اردو محفل میسینجر

محمد اسلم

محفلین
السلام علیکم و رحمہ
میری درخواست ہے عزیزی عبدالحفیط صاحب سے کہ اگر اردو محفل کا فیس بک میسینجر کی طرح کچھ بن سکے تو ضرور بنائیں
اور محفل کے "بڑوں" سے بھی درخوات ہے کہ کچھ ہو سکتا ہے اس ضمن میں تو کریں ،،،، اور اگر میں کچھ غلط کہہ رہا ہوں تو اس دھاگے کو کاٹ دیں۔
 
محمد اسلم

محفلین
بھئی میں نے عربی کی ایک کہاوت کا اردو ترجمہ سنا ہے
قافلے میں سب سے کمزور کی چال چلو
اور یہ ایک اصول ہے ،،، سافٹوئیر بنانے والوں کے لئے بھی،،، کہ ہمارے اطلاقیے ایسے ہوں کہ کم سے کم ریسورسیز پر خوب سے چل سکے
اگر کسی کی اسپیڈ کم ہے ،،، انٹرنیٹ کی یا سسٹم کی ،،،،تو وہ بھی "ساتھ " چل سکے "کمزور " ہونے کے باوجود
 
نبیل

تکنیکی معاون
پرانی محفل فورم میں لائیو چیٹ دستیاب تھی۔ یہ ایڈآن نئی فورم کے لیے دستیاب ضرور ہے لیکن فی الحال فورم کے آپریشن کے متاثر ہونے کے خدشے کی وجہ سے اسے فعال نہیں کیا گیا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم و رحمہ
میری درخواست ہے عزیزی عبدالحفیط صاحب سے کہ اگر اردو محفل کا فیس بک میسینجر کی طرح کچھ بن سکے تو ضرور بنائیں
اور محفل کے "بڑوں" سے بھی درخوات ہے کہ کچھ ہو سکتا ہے اس ضمن میں تو کریں ،،،، اور اگر میں کچھ غلط کہہ رہا ہوں تو اس دھاگے کو کاٹ دیں۔

یہ عزیزی عبدالحفیظ صاحب کون ہیں؟
 
تلمیذ

لائبریرین
پرانی محفل فورم میں لائیو چیٹ دستیاب تھی۔ یہ ایڈآن نئی فورم کے لیے دستیاب ضرور ہے لیکن فی الحال فورم کے آپریشن کے متاثر ہونے کے خدشے کی وجہ سے اسے فعال نہیں کیا گیا ہے۔

کسی بھی اچھے فورم میں یہ ایک بہت اچھی سہولت تصور کی جاتی ہے لیکن اس کے فعال ہونے سے ارکان کی اس کے ذریعے آپس سے میں مراسلت کے نتیجے میں پوسٹوں کی تعداد میں یقینا کمی آجائے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کسی بھی اچھے فورم میں یہ ایک بہت اچھی سہولت تصور کی جاتی ہے لیکن اس کے فعال ہونے سے ارکان کی اس کے ذریعے آپس سے میں مراسلت کے نتیجے میں پوسٹوں کی تعداد میں یقینا کمی آجائے گی۔

اصغر صاحب، عام طور پر فورمز میں شاؤٹ باکس قسم کی چیٹ شامل ہوتی ہے اور یہ مجھے زیادہ پسند بھی نہیں ہے۔ محفل فورم پر فیس بک سٹائل چیٹ دستیاب رہی ہے۔ مجھے علم نہیں ہے کہ اس سے فورم پر مراسلہ جات پر کتنا فرق پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب فوری رابطے کے لیے یہ ایک اچھا ذریعہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ابن سعید بہتر بتا سکیں گے کہ فورم کے لیے چیٹ کتنا سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔
 
ہمارا خیال ہے کہ اتنے مؤثر نوٹیفیکیشن سسٹم کے بعد نئے نظام میں کسی کو ذاتی پیغام لکھنا اور اس کا جواب حاصل کرنا بہت سریع اور سہل ہو گیا ہے۔ ذاتی نوعیت کی گفتگو کے لئے اسپیشل پرپز میسنجرز موجود ہیں ان پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ محفل میں ون ٹو ون یا گروپ چیٹ کا نظام موجود ہے ہے لیکن اس کو محفلین کے لیے دانستہ غیر فعال رکھا گیا ہے کیوں کہ ہم اردو ویب کے ریسورسیز کے صرفے پر عمومی فضا میں کھلی گفتگو کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ ان باتوں تک ہر کسی کی رسائی ہو نیز ویب پر اردو مواد کی مقدار بڑھے۔ شاؤٹ باکس قسم کے نظام کی دو بنیادی مسائل ہیں۔ اول تو یہ کہ اس میں اسپیمنگ بہت ہوتی ہے اور ادارتی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں دوم یہ کہ اس میں عامیانہ گفتگو ہوتی ہے اور وہاں موجود مواد کا معیار کم ہوتا ہے۔ مقدار زیادہ ہونے کے باوجود اس میں لسانیاتی قدر کم ہوتی ہے۔ نیز یہ کہ اس سے سرور ریسورسیز بہت زیادہ استعمال ہوں گے، چھوٹے چھوٹے پیغامات سے ڈیٹا بیس بھرتا چلا جائے گا اور ان کا حاصل کچھ خاص نہیں ہوگا۔ ویسے ہم نے اپنے ذاتی استعمال کے لیے ایک عدد شاؤٹ باکس نما میسنجر بنا رکھا ہے۔ اگر ایسی کوئی تجرباتی چیز بعض لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کر سکتی ہے تو ہم اپنے میسنجر کی ایک نقل اردو ویب کے سرورز کے بجائے کہیں اور ہوسٹ کر دیتے ہیں اور اردو ویب کا ہی ایک سب ڈومین ادھر پوائنٹ کر دیتے ہیں۔ لیکن ایسی کسی چیز کی مینٹینینس یا اردو ویب کے مرکزی انفراسٹرکچر سے جوڑنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا جائے گا۔ :) :) :)
 
تلمیذ

لائبریرین
ابن سعید صاحب نے بڑی تفصیل سے وضاحت کر دی ہے اور اس کی روشنی میں میرا خیال ہے اس بات کو یہیں پر روک دیا جائے کیونکہ موجودہ نظام بطریق احسن کام کر رہا ہے۔
 
Top