اردو محفل کا امتیازی شاعر بنے کا امتیاز کون حاصل کرے گا؟

تفسیر

محفلین
مارچ 2006 میں اردو محفل کا منتخب شاعر کو ن ہے؟​

دوستوں السلام علیکم۔

ہم سب نئے شعراء کی ہمت افزائ اورشاعرانہ تخیل اور تغزل کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا پیغام شروع کرتے ہیں۔ پہلی دفعہ میں ایک شعر پیش کروں گا۔ آپ سب لوگ اسکا ہم وزن اور ہم خیال پہلا مصرعہ اسطرح لکھیں گے جیسے وہ اپ ہی کا شعر ہے۔

جب شاعر چن لیا جائےگا تو پھر وہ شاعر نیا شعر مصر عہ لکھنے کے لئے پیش کرے گا- جیتنے والے کا نام اس محفل (آپ کی شاعری) میں ایک ٹیبل میں درج کیا جائے گا تاکہ آپ اپنے پوتے اور پوتیوں کو اردو محفل میں اپنا نام فخر سے دیکھائیں۔ تمام خواتین اور حضرات اس میں شریک ہوسکتے ہیں۔ چاہیے یہ آپ کو پہلا شعر ہو۔ دروان مقابلہ آپ ایک دوسرے کے مصرعوں پر پیار سے بھرا تبصرا کر سکتے ہیں۔ لیکن دل توڑ نے والی باتیں نہیں۔ پہلے مقابلے میں 31 مارچ تک حصہ لئے سکتے ہیں۔

اپریل کے پہلے ہفتہ میں آپ اپنے پسندیدہ مصریہ پر ووٹ دیں گے۔ 6 اپریل کو پول بند ہو جائے گا۔ 7 اپریل کو اس sub-forum کا موڈریٹر (میں موڈریٹر نہیں ہوں :shock: ) اس اعزازی شاعر کا نام ساری محفل کو بتلائےگا۔ سب لوگ واہ واہ کریں گے۔ اور پھر وہ امتیازی شاعر نئے مہینہ کے لئے مصرعہ چنےگا اگر وہ چاہیے تو اپنی مرضی سے یہ کام اپنے کیس بھی دوست کو مندوب بنا سکتا ہے

شعر عرض ہے:


گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے


آپ کا کام اس شعر کا پہلا مصرعہ لکھنا ہے۔ یعنی [s:46e18ca889]گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے[/s:46e18ca889]

چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے​
تو چلئے گلشن کا کاروبار چلائیں۔

مقابلہ کے قواعد اور قانون

وجہ :

1۔ہم سب نئے شعراء کی ہمت افزائ اورشاعرانہ تخیل اور تغزل کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا پیغام شروع کرتے ہیں۔
2۔ تفریع اور مذاق

مقابلہ :
آپ سب لوگ اسکا ہم وزن اور ہم خیال پہلا مصرعہ اسطرح لکھیں گے جیسے وہ اپ ہی کا شعر ہے۔

صلہ :
جب شاعر جن لیا جائے گا تو پھر وہ شاعر نیا شعر مصر عہ لکھنے کے لئے پیش کرے گا- جیتنے والے کا نام اس محفل (آپ کی شاعری) میں ایک ٹیبل میں درج کیا جائے گا تاکہ آپ اپنے پوتے اور پوتیوں کو ایک اردو محفل میں اپنا نام فخر سے دیکھائیں۔

شرکان:
تمام خواتین اور حضرات اس میں شریک ہو سکتے ہیں۔ چاہیے یہ آپ کا پہلا شعر ہو۔

اصول:

1۔ہر ماہ ان اصولوں کو ماڈریٹر آُپ لوگوں کی مدد سے پرکھے گا اور جس اصول کو آپ لوگ تبدیل /یا اصافہ / یا نکالنا چاھیں گے وہ آنے والے مہینہ میں تبدیل کیا جائے گا۔
2۔ دروان مقابلہ آپ ایک دوسرے کے مصرعوں پر پیار سے بھرا تبصرا کر سکتے ہیں۔ لیکن دل توڑ نے والی باتیں نہیں۔
3۔ امتیازی شاعر نئے مہینہ کے لئے مصرعہ چنے گا اگر وہ چاہیے تو اپنی مرضی سے یہ کام اپنے کیس بھی دوست کو مندوب بنا سکتا ہے۔
4۔ ووٹینگ کے دوران تبصرہ کرنا یا کنونسینگ کرنا بلکل منع :wink:ہے۔
5۔ ماہانہ ماڈریٹر ووٹ ڈال سکتا ہے۔ اور شرکت کرسکتا ہے۔ لیکن اسکا مصرعہ اس ماہ میں مقابلہ میں شامل نہیں ہوسکتا۔

پہلے مقابلےکی معلومات :

پہلے مقابلے میں 31 مارچ تک حصہ لئے سکتے ہیں۔ اپریل کے پہلے ہفتہ میں آپ اپنے پسندیدہ مصریہ پر ووٹ دیں گے۔ 6 اپریل کو پول بند ہو جائے گا۔ 7 اپریل کو اس sub-forum کا موڈریٹر (میں موڈریٹر نہیں ہوں :shock: ) اس اعزازی شاعر کا نام ساری محفل کو بتلائے گا۔ سب لوگ واہ واہ کریں گے۔

کہاں ہیں آپ لوگ۔ابھی تک ایک مصرعہ بھی نہیں آیا۔​
۔
 
تفسیر صاحب میں نے زندگی میں کبھی شاعری نہیں کی ۔ اب آپ کی دعوت پر میں ابتدا کر رہا ہوں ۔ رہنمائی فرمائیے گا ۔

1۔ یہ ہے معلوم کہ تم مجھ سے ہو بیزار بھلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے
 

تفسیر

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
تفسیر صاحب میں نے زندگی میں کبھی شاعری نہیں کی ۔ اب آپ کی دعوت پر میں ابتدا کر رہا ہوں ۔ رہنمائی فرمائیے گا ۔

یہ ہے معلوم کہ تم مجھ سے ہو بیزار بھلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

شمیل صاحب۔۔۔۔بہت خوب۔ اچھا مصرہ بنایا ہے آپ نے۔ مجھے امید ہے کہ آپ ہیاں ہی نہیں رُکیں گے۔ مصروں کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اور بھی بنائے۔ مہربانی کر کے جاری رکھیے۔
 

الف عین

لائبریرین
مطمئن رہیں سب لوگ۔ میں یہاں مصرعی نہیں لگانے والا۔ ورنہ ہر ماہ انعام میرے ہی نام رہے گا اور دوسرے ارکان کو خواہ مخواہ مایوسی ہوگی۔
 
تفسیر صاحب مزید تین یہ ہیں ۔۔۔۔۔

مرے آنگن سے تو پہلے ہی غم گسار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

ہے یہ خواہش تیرا افسوں بار بار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

بہار ایسے نہ اٹھ کے سوگوار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

مزید بھی بنا رہا ہوں ۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تفسیر، یہ ذرا شمیل کو تو دیکھیں، لگتا ہے کہ وہ بدل بدل کر غزل کا پہلا شعر ہی لکھے جا رہے ہیں۔ ٹھیک کہہ رہا ہوں نا میں؟
 

تفسیر

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
تفسیر تم نے سب بحر وغیرہ بھی لکھی ہے لیکن شعر بحر سے خارج لکھا ہے۔ اور کچھ غلطی تو نہیں ہےَ یہ ’یار اپنی ہہے‘ کیا گرامر ہے؟

چلئے مان لیا کہ میری غلطی ہے۔ مگر یہ توصرف مثال تھی
ہماری درخواست تو فیض ساحب کا شعر کی بحر، افعال اور وزن ہر تھا۔
ناکہ مثال پر جس کا اس مقابلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آپ اسطرح فیض صاحب کے شعر ( جس پر مقابلہ ہو رہا ہے) پر لکھیں تو ہم سب کو فایدہ ہو۔
اصلی والی درخواست تو وہ تھی :p
 

تفسیر

محفلین
نبیل نے کہا:
تفسیر، یہ ذرا شمیل کو تو دیکھیں، لگتا ہے کہ وہ بدل بدل کر غزل کا پہلا شعر ہی لکھے جا رہے ہیں۔ ٹھیک کہہ رہا ہوں نا میں؟

میرا خیال ہے کے شمیل صاحب تین اور مصرعے پیش کر رہے ہیں -

اصول کہ مطابق آپ مقابلہ میں جتنے مصرعے چاھیں پیش کرسکتے ہیں اور وہ سب مقابلے میں شامل ہو نگے۔ وجہ یہ ہے کہ ہم نئے شاعروں کی شعر لکھنے میں ہمت افزائی کریں۔ یہ ایک سرکاری مقابلی نہیں ہے۔ یہ تو اپنی محفل ہے۔

انٹرنیٹ پر ان لائن مشاعرے کی افیشل سائیٹ بھی ہیں۔ جب ہم اس قابل ہونگے ہمارے ممبر بھی ان مشاعروں میں حصہ لیں گے۔

دراصل ہم صرف ایک مصرع لکھیں گے جو کہ فیض صاحب کے اس مصرعے
[s:f9788344c3]گلوں میں رنگ بھرے بادِنو بہار چلے [/s:f9788344c3]کی جگہ لےگا۔
اور "چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے" کا جوڑ بن جاے گا۔
یعنی آپ اگر گلشن کا کاوبار کس طرح چلائیں گے
فیض صاحب نے تو بادِ نو بہار کی مدد سے چلایا۔

امید ہے کہ میں نے تفسیر صحیح کی ہے۔ by the way میں اپنی زبان کیسے دیکھاوں کوئی موجود emoticon نہیں ۔
تفسیر
 

تفسیر

محفلین
شکایت - باقی لوگ کہاں ہیں -

باقی لوگ کہاں ہیں؟

میں کیسی کا نام نہیں لئے رہا ہوں مگر مجھے میری تمام بہنوں سے شکا یت ہے کہ شمیل صاحب نے اب تک چار مصرعے دے کر آپ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔:roll:

بھائیوں اگر آپ میں سے کسی کو جیتنا ہے تو دوڑ لگائیے۔ اسے پہلے ماوراء اپنی غزلوں کا دیوان کھولیں۔
:p
 

فریب

محفلین
تفسیر بھائی معزرت کے ساتھ کہ اگر آپ لکھنے کے بعد اپنا پیغام پڑھ بھی لیا کریں تو اچھا ہے۔۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
تفسیر بھائی، جب بھائی ہی اتنے اچھے شاعر ہوں۔ تو وہ بہنوں کی کمی کو بھی پورا کر دیا کرتے ہیں۔۔ :p

ویسے مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ میں شاعر کیوں نہیں ہوں۔ کاش ایسا ہوتا تو میں یہاں ضرور حصہ لیتی۔
اور شمیل نے تو ماشاءاللہ بہت اچھے مصرعے لکھے ہیں۔ ویسے ابھی یہاں اور بھی بہت اچھے اچھے شاعر ہیں۔ ذرا انتظار کیجئے ابھی آتے ہی ہوں گے۔ :p
 
تفسیر صاحب مزید پانچواں اور چھٹا مصرعہ یہ ہے ۔۔۔۔۔

5۔یؤں نہ ہو کہ یہ رت ملن کی بے قرار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

َِِ6۔کہیں روتا ہوا یہ موسمِ بہار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

مزید بھی بنا رہا ہوں ۔۔
 

ماوراء

محفلین
شمیل، اب اگلے شعر میری طرف سے پوسٹ کر دیجئے گا۔ ورنہ تفسیر بھائی تو ناراض ہونے کی دھمکی دے رہے ہیں۔۔ :cry: :p
 
ماوراء ، دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی تفسیر صاحب کو میرے مصرے صحیح لگ رہیے ہیں یا پھر وہ میرا حوصلہ بڑھانا چاہ رہے ہیں ۔ :D
 

ماوراء

محفلین
بھئی، مجھے تو صیحح لگ رہے ہیں نا۔۔آپ بس اگلے مصرعے میری طرف سے پوسٹ کر دینا۔ :p
نہیں واقعی، بہت اچھے ہیں۔۔اور ویسے بھی حوصلہ افزائی سے ہی تو انسان آگے بڑھتا ہے نا۔
 
سیسٹر ماوراء کی خواہش پر یہ مزید تین مصرعے سیسٹر ماوراء کے نام ۔۔۔۔

تفسیر صاحب مزید ساتواں ، آٹھواں اور نواں مصرعہ یہ ہے ۔۔۔۔۔

7-حسین رنگ لیے چرخ پے بہار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

8۔رقیب خوش ہے کہ تم غیر کے دیار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

9۔کچھ عجب نہیں کہ تم ہو پر ملال بھلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

مزید بھی بنا رہا ہوں ۔۔
 

الف عین

لائبریرین
شمیل شعر فیکٹری اچھی چل رہی ہے ماشاءاللہ
شمیل اب یہ بزنیس شروع کیا جا سکتا ہے کیا مشاعرے کے شاعروں کو شاعر بنانے کا۔ ففٹی ففٹی میں میں بھی راضی ہوں۔

برا نہ مانو ہولی ہے!!!!
 

تفسیر

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
سیسٹر ماوراء کی خواہش پر یہ مزید تین مصرعے سیسٹر ماوراء کے نام ۔۔۔۔

تفسیر صاحب مزید ساتواں ، آٹھواں اور نواں مصرعہ یہ ہے ۔۔۔۔۔

حسین رنگ لیے چرخ پے بہار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

رقیب خوش ہے کہ تم غیر کے دیار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

کچھ عجب نہیں کہ تم ہو پر ملال بھلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

مزید بھی بنا رہا ہوں ۔۔

شمیل صاحب۔ جاری رکھے۔۔۔ نکہار آرہا ہے۔
 
Top