اردو نیوز انجن ڈاونلوڈ کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اردو ڈاونلوڈ انجن کے بعد اردو نیوز انجن پیشِ خدمت ہے، یہ سوفٹ ویر خبروں کے لئے مخصوص ہے اور خبروں کی ادارت کے لئے بہترین حل فراہم کرتا ہے.. اس میں ا رکان شمولیت اختیار کرکے خبریں پوسٹ کرسکتے ہیں اور ان پر تبصرہ بھی کر سکتے ہیں جو بالکل فورم کی شکل اختیار کرجاتا ہے اس کے علاوہ پروفائل بھی ترتیب دی جاسکتی ہے جبکہ آر ایس ایس فیڈ کی اضافی خوبی بھی اس میں شامل ہے، اس کی کے لئے ایک عدد ڈیمو سائٹ بھی بنائی ہے تاکہ اسے دیکھ کر اس کے بارے میں صحیح رائے قائم کی جاسکے اس ڈیمو سائٹ کو آپ يہاں سے ديکھ سکتے ہيں.

ڈاونلوڈ انجن کی طرح اس میں بھی تمام ضروری مقامات پر اردو ویب پیڈ شامل کردیا گیا ہے.

یاد رہے کہ یہ فی الحال یہ بیٹا ورزن ہے.

حجم: 1.50 میگا بائٹ

ڈاونلوڈ يہاں سے

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ مکی۔ میرے خیال میں اس سے اردو کمیونٹی کو ایک اچھی نیوز سکرپٹ میسر آ گئی ہے۔
 
Top