اردو وکیپیڈیا

ابوشامل

محفلین
وکیپیڈیا ایک آزاد دائرہ المعارف (انسائکلوپیڈیا) ہے۔جو کہ بیک وقت بے شمار زبانوں میں لکھا جا رہا ہے جن میں ‌اردو بھی شامل ہے۔ درج ذیل مضمون میں آپ کے لیے مفید معلومات ہیں کہ کس طرح آپ بھی اس منصویے میں شریک ہو سکتے ہیں‌ اور اپنی معلومات پیش کر سکتے ہیں:

ذیل میں ‎وکی پیڈیا کے بٹن اور ان کا کام بتایا گیا ہے۔بٹنوں کے نام تبدیل ہو سکتے ہیں مگر ان کا کام اور جگہ تبدیل نہیں ہو گی۔

* صفحۂ اول: یہ آپ کو صفحہ اول پر لے جائے‎ گا۔
* دیوان عام:ہماری کوشش دیوان عام کو ایک ایسا مرکزی مقام بنانے کی ہوگی جہاں سے ویکیپیڈیا میں ہونے والی پیش رفت کا اندازہ لگایا جاسکے اور ساتھ ہی اس دائرہ المعارف میں حصہ لینے والے ارکان کی کارکردگی کا بھی۔ اس دیوان عام سے ان کاموں کا اندازہ لگایا جاسکے گا جو ابھی کرنے ہیں یا انکو مزید بہتر بنانا ہے۔
* حالیہ تبدیلیاں: یہ آپکو وکی پیڈیا میں جو کوئی ماضی قریب میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ان کی فہرست دے گا۔
* معاونت: یہاں پر آپکی مدد کے لیے مضامین رکھے گیئے ہیں۔

*خانہ تلاش

یہاں آپ خانے میں لکھ کر اگر چلو کا بٹن دبائیں گے تو وکی پیڈیا آپ کو اگر اس نام کا مضمون ہے تو سیدھا اس صفحے پر لے جائے گا۔ اور اگر آپ تلاش کا بٹن دبائیں گے تو وکی پیڈیا آپ کو اس نام سے ملتے جلتے نام کے مضمون تلاش کر کے فہرست دے گا۔ تلاش کے بارے میں مزید معلومات کیلیئے ویکیپیڈیا میں تلاش کا صفحہ دیکھیئے۔

اردو وکیپیڈيا میں صفحات کس طرح ترمیم کیے جائیں:


اردو ویکیپیڈیا میں ترمیم کرنا آسان ہے۔ بس تھوڑی سی مشق سے آپ خود اس میں ترمیم کرنے، نئے نئے مضامین شامل کرنے اور پہلے سے موجود مضامین کو زیادہ بہتر بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ یہ ایک نہایت دلچسپ اور مفید عمل ہے۔ یہ عمل آپ کی ذاتی معلومات میں بھی خاطر خواہ اضافے کا بھی باعث ہوتا ہے۔

اس حصے میں آپ کو اردو ویکیپیڈیا میں ترمیم کرنے کے لیے بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ تاکہ آپ جلد سے جلد معیاری مضمون لکھنے کے قابل ہو سکیں۔

پہلا مرحلہ:
سب سے پہلا مرحلہ آپ کے شمارندہ (کمپیوٹر) کو اردو لکھنے اور پڑھنے کے لیے تیار کرنا ہے، جو کہ ایک نہایت ہی آسان مرحلہ ہے، اگر آپ کا شماندہ پہلے ہی سے اردو لکھنے اور پڑھنے کے قابل ہے تو آپ براہ راست ترمیم سیکھنے کے صفحات پر جا سکتے ہیں۔

اپنے شمارندہ کو اردو قابل بنانے کے لیے درج ذیل روابط سے مدد لے سکتے ہیں:
اردو سپورٹ

ترمیم کرنا:

اردو ویکیپیڈیا کی سب سے بنیادی اور اہم خاصیت "ترمیم" کا ربط ہے۔ یہ ربط آپ کو اردو ویکیپیڈیا کے ہر مضمون یا صفحے پر نظر آئے گا ما سوائے چند ایک حساس صفحات کے، آپ کسی کی صفحے کے اوپری حصے پر موجود "ترمیم" کے ربط پر کلک کرکے ترمیم کرنے والے صفحے پر پہنچ جاتے ہیں جیسا کہ تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔ یہاں پر کلک کرنے سے آپ متعلقہ مضموں کے ترمیم کریں والے صفحے پر پہنچ جائیں گے یا اگر آپ نے کوئی نیا مضمون شروع کیا ہے تو ترمیم کریں والا صفحہ خالی ہوگا۔ یہاں آپ اپنا معلوماتی مواد ڈال سکتے ہیں۔
Tarmeem.JPG


اشارہ: اردو ویکیپیڈیا کی ترمیم کو سمجھنے کے لیے سب سے بہتر ذریعہ ریت خانہ کا ربط ہے جہاں جا کر اور ترمیم کے ربط پر کلک کرکے آپ جو چاہیں ٹیسٹ یا اپنے تجربات کر سکتے ہیں۔ ریت خانے میں ترمیم کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ مشورہ یہی ہے کہ آپ یہاں سے سیکھی جانے والی تمام چیزیں رتیخانے میں پرکھیں۔

نمائش:

جہاں پر آپ ترمیم کر رہیں ہوں گے اس صفحے کی نچلی طرف ایک نمائش کا ربط ہے۔ یہ ربط نہایت فائدہ مند ہے۔ اپنی ترمیم کر چکنے کے بعد، اس کو محفوظ کرنے سے پہلے بعد آپ نمائش پر کلک کرکے اس کی اردو ویکیپیڈیا پر ظاہری شکل کو دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ آپ کی ترمیم یہاں کلک کرنے سے محفوظ نہیں ہو جائے گی۔

Bottom.JPG


خلاصہ:

نمائش کرنے کے بعد اگر آپ اپنے ترمیم شدہ مضمون سے مطمئن ہیں تو خلاصہ والی جگہ پر آپ اپنی ترمیم کے متعلق مختصراََ ایک آدھ لائن لکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کی ترمیم معمولی ہے تو معمولی ترمیم والے خانے کو ٹک کر دیں اور اگر آپ چاہتے ہیں یہ ترمیم شدہ صفحہ آپ کی میری زیر نظر فہرست میں شامل ہو جائے تو یہ صفحہ زیر نظر کیجئے والے خانے کو بھی ٹک کر دیں۔


ویب پیڈ کا استعمال:

Default میں اردو وکیپیڈیا پر ویب پیڈ میں‌ کام نہیں کیا جا سکتا لیکن جو حضرات و خواتین ویب پیڈ کو اپنے تدوینی خانے (ایڈیٹر) میں ‌enable کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ذیل میں‌ طریقہ کار موجود ہے، ملاحظہ کیجیے:
ویب پیڈ کو اپنے اکاؤنٹ میں چالو کرنے کے لیے سب سے پہلے user:fkehar/monobook.js نامی نیا صفحہ بنائیں جس میں‌ fkehar کی جگہ اپنا صارف نام لکھیں۔ کھلنے والے صفحے کے ترمیمی خانے میں‌ جاکر مندرجہ ذیل سطر لکھیں اور محفوظ کر دیں:

importScript('صارف:ثاقب/monobook.js');

پھر Shift+Reload کر لیں یا ابطن (Cache) صاف کرلیں، ویب پیڈ enable ہو جائے گا۔

نیا صفحہ:

نیا صفحہ یا نیا مضمون لکھنے کے لیے آپ سب سے پہلے یہ اطمینان کر لیں کہ کہیں اس سے پہلے اسی مضمون کے نام سے یا اسی عنوان سے ملتا جلتا مضمون پہلے ہی سے اردو وکی پیڈیا پر موجود تو نہیں ہے۔ یہ اطمینان کرنے کے لیے آپ اردو ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحے پر موجود دائیں جانب تلاش کے خانے میں میں کوئی بھی نمائندہ لفظ یا چھوٹا فقرہ لکھ کر تلاش کے بٹن پر کلک کریں کریں۔ ایسا کرنے سے اس لفظ سے متعلقہ اردو ویکیپیڈیا پر موجود تمام مواد ایک فہرست کی شکل میں آپ کے سامنے آجائے گا۔ اگر آپ کو متعلقہ صفحہ نہ مل سکے کہ جس کے بارے میں آپ مواد شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ نیا مضون شروع کر سکتے ہیں۔

اصول:

* ایک لفظ لکھنے کے بعد ضرور ایک خالی جگہ چھوڑیں۔ اور بلاوجہ لفظ کے دوران خالی جگہ استعمال مت کریں۔
* صفحات کے نام میں زیر، زبر، پیش وغیرہ اور انگریزی حروف (دیگر زبانیں بھی) جس قدر ممکن ہو استعمال نہ کیے جائیں۔
* کہانیاں مت لکھیں۔
* آئین وکیپیڈیا کی پاسداری کریں۔



اندرونی روابط:

اردو ویکیپیڈیا پر پڑھتے ہوئے آپ کو اکثر نیلے رنگ اور لال رنگ کے روابط نظر آئیں گے۔ نیلے رنگ میں موجود روابط یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے پیچھے اس کے متعلق الگ مضمون یا مواد موجود ہے۔ جبکہ لال رنگ کے روابط یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے متعلق ابھی مضمون موجود نہیں ہے۔ اگر آپ سرخ رنگ میں موجود کسی بھی ربط کو کلک کریں گے تو یہ آپ کو ایک ترمیم کریں والے صفحے پر لیجائے گا۔ جہاں پر اگر آپ کچھ مواد ڈالنا چاہتے ہیں تو ڈال کر محفوظ کر سکتے ہیں۔


تراش خراش:

اردو ویکیپیڈیا پر تراش خراش یا formatting کرنا ، عام ورڈ پروسیسنگ پروگرامز سے ذرا مخلتف ہے لیکن یہ مشکل ہر گز نہیں بلکہ یہ عمل ایک معیاری مضمون لکھنے کے لیے نہایت مددگار اور مفید ہے۔ مثلا سرخیوں (headings) وغیرہ خودبخود بن جاتی ہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر تراش خراش کرنے کے لیے ایک الگ آسان سی زبان استعمال ہوتی ہے جسے وکی ٹیکسٹ یا وکی مارک اپ کہتے ہیں۔

وکی مارک اپ کے چند بنیادی الفاظ ایک جدول میں پیشں کیے گئے ہیں جو کہ ایک عام لیکن معیاری مضمون لکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اگر آپ اس میدان میں بالکل نئے ہیں تو مزید مدد حاصل کرنے لیے آپ اردو ویکیپیڈیاپر پہلے سے موجود صارفین سے بھی مدد کی درخواست کر سکتے ہیں۔ جدول مندرجہ ذیل ربط پر ملاحظہ کیجیے:

تراش خراش



زمرہ:

مضمون کو جس زمرے میں شامل کرنا ہو، مضمون کے آخر میں اس زمرے کا نام دے دیا جاتا ہے۔ مثلاً چونکہ یہ مضمون "معاونت" کے زمرے میں ہے، اس لیے اس مضمون کے آخر میں ہم نے "زمرہ معاونت" کا نام یوں دیا ہے:

[[زمرہ:معاونت]]

نیا زمرہ بنانا:

نیا زمرہ بھی اسی طرح بنایا جاتا ہے جس طرح عام مضمون کا صفحہ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ نام سے پہلے "زمرہ:" کی prefix لگا دی جاتی ہے۔ فرض کریں آپ "ہاکی" نامی زمرہ بنانا چاہتی ہیں، تو دائیں طرف تلاش کے خانے میں

زمرہ:ہاکی

لکھ کر "تلاش" پر ماؤس سے کلک کریں۔ اگر یہ زمرہ موجود نہ ہوا، تو یہ سرخ رنگ میں لکھا نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے سے editor کھل جائے گا۔ یہاں اس زمرہ کی تفصیل "یہ زمرہ ہاکی کےکھیل بارے ہے" لکھ کر، اس صفحے کو محفوظ کر دو۔ اب چونکہ آپ اس نئے زمرے کو بڑے زمرے "کھیل" کا ذیلی زمرہ بنانا چاہتی ہو، اس لیے صفحہ محفوظ کرنے سے قبل، آخر میں اس سطر کا آضافہ کر دو:

[[زمرہ:کھیل]]


اصول تبادلۂ خیال:

وکیپیڈیا میں کسی کے کو اس بات کی وجہ سے فوقیت حاصل نہیں کہ اس نے کس قدر وکیپیڈیا میں اضافہ کیا ہے۔ بلکہ فوقیت اسے حاصل ہے جو مناسب دلائل پیش کرے۔

دستخط کے لیے ~~~~۔(تین دفعہ ~~~ مت ڈالیں) دستخط پر اصرار کرنے کی وجہ یہ ہے بعض اوقات یہ معلوم کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کون کیا بات کر رہا ہے اور اس نے کس وقت بات کی۔

اردو ویکیپیڈیا پر موجود ہر صفحے کے اوپری حصے میں تبادلہ خیال کا ربط ہوتا ہے۔ جہاں پر کلک کر کے آپ متعلقہ صفحے کے بارے میں اپنے خیالات، سوالات اور خدشات کا کھل کر اظہار کر سکتے ہیں۔ اگر آپ تبادلہ خیال کے صفحہ پر اپنے خیالات لکھ چکے ہیں تو ان خیالات کے آخر میں محفوظ کرنے سے پہلے اپنے دستط کر دیں۔ آپ اپنے دستخط ~~~~لکھ کر یا تصویر میں موجود ربط پر کلک کر کے، کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے اگر آپ رجسٹرڈ صارف ہیں تو آپ کا صارف نام (user name) اور وقت ظاہر ہو گا، اور اگر آپ غیر رجسٹرڈ صارف ہیں تو آپ کا IP Address ظاہر ہو گا۔

Talk.JPG



اپنے خیالات کا اظہار کرتے وقت سرخیوں اور پیراگرافنگ کا خیال رکھیں۔ اگر تبادلۂ خیال کے صفحات پر بحث پہلے ہی سے جاری ہے تو اپنی بات کو ترتیب سے ساتھ متعلقہ جگہ پر ہی لکھیں۔

Sig.JPG



ہمیشہ ذہن میں‌ رکھیں:

* اردو وکیپیڈیا کے قوائد و ضوابط

* کھاتہ بنائیں (رجسٹریشن کر وائیں)

Reg1.JPG


اردو ویکیپیڈیا پر مستقل صارف بننے کے لیے آپ اپنی رجسٹریشن کروالیں۔ جو کہ مفت ہے۔ اپنی ہر ترمیم سے پہلے بہتر ہے کہ آپ اپنے صارف نام سے (user name) سے داخل ہوں اور ترامیم کریں۔


علاوہ ازیں مندرجہ ذیل کارآمد روابط بھی دیکھ لیں:

ہدایت نامہ برائے اصطلاحات

How to Edit Page in Wikipedia? See this link for help in English


اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کی ضرورت ہو تو یہاں پیغام دے دیں یا اس صفحے پر اپنا پیغام چھوڑ دیں انشاء اللہ آپ کی بھرپور مدد کی جائے گی۔
 
بہت عمدہ ابو شامل

اس پر تفصیل سے ضرور بات ہوگی اور آپ سے گاہے گاہے مدد لیتے رہیں گے۔
 
ابو شامل اگر وکی پیڈیا میں ایک زمرے میں ذیلی زمرہ بنانا ہو یا اپنی پوسٹ کو کسی زمرے اور ذیلی زمرے میں ظاہر کرنا ہو تو کیسے کریں گے۔
 

ابوشامل

محفلین
اس کے لیے آپ کو پہلے مطلوبہ زمرہ بنانا ہوگا چاہے کسی مضمون کے آخر میں [[زمرہ:عنوان]] لکھ کر بنا لیں یا الگ سے تلاش کے خانے میں زمرہ:عنوان لکھ کر تلاش کریں، دونوں صورتوں میں ظاہر ہونے والی سرخ رنگ کے ربط پر کلک کریں گے تو ایک تدوینی خانہ کھلے گا یہاں آپ اپنے زمرے کو اُس زمرے میں ڈال سکتے ہیں۔ مثلاً میں نے جنوبی ایشیا کا زمرہ بنانا اور اسے ایشیا میں ڈالنا چاہتا ہوں تو میں جنوبی ایشیا کے زمرے کا تدوینی خانہ کھول کر اس میں [[زمرہ:ایشیا]] تحریر کردوں گا جس سے زمرہ جنوبی ایشیا اور اس میں شامل تمام مضامین زمرہ:ایشیا کے ذیلی ذمرے میں چلے جائيں گے۔ امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے۔
 

ابوشامل

محفلین
شکریہ شارق بھائی! اگر آپ سمیت کسی کو کوئی مدد درکار ہو یا ذہن میں کوئی سوال ہو تو وہ پوچھ سکتے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
کئی دوستوں کی جانب سے اردو وکیپیڈیا میں "اردو ویب پیڈ" enable کرنے کا طریقہ کار پوچھا گیا ہے۔ جب مذکورہ بالا ٹیوٹوریل لکھا گیا تھا تو اس میں ایک دوسرے صارف کی monobook کو import کرکے ویب پیڈ enable کرنے کی ترکیب بتائی گئی تھی لیکن شاید اُس صارف نے اپنی monobook میں تبدیلی کر دی ہے جس کے باعث مندرجہ بالا طریقۂ کار کارگر نہیں رہا اس لیے کچھ ساتھیوں کو مشکل پیش آ سکتی ہے۔ اُن تمام صارفین کے لیے جو وکیپیڈیا پر اردو ویب پیڈ استعمال کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، میں یہاں ویب پیڈ enable کرنے کا طریقہ کار بیان کر دیتا ہوں، امید ہے کئی لوگوں کا فائدہ ہوگا۔

1-سب سے تلاش کے خانے میں user:username/monobook.js تحریر کریں اور جاؤ کے button پر click کریں۔
[نوٹ:ادھر username کی جگہ اپنی login ID تحریر کریں]

2-اب آپ کے سامنے ایک صفحہ ظاہر ہو جائے گا جس میں ترمیم پر کلک کریں اور کھلنے والے تدوینی خانے (Edit Box) میں مندرجہ ذیل رمز (code) چسپاں کردیں۔

کوڈ:
importScript('MediaWiki:UrduEditor.js');

var UrduInput ="true"

function addeditor()
{
initUrduEditor(); 
makeUrduEditor("wpTextbox1");
makeUrduEditor("wpSummary");



}
addOnloadHook(addeditor);

function toggleInput()
{
ued=getCookie('UED')
if (ued!=null && ued=="urdu")
  {	
	setUrdu("wpTextbox1");
	setUrdu("wpSummary");
	setCookie('UED',"english",365)
  }
else 
  {
  	setEnglish("wpTextbox1");
	setEnglish("wpSummary");
	setCookie('UED',"urdu",365)
  }
		

}


addOnloadHook(
  function() { 
	addPortletLink('p-personal','javascript:toggleInput()', "اردو کاتب", "pt-editor", "Press Ctrl+space to switch Input",'u', document.getElementById("pt-logout"))
   
  }
);

function getCookie(c_name)
{
if (document.cookie.length>0)
  {
  c_start=document.cookie.indexOf(c_name + "=")
  if (c_start!=-1)
    { 
    c_start=c_start + c_name.length+1 
    c_end=document.cookie.indexOf(";",c_start)
    if (c_end==-1) c_end=document.cookie.length
    return unescape(document.cookie.substring(c_start,c_end))
    } 
  }
return ""
}

function setCookie(c_name,value,expiredays)
{
var exdate=new Date()
exdate.setDate(exdate.getDate()+expiredays)
document.cookie=c_name+ "=" +escape(value)+
((expiredays==null) ? "" : ";expires="+exdate.toGMTString())
}

3-اس کے بعد آپ "نمائش" کے button پر click کریں گے تو آپ کو محفوظ کرنے سے قبل صفحے کا preview دکھائے گا۔ جس میں آپ کو تدوینی خانہ "سبز" رنگ میں نظر آئے گا۔ اگر ایسا نہ ہو تو اسے محفوظ کر کے cache صاف کرلیں اور کسی بھی صفحے یا ریت خانے (sandbox) میں جا کر ترمیم پر click کریں تو آپ کو editbox سبز رنگ میں نظر آ جائے گا جس کا مطلب ہے آپ کامیاب ہو گئے ہیں اور اردو ویب پیڈ آپ کی ID میں enable ہوچکا ہے۔

یہ خیال رکھیں کہ آپ اردو ویب پیڈ کے ساتھ تب ہی کام کرسکتے ہیں جب آپ لاگ ان ہوں، اگر آپ لاگ ان نہیں ہوئے تو یہ کام نہيں کرے گا کیونکہ ہم نے مندرجہ بالا عمل کے ذریعے اسے صرف آپ کی ID کے ساتھ enable کیا ہے، default میں ویب پیڈ وکیپیڈیا پر کام نہیں کرتا۔

مندرجہ بالا طریقہ آسان الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے لیکن پھر بھی کوئی بات سمجھ نہ آئے تو رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ مذکورہ بالا تمام تجربات موزیلا فائر فاکس میں کیے گئے ہیں اور کامیاب رہے ہیں، دیگر براؤزرز میں اس کے کام کرنے یا نہ کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
 
Top