھا
    Report inappropriate/abusive Ads
    میں نے ٹیکسٹ کی صورت میں ہی دیکھے تھے تصویری صورت میں نہیں

    جب یو ٹیوب نے توہین آمیز مواد ہٹانے سے انکار کیا تھا تو آئی.ٹی دنیا نے یہ سلسلہ ختم کر دیا تھا

    اشتہارات سے مہمان حضرات یا ممبرز دونوں پر ہی میرے خیال میں اچھا تاثر تو نہیں پڑتا. البتہ ٹیکسٹ کی صورت میں قابل قبول اشتہار ہوں تو کچھ خاص مضائقہ نہیں ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,921
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اب اشتہارت ٹیکسٹ کی صورت میں ہوں یا وڈیو ٹیپ کی صورت میں ۔فیصلہ آخر انتظامیہ کا ہوگا۔البتہ میں آپ کی رائے سے متفق ہوں کہ ٹیکسٹ کی صورت میں شامل محفل کرنا زیادہ بہتر ہے۔
     
    آخری تدوین: ‏جون 30, 2017
  17. squarened

    squarened معطل

    مراسلے:
    325
    جھنڈا:
    Pakistan
    تصویری شکل میں کوئی نامناسب اشتہار فیملی فورم پر سامنے آنے پر تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ٢٤ گھنٹے مانیٹرنگ ٢ افراد پر مشتمل انتظامیہ نہیں کر سکتی ہے اس لیے ٹیکسٹ والی بات لکھی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. محمدظہیر

    محمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,950
    پچھلے سال سعود بھائی نے چار یا چھ سو ڈالر کے خرچ کا ذکر کیا تھا، میں دس ہزار ہندوستانی روپیے ہر سال دے سکتا ہوں. اسی طرح بس اور دو احباب تیار ہوں تو کام آسانی سے ہو سکتا ہے نا. :)
     
    • زبردست زبردست × 2
  19. حسیب

    حسیب محفلین

    مراسلے:
    1,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    پہلے اکاؤنٹ خرید کر اشتہارات شامل کیے تھے؟؟؟
     
  20. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,770
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    اکاؤنٹ خرید کر؟ کس اکاؤنٹ کی بات کر رہے ہیں؟ گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ خریدنے کی ضرورت تو نہیں پڑتی۔
     

اس صفحے کی تشہیر