اردو محفل کی تشہیر اور تشہیری مواد کی ضرورت

اسد

محفلین
ویسے تو انٹرنیٹ پر بیشتر اردودان طبقہ (وہ لوگ جو انٹرنیٹ پر عربی خط میں اردو تحریر کرتے ہیں) اردو ویب ڈوٹ اورگ اور اردو محفل فورم سے کسی حد تک واقف ہے، لیکن پھر بھی بعض لوگوں کو یہاں شامل کرنے کے لئے تحریک کی ضرورت ہے۔ اس کام کے لئے تشہیر ضروری ہے۔

فورم کے بہت سے ممبران کی اپنی ویب سائٹس یا بلوگز ہیں، ان پر محفل کے روابط شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اگر یہ روابط صفحے کی مناسبت سے ہوں تو زیادہ پُراثر ثابت ہوں گے، یعنی اگر صفحے پر تحریری مواد زیادہ ہو تو تحریری روابط، اگر تحریری اور تصویری مواد متناسب ہوں تو چھوٹے گرافک لوگو کے ساتھ تحریری ربط اور زیادہ تصویری مواد کی صورت میں نسبتاً بڑے گرافک لوگو۔ ممبران سے درخواست کی جا سکتی ہے کہ وہ محفل کے روابط شامل کریں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ان روابط کا کوڈ اور گرافک لوگو پہلے سے دستیاب ہوں اور ممبران صرف اس کوڈ کو اپنے صفحے یا بلوگ پر کاپی کر لیں۔

یہاں میں محفل کے مدیران اور ممبران سے درخواست کروں گا کہ وہ اردو محفل کے مختلف لوگو اور آئیکون (اصل (بڑے) سائز میں) پیش کریں تاکہ انہیں تصویری روابط میں مختلف سائزوں میں استعمال کیا جا سکے۔ اگر یہ گرافکس پی این جی یا جے پیگ کے بجائے گمپ، فوٹوشاپ، کورل‌ڈرا یا دوسرے تیار کرنے والے پروگرام کی فورمیٹ میں ہوں تو بہتر ہو گا۔

میں آج کل بلوگر کی ٹمپلیٹس کو اردوا رہا ہوں اور ان میں کریڈٹس میں اردو محفل کی متعلقہ لڑی کا ربط شامل کر رہا ہوں۔ لیکن آخر میں ہونے کی وجہ سے یہ ربط نظر انداز ہو جاتا ہے، اگر سائڈ بار میں معیاری گرافک روابط شامل کیے جائیں تو بہتر ہو گا۔ میں ان ٹمپلیٹس میں فونٹ ڈاؤنلوڈ کے لئے اردو ویب فونٹ سرور کے ڈاؤنلوڈ روابط بھی فراہم کروں گا، لیکن ان روابط پر کلک کرتے ہی براہِ‌راست ڈاؤنلوڈ شروع ہو جاتا ہے۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ مقبول فونٹس کے لئے اردو ویب فونٹ سرور پر ان کا اپنا صفحہ موجود ہو اور ہم اس صفحے کا ربط فراہم کریں؟ اس صفحے پر فونٹس کے ڈاؤنلوڈ روابط کے علاوہ اردو ویب کے مختلف پروجیکٹس کا مختصراً ذکر ہونا چاہئیے۔ اس صفحے پر القلم تاج نستعلیق، جمیل نوری نستعلیق اور نفیس ویب نسخ کے روابط موجود ہوں تو اچھا ہو گا۔
 
آخری تدوین:
اردو محفل اور اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے لوگو را فارمیٹ میں موجود ہونے چاہئیں۔ خاص کر اردو محفل کا لوگو ایک کسٹم فونٹ کی مدد سے بنایا گیا ہے تو اس کی ویکٹر گرافکس موجود ہونی چاہیے۔ :) :) :)
اردو ویب فونٹ سرور ایک سنگل پیج ایپلیکیشن ہے کوئی ویب سائٹ نہیں ہے اس لیے اس میں ہر فونٹ کا علیحدہ صفحہ موجود نہیں۔ آپ یا تو براہ راست کسی فونٹ کے ڈاؤن لوڈ کا ربط فراہم کر سکتے ہیں یا فونٹ سرور کا ربط فراہم کر سکتے ہیں جہاں سارے فونٹس کی فہرست موجود ہے۔ یہ فہرست انتہائی انٹریکٹیو ہے لہٰذا اس میں سورٹنگ اور فلٹرنگ کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔ :) :) :)
ہم نے اس دفعہ دہلی کے دورے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں اردو کے حوالے سے ایک عدد پروگرام کے لیے پریزینٹیشن تیار کی تھی۔ اس پریزینٹیشن میں اردو ویب کے پروجیکٹس کی تشہیر کا کافی مواد موجود ہے۔ اس میں ابھی مزید کچھ بہتری کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد اسے جاری کر دیا جائے گا۔ :) :) :)
 

اسد

محفلین
اردو محفل اور اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے لوگو را فارمیٹ میں موجود ہونے چاہئیں۔ خاص کر اردو محفل کا لوگو ایک کسٹم فونٹ کی مدد سے بنایا گیا ہے تو اس کی ویکٹر گرافکس موجود ہونی چاہیے۔ :) :) :)
جی ہاں، لوگو کی ویکٹر فائل ضروری ہے کیونکہ لوگو کا سائز بہت چھوٹا ہے اور اس میں پرچھائیں نیچے سے کٹی ہوئی ہے۔

اردو ویب فونٹ سرور ایک سنگل پیج ایپلیکیشن ہے کوئی ویب سائٹ نہیں ہے اس لیے اس میں ہر فونٹ کا علیحدہ صفحہ موجود نہیں۔ آپ یا تو براہ راست کسی فونٹ کے ڈاؤن لوڈ کا ربط فراہم کر سکتے ہیں یا فونٹ سرور کا ربط فراہم کر سکتے ہیں جہاں سارے فونٹس کی فہرست موجود ہے۔ یہ فہرست انتہائی انٹریکٹیو ہے لہٰذا اس میں سورٹنگ اور فلٹرنگ کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔ :) :) :)
ابھی فونٹس کے روابط مینو میں براہِ راست ہیں، انہیں سائڈ بار میں لوگو میں بھی دیا جا سکتا ہے۔ ٹمپلیٹ میں صرف زیرِ استعمال فونٹس کے ڈاؤنلوڈ روابط ہونے چاہئیں ورنہ لوگ کہتے ہیں کہ سمجھ نہیں آئی فونٹ کیسے ڈاؤنلوڈ ہو گا۔

اہم نے اس دفعہ دہلی کے دورے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں اردو کے حوالے سے ایک عدد پروگرام کے لیے پریزینٹیشن تیار کی تھی۔ اس پریزینٹیشن میں اردو ویب کے پروجیکٹس کی تشہیر کا کافی مواد موجود ہے۔ اس میں ابھی مزید کچھ بہتری کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد اسے جاری کر دیا جائے گا۔ :) :) :)
اور کسی ویڈیو کا بھی ذکر ہوا تھا، :) اگر بہتری میں وقت درکار ہے تو جاری کرنے کی بجائے جہاں ہے، جیسے ہے کی بنیاد پر ہی لیک(leak) کر دیں۔ :)

میں نے تصاویر ذیلی فورم میں اردو محفل کی تشہیر سے متعلق تصویری مواد کے عنوان سے ایک لڑی شروع کی ہے کیونکہ اِس فورم میں تصاویر کی زیادتی کچھ مناسب نہیں ہو گی۔ وہاں میں نے دستیاب لوگوز پیش کیے ہیں اور ان سے اخز کردہ گرافکس۔ اگر کسی کے پاس اردو محفل یا اردو ویب کے دیگر پروجیکٹس سے متعلق کوئی گرافکس موجود ہیں تو وہاں شریک کریں۔

اوپر والی لڑی سے: یہ لوگو میں نے اپنی اردوائی ہوئی بلوگر ٹمپلیٹس کے نمائشی صفحات پر شامل کیے ہیں، لیکن ابھی انہیں ٹمپلیٹس میں شامل نہیں کیا۔ نصف بینرز اس صفحے پر دیکھیں، تصاویر کی زیادتی کی بنا پر صفحہ لوڈ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ لوگوز اس صفحے پر دیکھیں۔
 
آخری تدوین:
Top