اردو محفل باذوق لوگوں کا انتخاب

محمداحمد

لائبریرین
ادبی ذوق کی جو فراوانی اردو محفل پر دیکھنے کو ملتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں شعر و ادب سے محبت رکھنے والے ایسے ایسے دوست ہیں کہ جن سے محفل کی نسبت سے وابستہ ہونا بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

ابھی کچھ دیر پہلے کیفیاتِ محفلین پر نظر ڈالی تو دل باغ باغ ہو گیا اور ہم نے اپنے تئیں یہ منظر محفوظ کر لیا۔ آپ بھی دیکھیے:

umrs_zps1a62ceb3.jpg

اور ایسا آج نہیں بارہا ہوتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ شعر و ادب کا کوئی شیدائی اگر ایک بار یہاں آ جائے تو پھر یہیں کا ہو جاتا ہے۔ :)

اللہ اس خوبصورت محفل کو ایسے ہی آباد رکھے۔ (آمین)
 
@محمداحمدلیکن یہ آپ نے محفوظ کیا ہے وہ نظر نہیں آ رہا ایک چھوٹا سا ڈبہ دکھائی دے رہا جو کھل نہیں رہا پتہ نہیں کیا ہے آپ نے اتنی تعریف کر دی کے بے تابی مزید بڑھ گئی ہے۔۔
 
یہ بھی نظر نہیں آ رہا میں سمجھ گیا کیا پرابلم ہے یہ اس سرور میں نہیں کھلے گا کچھ تصویر وغیرہ ہوگی یونیورسٹی منتظمین نے بہت ساری چیزوں کو بلاک کر رکھا ہے ممکن ہے یہ بھی اسی میں سے ہو اسی لئے نہیں کھل رہا چلئے کوئی بات نہیں میں کل باہر جاکے کھول لونگا۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
ادبی ذوق کی جو فراوانی اردو محفل پر دیکھنے کو ملتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں شعر و ادب سے محبت رکھنے والے ایسے ایسے دوست ہیں کہ جن سے محفل کی نسبت سے وابستہ ہونا بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

ابھی کچھ دیر پہلے کیفیاتِ محفلین پر نظر ڈالی تو دل باغ باغ ہو گیا اور ہم نے اپنے تئیں یہ منظر محفوظ کر لیا۔ آپ بھی دیکھیے:

umrs_zps1a62ceb3.jpg

اور ایسا آج نہیں بارہا ہوتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ شعر و ادب کا کوئی شیدائی اگر ایک بار یہاں آ جائے تو پھر یہیں کا ہو جاتا ہے۔ :)

اللہ اس خوبصورت محفل کو ایسے ہی آباد رکھے۔ (آمین)
آمین ثم آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ بھی نظر نہیں آ رہا میں سمجھ گیا کیا پرابلم ہے یہ اس سرور میں نہیں کھلے گا کچھ تصویر وغیرہ ہوگی یونیورسٹی منتظمین نے بہت ساری چیزوں کو بلاک کر رکھا ہے ممکن ہے یہ بھی اسی میں سے ہو اسی لئے نہیں کھل رہا چلئے کوئی بات نہیں میں کل باہر جاکے کھول لونگا۔۔۔ ۔

یہ سب دوستوں کے اسٹیٹس ہیں آپ محفل کے سرورق پر دیکھ سکتے ہیں۔
 
اچھا تو میں سر ورق تو دیکھتا ہی رہتا ہوں وہیں سے تو یہ چیز ملی تھی:):)
خیر آپ بتائیے
مجھے تو بھول ہی گئے
اب بھاو بالکل بھی نہیں دیتے
شروع شروع میں اچھا رسپانس ملتا تھا لگتا ہے مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔۔
 
ارے بھیا آپ کو کیسے بھول سکتے ہیں آپ سے تو پہلے روز ہی اتنی اچھی گفتگو ہوئی تھی کہ برسوں یاد رہ سکتی ہے۔ بس آپ ذرا رات میں آن لائن ہوتے ہیں اور ہم اکثر جلدی سو جاتے ہیں۔ :) مصروفیات بھی اپنی جگہ ہیں لیکن محفل کی گپ شپ تو چلتی ہی رہتی ہے۔ آپ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ ٹیگ کر دیتے ہیں، اس سے آسانی ہو جاتی ہے۔ :)
 
ادبی ذوق کی جو فراوانی اردو محفل پر دیکھنے کو ملتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں شعر و ادب سے محبت رکھنے والے ایسے ایسے دوست ہیں کہ جن سے محفل کی نسبت سے وابستہ ہونا بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

ابھی کچھ دیر پہلے کیفیاتِ محفلین پر نظر ڈالی تو دل باغ باغ ہو گیا اور ہم نے اپنے تئیں یہ منظر محفوظ کر لیا۔ آپ بھی دیکھیے:

umrs_zps1a62ceb3.jpg

اور ایسا آج نہیں بارہا ہوتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ شعر و ادب کا کوئی شیدائی اگر ایک بار یہاں آ جائے تو پھر یہیں کا ہو جاتا ہے۔ :)

اللہ اس خوبصورت محفل کو ایسے ہی آباد رکھے۔ (آمین)
آمین ثم آمین۔ واقعی ہمارے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا ہے، بلکہ ہمارے تو اس محفل میں شریک ہونے کے بعد بہت سے معمولات متاثر ہوچکے ہیں، مگر کیا کریں یہ تو ایک نشہ سا لگتا ہے، جب فراغت ملتی ہے اردو محفل میں بھاگا چلا آتا ہوں، یہاں اردو ادب کے ساتھ ساتھ اخلاق تہذیب محبتیں الفتیں اور نہ جانے کیا کچھ مل جاتا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اسے ہر قسم کے شر فتنے اور بدنظری سے مامون و محفوظ رکھے۔آمین۔(دلی جذبات کا اظہار اب بھی نہیں کرسکا)
 
آمین۔ واقعی آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بھائی کہاں رہتے ہیں دکھائی نہیں دیتے
بھول گئے ناہم کو :):):)
محترم بھائی ہنستے مسکراتے رہیں سدا آمین
ہمیں تو یہ زعم کہ آپ کے دل میں رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل میں رہنے والے دکھائی کب دیتے ہیں ؟
علم اللہ والا جو پھیلا محمد نبی پاک سے ۔۔ اسے بھول زندہ رہیں خدا نہ کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ارے بھیا آپ کو کیسے بھول سکتے ہیں آپ سے تو پہلے روز ہی اتنی اچھی گفتگو ہوئی تھی کہ برسوں یاد رہ سکتی ہے۔ بس آپ ذرا رات میں آن لائن ہوتے ہیں اور ہم اکثر جلدی سو جاتے ہیں۔ :) مصروفیات بھی اپنی جگہ ہیں لیکن محفل کی گپ شپ تو چلتی ہی رہتی ہے۔ آپ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ ٹیگ کر دیتے ہیں، اس سے آسانی ہو جاتی ہے۔ :)

@محمداحمدبھائی بس یہ آپ لوگوں کی محبت اور خلوص ہے کیا بتاوں دن میں وقت ہی نہیں ملتا سارا دن تو کلاس میں ہی گذر جاتا ہے صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بیچ میں ایک گھنٹہ کا وقفہ ملتا ہے وہ بھی ظہر کی نماز اور کھانے وغیرہ میں ختم شام کو جب روم لوٹتے ہیں تو پھر وہی اسائنمنٹ ،دوست احباب کی محفل اور دیر گئے رات تک اخبارات کے لئے بھی کچھ لکھنا وقت کیسے کٹ جاتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا ۔امی ابو کو بھی رات میں ہی فون کرتا ہوں۔۔اردو محفل کی کشش سونے نہیں دیتی۔۔۔اتنے اچھے لوگ کہاں ملتے ہیں اس زمانہ میں:):)
 
محترم بھائی ہنستے مسکراتے رہیں سدا آمین
ہمیں تو یہ زعم کہ آپ کے دل میں رہتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
دل میں رہنے والے دکھائی کب دیتے ہیں ؟
علم اللہ والا جو پھیلا محمد نبی پاک سے ۔۔ اسے بھول زندہ رہیں خدا نہ کرے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

:)
کیا بات ہے ایسے ہی محبین کی کشش تو مجھے رات کو بھی سونے نہیں دیتی دن میں کلاس رات اردو محفل میں پھر اہل علم سے گفتگو اللہ آپ سب کو صحت ،عافیت اور امن و امان میں رکھے۔یہی اللہ کا علم ہے جسے بچانا اور پھیلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
 
Top