اردو میں تیز بھوری لومڑی

الف عین

لائبریرین
شاید شارق مستقیم نے کبھی پوسٹ کیا تھا کہ اردو میں کچھ ایسا جملہ ہو جس میں اردو کے تمام حروف آ جائیں، انگریزی کے اے کوئیک براؤن فاکس کی طرح۔ تو پیش کر رہا ہوں اپنی ایک کوشش، دیکھیں کہہ دے کوئی اس سہرے سے بڑھ کر سہرا:

’یہ ضرور بڑا صریح ظلم تھا کہ اس طرف نہیں سوچا گیا کہ کاغذی پیکر اور تصویر مثال شاعری کے خالق ژرف نگاہ غالب کوڈاکٹریٹ دی جائے’
 

اکبر سجاد

محفلین
اعجاز صاحب،

بہت خوب، ایک اچھی کاوش۔
ایک کاوش مقتدرہ قومی زبان میں بھی ہوئی ہے۔

"ر‌ضائی کو غلط اوڑھے بیٹھی ژوب کی قرہ العین اور عظمی کے پاس گھر کے ذخیرہ سے آنا فانا ڈش میں ثابت جو، صراحی میں چائے اور پلیٹ میں زردہ آیا۔"

اس وقت تک یونی کوڈ میں اعراب کی سہولت میسر نہیں۔ جن کی یونی کوڈ میں شمولیت کے لیے کوششیں جاری ہیں اور کچھ تجاویز یونی کوڈ کے زیر غور بھی ہیں۔ انشاء اللہ یونی کوڈ-5 میں شامل ہو جائیں گے۔ ورنہ یہ فقرہ تو اردو کے اعراب کے ساتھ موجود ہے۔

اکبر سجاد
 

فرید احمد

محفلین
خوب ، لیکن !

مگر بہت سارے حروف مکرر ہے ، اس کا کیا ؟
وہ جو جملہ حروف کے اعداد بتانے کے لیے آتا ہے ، ابجد ہوز حطی ، والا وہ کام آسکتا ہے ، مگر یہ عربی کا ہے ،
 

اکبر سجاد

محفلین
میں شاید عرض کرنے میں ناکام رہا ہوں کہ یہ جملہ یونی کوڈ میں اعراب نہ ہونے کی وجہ سے پوری طرح سمجھ نہیں آئے گا۔ اگر اردو کر تمام اعراب لگے ہوئے ہوں تو آپ کو مکرر حروف کی سمجھ آ جائے گا۔ بہرحال تبصرہ کا شکریہ۔

اکبر سجاد
 

دوست

محفلین
اچھی کوشش ہے۔ اعراب سے مراد اگر زیر زبر پیش تشدید ہے تو وہ تو موجود ہیں‌پہل ہی۔ شاید جزم بھی موجود ہے۔ آپ کن اعراب کی بات کررہے ہیں‌بھائی جی۔
 
بہت خوب

بہت خوب اعجاز صاحب خوشی ہوئی کہ آپ نے یاد رکھا اور ایک اچھی کوشش پیش کی۔

انگریزی جملے کا یہ کمال ہے کہ ہر حرفِ تہجی ایک ہی مرتبہ آیا ہے۔ اردو میں ایسا جملہ ناممکن تو نہیں مشکل ضرور ہے۔
 

سیفی

محفلین
a quick brown fox jumps over a lazy dog

a quick brown fox jumps over a lazy dog

a quick brown fox jumps over a lazy dog

a quick brown fox jumps over a lazy dog

میں سمجھا نہیں کہ کس طرح انگریزی جملہ میں ہر حرف تہجی ایک دفعہ آیا ہے۔۔؟ :?
 
غلطیاں پکڑنے کے ماہر

یار سیفی تم غلطیاں پکڑنے کے ماہر ہو اور مجھ پر تو کچھ زیادہ ہی نظرِ کرم ہے شائد اسمگلر کہے جانے پر ابھی تک ناراض ہو!

ویسے تمہاری بات درست ہے۔ معذرت!
 

سیفی

محفلین
اوہ نہ جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی بات پر ہم کیسے ناراض ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بس ویسے ہی زیادہ مطالعے سے عادت سی ہو گئی ہے پروف ریڈنگ کی :)

خود میں‌ بھی بہت سی syntax کی غلطیاں کرتا ہوں ۔۔۔ مگر میری طرح اور کوئی فارغ الدماغ نہیں کوئی شاید :lol:
 
Top