اردو محفل اور ٹاپاٹاک

علی دا ملنگ

محفلین
السلام علیکم!
میری اردو محفل کے متنظَم صاحب سے گزارش ہے کے وہ اردو محفل کو ٹاپاٹاک ٹاک پر بھی دستیاب کروا دیں یعنی اپنے زِن فورو میں ٹاپاٹاک کا پلگ ان انسٹال کر دیں۔ اس سے موبائل صارفین کے لیے بہت سہولت پیدا ہو جائے گی۔
ہر اطلاع جلدی وصول ہو سکے گی۔ دوسرا اردو محفل کے اراکین میں بھی اضافہ ہو گا۔
کئی اردو فورمز ٹاپاٹاک پر دستیاب ہیں۔ اس سے موبائل پر کوئی دھاگا تخلیق کرنے میں بھی آسانی رہے گی۔
ٹاپاٹاک پر کوئی فورم چلانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔
چنانچہ سب چیزوں کو پیش نظر رکھتے ہوے ٹاپاٹاک کی تنصیب کی درخواست کی جاتی ہے۔
 
اس سے ملتے جلتے موضوعات پر یہاں پہلے بھی کئی دفعہ گفتگو ہو چکی ہے۔ انتظامیہ کسی تھرڈ پارٹی ایپ کو اراکین کی پرئایویٹ ڈیٹا تک رسائی کے حق میں نہیں ہے۔ محفل موبائل پر بھی بہترین انداز میں کھلتی ہے۔ رہی بات موبائل پر نوٹیفیسکیشنز کی تو یہ سہولت آنے والی دنوں میں بغیر کسی تھرڈ پارٹی سروس کے دستیاب کرا دی جائے گی۔ :) :) :)
 
پہلے تو میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں کہ یہاں پہلے بھی ایسے موضوعات پر گفتگو ہو چکی ہے۔
کیا اس فورم پر لوگوں کا پرائیویٹ ڈیٹا بھی موجود ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی اپنا پرائیویٹ ڈیٹا فورم پر رکھتا ہو گا۔
بہرحال اگر آپ کہتے ہیں تو مان لیتا ہوں۔
نئی نوٹیفیکیشن کب دستیاب کرائی جائے گی؟؟؟؟؟؟
ویسے ٹاپاٹاک بھی تھرڈ پارٹی نہیں ہے۔
 
Top