اردو محفل ایوارڈز 2008 کا اجراء

ماوراء

محفلین
السلام علیکم اہلِ محفل،

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہی ہے کہ اردو محفل کی سالگرہ کے موقع پر ہم نے ایوارڈز 2008 کا انعقاد کیا تھا۔ ایوارڈز کی نامزدگیاں بیس جون تک مکمل ہوئیں اور اکیس جون کو ووٹنگ کا آغاز کیا گیا۔ ووٹنگ کے لیے آپ کو دس دن دئیے گئے تھے۔ جس میں آپ سب نے نہ صرف بھرپور شرکت کی بلکہ ایوارڈز کی فہرست بنانے سے ووٹنگ تک کے تمام مراحل کو خوش اسلوبی سے چلانے میں مدد بھی کی۔
میں محمد کاشف مجید اور ابو شامل (فہد) کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں، جنہوں نے اپنا وقت نکال کر نہایت ہی خوبصورت ڈیزائنز میں ایوارڈز گرافکس بنائی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ میں نبیل بھائی کا بھی بے حد شکریہ جنہوں نے مصروفیت کے باجوود ان گرافکس پر کام کیا۔ اور ایک بات جو میں شروع سے کہتی آ رہی ہوں کہ آپ سب کی آراء ، تجاویز و شکایت کی ہر پل ضرورت رہتی ہے، ہم اسی طرح ہر کام میں آپ کی خواہش کے مطابق مزید نکھار لا سکتے ہیں۔

زیادہ تر ایوارڈز کا فیصلہ عام رائے شماری کے ذریعے سے کیا گیا ہے، جبکہ شاعری سے متعلقہ ایوارڈز کا فیصلہ ماہرین پر مشتمل پینل نے مشاورت سے کیا۔ اسی طرح لائبریری ایوارڈز کا فیصلہ بھی مشاورت سے کیا جائے گا جو کہ امید ہے جلد ہی ہو جائے گا۔

ایوارڈز 2008 کے نتائج تو آپ سب کے علم میں ہوں گے ہی۔ آج باقاعدہ یہ ایوارڈز اراکین کو جاری کیے جا رہے ہیں۔ کچھ ارکان کو تو ایوارڈ ملنے کی زیادہ ہی جلدی تھی، تولیجئے آپ سب کا انتظار ختم ہوا۔ :)


میری طرف سے ایک بار پھر آپ سب کو مبارک باد۔



اردو محفل ایوارڈز ٢٠٠٨


active08.gif

شمشاد

bestfemaleentry08.gif

تعبیر

bestmaleentry08.gif

م م مغل

gossip08.gif

شمشاد

smile08.gif

محسن حجازی

favouritefemale08.gif

ماوراء

favouritemale08.gif

نبیل

helpful08.gif

الف عین

kitchen08.gif

ماوراء

politics08.gif

مہوش علی

bestwriter08.gif

خاور چودھری

bestnewpoet08.gif

م م مغل

sukhanfehem08.gif

سخنور

knowledgeable08.gif

زیک

memberoftheyear08.gif

نبیل

lifetime08.gif

شاکر القادری

fontmaker08.gif

شاکر القادری

softwaremaker08.gif

نبیل

graphicsdesigner08.gif

محمد کاشف مجید

humourist08.gif

محسن حجازی

populargame08.gif

زیک

popularthread08.gif

ایم بلال
 
بہت مبارک ہو!

اور ایوارڈ کے گرافکس کی خوبصورتی میں کوئی کلام نہیں۔ ڈیزائنرس کا بھی بہت بہت شکریہ۔ اللہ ان کے فن کو نکھارے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ماوراء۔
میں یہاں ابوشامل کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کی فراہم کردہ ٹیمپلیٹس کے باعث اتنی خوبصورت ایوارڈز گرافکس کی تیاری ممکن ہوئی۔
لائبریری ایوارڈز کا اعلان علیحدہ سے کیا جائے گا جو کہ شگفتہ کی ذمہ داری ہے۔ لائبریری ایوارڈز کے لیے گرافکس محمد کاشف مجید نے فراہم کی ہیں۔
 

مکی

معطل
گرافکس واقعی انتہائی خوبصورت ہیں، ابو شامل صاحب کی صلاحیتوں کا میں پہلے سے ہی معترف ہوں، انہوں نے اردو سلیکس کے لیے جو وال پیپر فراہم کیے تھے وہ ان کے فن کا منہ بولتا ثبوت تھے..

تمام ایوارڈ یافتگان کو میری طرف سے ڈھیروں مبارک باد...
 

بلال

محفلین
جن جن دوستوں کو ایوارڈ ملے ہیں اُن کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ تمام دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے اس کام کو کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔۔۔
اگر گستاخی معاف ہو تو کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ ایک ایوارڈ مجھے بھی دیا گیا ہے اور وہ کونسا موضوع ہے جس میں میں نے ایسا کارنامہ کیا کہ مجھے یہ ایوارڈ مل گیا؟؟؟
ایک بار پھر آپ سب دوستوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ سب کو خوش رکھے۔۔۔آمین۔۔۔
 

بلال

محفلین
بلال، کیا آپ نے ایوارڈ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا؟
آپ کا شروع کیا ہوا دھاگہ "اردو محفل کا تعارف" "پسندیدہ موضوع" کے لیے نامزد ہوا تھا۔

جی ووٹنگ میں حصہ لیا تھا جبکہ میرا دھاگہ اصل میں "اردو محفل (میری نظر میں)" اس نام سے تھا۔۔۔ میں سمجھ رہا تھا کہ جو موضوع ووٹنگ کے لئے تھا وہ شائد اردو محفل آپ کی نظر میں یا اس سے ملتا جلتا کوئی اور نام تھا۔۔۔ اس لئے مجھے لگا کہ شائد غلطی سے ایوارڈ مجھے مل رہا ہے۔۔۔ ویسے آپ ایک بار پھر چیک کر لیں ہو سکتا ہے آپ سے غلطی ہو رہی ہو۔۔۔ اگر سب ٹھیک ہے تو تمام دوستوں کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے میری ایک چھوٹی سی کاوش کا اتنا پسند کیا ہے۔۔۔
 

ابوشامل

محفلین
تیار کردہ ایوارڈز کو عملی صورت میں یہاں ساتھیوں کے سینوں پر جگمگاتا دیکھ کر دلی خوشی حاصل ہوئی ہے اور تمام ساتھیوں خصوصاً نبیل بھائی کی محبتوں پر ان کا مشکور ہوں۔
ایک رائے دینا چاہوں گا کہ ہر ایوارڈ یافتہ رکن کے نام کے نیچے جو تمغوں کی پٹی آ رہی ہے اس میں نئے ایوارڈ کچھ بڑے سائز میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ پرانے ایوارڈ اس کے مقابلے میں بہت چھوٹے ہیں اس لیے کچھ نظروں کو جچ نہیں رہا کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ پرانے ایوارڈز کو بھی اسی سائز کا کر دیا جائے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
تیار کردہ ایوارڈز کو عملی صورت میں یہاں ساتھیوں کے سینوں پر جگمگاتا دیکھ کر دلی خوشی حاصل ہوئی ہے اور تمام ساتھیوں خصوصاً نبیل بھائی کی محبتوں پر ان کا مشکور ہوں۔
ایک رائے دینا چاہوں گا کہ ہر ایوارڈ یافتہ رکن کے نام کے نیچے جو تمغوں کی پٹی آ رہی ہے اس میں نئے ایوارڈ کچھ بڑے سائز میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ پرانے ایوارڈ اس کے مقابلے میں بہت چھوٹے ہیں اس لیے کچھ نظروں کو جچ نہیں رہا کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ پرانے ایوارڈز کو بھی اسی سائز کا کر دیا جائے؟


فہد، پرانے ایوارڈز ویسے ہی نئے ایوارڈز کے سامنے کچھ اچھے نہیں لگ رہے۔ ;)
میں وقت ملنے پر پرانے ایوارڈز کی miniature گرافکس کا سائز نئی گرافکس کے سائز کے برابر کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

اردو

محفلین
مبارک صد مبارک

میری طرف سے بھی آپ کو مبارک ہو واقعی آپ سب نے بہت اچھا کام کیا ۔ کام سب کے مختلف تھے لیکن مقصد ایک۔ یعنی اردو زبان کی خدمت اور ترقی ۔ اللہ تعالی آپ سب کو بلکہ ہم سب کو پہلے سے بڑھ کر اردو زبان کی خدمت اور ترقی کے لئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
میری طرفسے بھی تمام ان احباب کو کہ جن کو ایوارڈز ملے بہت بہت مبارک ہو اور جن کو نہیں ملے وہ بالکل بھی مایوس نہ ہوں کہ انکا کام بھی بلاشبہ محفل کی پہچان ہے شکریہ
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ جناب ۔۔
یہ محض اللہ کا کرم اور آپ احباب کی محبتیں ہیں
وگرنہ بندہ اس قابل کہاں۔۔ مجھے تو ابھی شاعر والا
قضیہ معلوم تھا ۔۔ یہ انٹری والا حملہ بھی خوب ہے۔
مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا۔
ایک بار پھر شکریہ
والسلام
 

خاورچودھری

محفلین
مبارک دینے والوں‌کا شکریہ اور مبارک وصول کر نے والے میری طرف سے بھی مبارک باد کا پیغام قبول کریں۔
ایوارڈ میں‌نے ابھی دیکھے ہیں۔ جن حضرات نے ان کی تخلیق میں‌حصہ لیا وہ قابل داد ہیں۔
 
Top