اردو محفل کے ابتدائی 380 ہفتوں کے پیغامات

ملاحظہ فرمائیں 380 ہفتوں پر محیط اردو محفل کے ابتدائی دس لاکھ پیغامات کا ہفت روزہ گراف! :) :) :)

سب سے کم پیغامات: 4 (پہلا ہفتہ جو محض ایک دن پر محیط تھا، جبکہ دوسرا ہفتہ 35 پیغامات کے ساتھ کم ترین پیغامات والا مکمل ہفتہ تھا)
سب سے زیاہ پیغامات: 9777 (379 واں یا اخیر سے دوسرا ہفتہ)
اوسط فی ہفتہ پیغامات: 2632

احباب اس کے نشیب و فراز اور اس کے اسباب پر گفتگو فرما سکتے ہیں۔ تقریباً ہر 52 ہفتوں کے بعد محفل کی سالگرہوں کو تصور کیا جائے۔ :) :) :)

1000000-weekly.png

کم و بیش 15 فیصد مراسلے شمشاد نے محفل کی نذر کیے لہٰذا ان کے پیغامات کو مجموعی پیغامات کے تناظر میں دیکھنا بھی کچھ کم دلچسپی کا سامان نہ ہوگا۔ درج ذیل گراف میں سرخ رنگ میں شمشاد بھائی کے پیغامات کی ہفت روزہ تعداد درج ہے۔ محفل کے پیغامات کی مجموعی تعداد کے ساتھ ان پیغامات کا کو ریلیشن (co-relation) صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سرخ اور نیلی لکیروں کے نشیب و فراز کم و بیش ہم آ ہنگ ہیں۔ :) :) :)

1000000-total-shamshad.png
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب پریزینٹیشن دی ہے محترم بھائی
ویسے شمشاد بھائی کے پیغامات والا گراف علیحدہ پوسٹ میں ہوتا تو بہت بہتر رہتا ۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔ اس کا تجزیہ کرنے کا یہ نتیجہ نکلا کہ شمشاد کے مراسلوں پر ہی محفل کے مراسلات کی تداد منحصر ہوتی ہے۔ جب شمشاد فعال نہیں رہے تو نہ ان کے اپنے مراسلے رہے اور نہ دوسروں کے جوابات، اور پھر جواب الجواب اور جواب الجواب الجواب۔۔۔ علی ہذا القیاس
 
Top