اردو میں سی شارپ اور ایس کیو ایل کی کتب

قیس

محفلین
السلام علیکم
اگر کسی دوست کو علم ہو کہ ارد میں سی شارپ اور ایس کیو ایل کی کونسی کتب مہیا ہیں جو کہ استعمال کے قابل بھی ہوں اور خاص طور پر نو واردوں کو مد نظر رکھ کر لکھی گئیں ہوں ۔ تو براہ کرم ان کے بارہ میں مطلع فرماویں اس کز ساتھ ساتھ اگر یہ بھی علم ہو کہ ملیں گیں کہاں سے تو یہ نہایت مہربانی ہو گی۔

والسلام
خاکسارقیس
 

ijaz1976

محفلین
کتابوں کا بتانے ابھی تک کوئی نہیں آیا؟؟؟
حیرت ہے
اردو کا تو پتہ نہیں ویسے انگلش میں آئی ٹی کی کتب یہاں دیکھی جاسکتی ہیں
 
اعجاز صاحب اردو میں ان موضوعات پر کتب ہمارے علم میں‌نہیں ہیں اس لئے یہاں‌کوئی جواب نہیں آیا۔ آپ سے درخواست ہے کہ محفل کی اینٹی پائریسی پالیسی کا احترام کیجیے اور پبلک فورم میں غیر قانونی روابط پوسٹ نہ کیا کیجئے۔ ہاں ذاتی پیغامات پر کوئی پابندی نہیں پر حوصلہ افزائی اس کی بھی نہیں کی جاتی۔
 

ijaz1976

محفلین
اعجاز صاحب اردو میں ان موضوعات پر کتب ہمارے علم میں‌نہیں ہیں اس لئے یہاں‌کوئی جواب نہیں آیا۔ آپ سے درخواست ہے کہ محفل کی اینٹی پائریسی پالیسی کا احترام کیجیے اور پبلک فورم میں غیر قانونی روابط پوسٹ نہ کیا کیجئے۔ ہاں ذاتی پیغامات پر کوئی پابندی نہیں پر حوصلہ افزائی اس کی بھی نہیں کی جاتی۔

ابن سعید بھائی میرا مطلب یہ ہرگز نہیں تھا کہ علم ہونے کے باوجود کسی نے جواب نہیں دیا بلکہ مقصد یہ تھا کہ کم از کم ہاں یا ناں میں جواب تو دینا چاہئے۔ جیسے اردو میں کتب کے متعلق علم تو مجھے بھی نہیں تھا لیکن انگلش کتب کی یہ ویب سائٹ میری نظروں سےگزری تھی جو بنیادی طور پر ای بک سرچ انجن ہے، اس پر پائیریٹڈ کتب نہیں ہیں بلکہ یہ تو ایما زون اور دوسری پرچیزنگ سائٹس کے ساتھ ساتھ صرف فائل شیئرنگ سائٹس کا لنک ہی مہیا کرتی ہے یعنی میری معلومات کی حد تک یہ صرف ایک سرچ انجن ہے ۔ اگر اس پر ایسی کوئی چیز موجود ہے جو پائریسی کے زمرے میں آتی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، آئندہ کوشش کرونگا کہ ایسا نہ ہو۔
شکریہ
والسلام
 

دوست

محفلین
پاء‌ جی مجھے ذپ میں‌ اپنا ای میل بھیجیں۔ میں آپ کو ایک بہت ابتدائی سی کتاب بھیج دیتا ہوں‌سی شارپ کی۔ انگریزی میں ہے لیکن سمجھ آنے والی انگریزی ہے۔ آپس کی بات ہے اردو میں بھی لکھی تو آدھی انگریزی ہی ہوگی، ساری اصطلاحات تو انگریزی ہیں۔ چناچہ آپ اس کی فکر نہ کریں‌ کہ سمجھ نہیں آئے گی، انگریزی اتنی مشکل نہیں۔ آپ کو جہاں‌ سے پتا نہ چلے یہاں‌ پوسٹ کرکے پوچھ لیا کیجیے گا۔
 

ijaz1976

محفلین
پاء‌ جی مجھے ذپ میں‌ اپنا ای میل بھیجیں۔ میں آپ کو ایک بہت ابتدائی سی کتاب بھیج دیتا ہوں‌سی شارپ کی۔ انگریزی میں ہے لیکن سمجھ آنے والی انگریزی ہے۔ آپس کی بات ہے اردو میں بھی لکھی تو آدھی انگریزی ہی ہوگی، ساری اصطلاحات تو انگریزی ہیں۔ چناچہ آپ اس کی فکر نہ کریں‌ کہ سمجھ نہیں آئے گی، انگریزی اتنی مشکل نہیں۔ آپ کو جہاں‌ سے پتا نہ چلے یہاں‌ پوسٹ کرکے پوچھ لیا کیجیے گا۔

میرے خیال میں پروگرامنگ اور دیگر آئی ٹی کی کتب کا اردو میں ترجمہ ہونا چاہئے، اس کے متعلق بھی ایک سیکشن بنا کر یہ کام شروع کیا جائے تو ہم جیسے کم انگریزی جاننے والوں کا بھلا ہوجائے۔
 

ijaz1976

محفلین
کچھ کام انگریزی کے لئے ہی رکھ چھوڑیں تو بہتر ہے

انیس بھائی جن ٹرمز کو انگریزی میں لکھنا ضروری ہے ان کے علاوہ باقی کتاب کا ترجمہ تو کیا جاسکتا ہے جس کے بعد ایک عام آدمی بھی آسانی سے پروگرامنگ کی دنیا میں اِن ہوسکتا ہے۔

جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے جاپان کا ایک پروفیسر اردو سیکھنے کے لئے پاکستان آیا یعنی باقاعدہ پی ایچ ڈی وغیرہ کرنے کے لئے اس کا انٹرویو ptv پر صبح کے ایک پروگرام’’اے مارننگ ود فرح‘‘ میں دکھایا گیا تھا جو میں نے بھی دیکھا تھا اس میں جاپانی سے سوال کیا گیا کہ جاپان کی ترقی کی کیا وجہ ہے کیا آپ لوگ دوسرے ممالک کے لوگوں سے زیادہ محنت کرتے ہیں؟؟؟ تو ان جاپانی صاحب نے جواب دیا تھا کہ ’’محنت تو یہاں کے لوگ بھی بہت کرتے ہیں لیکن ہمارے ملک کی ترقی کا راز یہ ہے کہ ہمیں اپنی قومی زبان یعنی جاپانی زبان میں ہی ہائیسٹ(انتہائی) لیول تک ایجوکیشن کی سہولت حاصل ہے اور یہی ہماری ترقی کا راز ہے جبکہ یہاں پر ہائر لیول ایجوکیشن کے لئے انگلش پر عبور ضروری ہے‘‘ ان صاحب کے مطابق ’’جتنا بہتر اور آسانی سے آپ اپنی قومی زبان میں علم حاصل کرسکتے ہیں کسی بھی غیر ملکی زبان میں آپ جتنے بھی ماہر ہوجائیں اس طرح سے علم حاصل نہیں کرسکتے‘‘
ہم کیوں کچھ کام انگریزی کے لئے چھوڑ دیں۔ جہاں انتہائی مجبوری ہو جیسے پروگرام کی کوڈنگ وغیرہ تب تو ٹھیک ہے (اردو پر جس طرح سے کام ہو رہا ہے امید ہے کہ کچھ عرصہ میں اردو میں پروگرامز کی کوڈنگ بھی شروع ہوجائے گی) لیکن پروگرامنگ میں کمنٹس کو تو اردو زبان میں ترجمہ کرکے لکھا اور سمجھایا جاسکتا ہے کہ اس کوڈ کا کیا مطلب ہے یا اس کوڈنگ کی وضاحت اردو میں کی جاسکتی ہے۔
انگریزوں نے مسلمان سائنسدانوں کی کتب سے ہی استفادہ کرکے اپنے علم کو بڑھایا ہے کیا انہوں نے کچھ کام عربی یا دیگر زبانوں کے لئے چھوڑا ہے جو مسلمان سائنسدانوں کی تھیں جب انہوں نے ان کتب کا ترجمہ مکمل طور پر اپنی زبانوں میں کرلیا تو ہم کیوں نہیں کرسکتے؟؟؟ کم از کم جس حد تک ممکن ہو۔
 

ijaz1976

محفلین
جس تیزی سے اردو پر کام جاری ہے ان شا اللہ امید ہے کہ یہ اردو میں ترجمہ والا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا عنقریب۔
 

مدرس

محفلین
:surprise::hypnotized::praying::timeout:بھئ ہمارا بس چلے تو ہم انگریز کے لئے کچھ بھی نہ چھوڑیں
لیکن کیاکریں‌
 
Top