اردو لغات القرآن

الف عین

لائبریرین
میں نے کئی بار عبد الرحیم عبد العزیز صاحب کو ای میل کیا جن سے میرا عرصے پہلے ای میل ربط تھا کہ وہ ان پیج فائل فراہم کر دیں۔ میں تو اردو ہی نہیں ، ہندی بنگالی فائلیں بھی مانگ رہا ہوں کہ یونی کوڈ میں تبدیل کر سکیں۔ ، یہ صاحب مگر آج کل جواب ہی نہیں دے رہے۔ عبدالکریم پاریکھ صاحب کے صاحبزادے سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اسے ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، انشاءاللہ ان پیج فائل سے کنورٹ کر لی جائے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
رابطہ کرنے کی کوشش تو میں نے بھی کی تھی لیکن مجھے بھی کوئی جواب نہیں ملا تھا ورنہ میں اس کام کا کافی پہلے آغاز کر چکا ہوتا۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے مصنف عبدالکریم پاریکھ ساحب کا فون نمبر حاصل کیا اور ان کو فون کیا ہے۔ وہ خود تو فراش ہیں، ان کے صاحب زادے شہر سے باہر ہیں، ایک صاحب سادق سے بات ہوئی، انھوں نے ایک اور صاحب مبین سے بات کرنے کا کہا ہے لیکن پاریکھ صاحب کے بیٹے عبدالغفور پاریکھ سے ہی اجازت لینی ہوگی، اس کے بعد فائل کے حصول کی بات ہوگی، کل بھی میں نے عبد العزیز صاحب کو پھر ای میل بھی کیا ہے۔ امید ہے کچھ پیش رفت ہوگی اس سلسلے میں
 

الف عین

لائبریرین
کل میری ملاقات عبد الکریم پاریکھ کے صاحبزادے عبد الغفور پاریکھ سے ہوئ۔ موصوف نے نہ صرف اپنے والد کی ساری کتابیں شائع کرنےے کی نہ صرف اجازت دی بلکہ یہ بھی کہ مزید جو ممکن ہو سکا، وہ کرنے کو تیار ہیں۔ کتابوں کی سافٹ کاپی کے علاوہ غیر مطبوعہ مضامین بھی مہیا کریں گے۔ اور اردو کے علاوہ ہندی انگریزی اوردوسری زبانیں بھی۔ جن کو میں اور جگہ اشاعت کا ارادہ رکھتا ہوں، ہندی گجراتی اور بنگالی تو اردو ویب کے احاطے میں نہیں آتیں نا لیکن میرا ارادہ ہے کہ ان کو بھی آسکی فانٹ سے یونی کوڈ میں تبدیل کر سکوں تو کر دوں اور بلاگس کے طور پر پوسٹ کر دوں۔)۔ بہر حال یہ طے ہے کہ لغات القرآن کو ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ان پیج کی فائل ضرور مل جائے گی اور اسے کنورٹ کر لیں گے۔
 

فرید احمد

محفلین
اگر کوئی گجراتی کتاب کی فائل ٹائپ شدہ مل جاتی ہے اور آپ اس پر کام کرنا چاہیں تو بندہ کو یاد کریں ، میں گجراتی ہوں ،
ویسے گجراتی میں بہت سارے فونٹ ہیں ، اگر یہ مواد گجراتی یونیکوڈ کی طرح کسی فونٹ میں ہوں تو بڑا آسان ہوگا ۔ اردو کی طرح اب گجراتی میں بھی یونیکوڈ کا چرچا ہے ۔ میں نے بھی اک گجراتی بلاگ جاری کر دیا ہے ۔
www.suvaas.blogspot.com
 

الف عین

لائبریرین
فرید احمد نے کہا:
اگر کوئی گجراتی کتاب کی فائل ٹائپ شدہ مل جاتی ہے اور آپ اس پر کام کرنا چاہیں تو بندہ کو یاد کریں ، میں گجراتی ہوں ،
ویسے گجراتی میں بہت سارے فونٹ ہیں ، اگر یہ مواد گجراتی یونیکوڈ کی طرح کسی فونٹ میں ہوں تو بڑا آسان ہوگا ۔ اردو کی طرح اب گجراتی میں بھی یونیکوڈ کا چرچا ہے ۔ میں نے بھی اک گجراتی بلاگ جاری کر دیا ہے ۔
www.suvaas.blogspot.com
میں گجراتی حروف کی تھوڑی بہت شدبد رکھتا ہوں اور مجھے آپ کا ہی خیال آیا تھا کہ گجراتی کی فائل مل جانے پر آپ کی مدد لوں۔ وہ فانٹ بھی حاصل کرنا ہوگا، اور تب دیکھا جائے گا کہ کس طرح تبدیل کیا جائے۔ یقیناً آپ اس سلسلے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔ یا کوئی ایسا کنورٹر ہے جو آسکی فانٹ کو گجراتی یونی کوڈ میں تبدیل کر سکے تو زیادہ بہتر ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
آج عبدلاکریم پاریکھ صاحب کے صاحب زادے عبدالغفور پاریکھ سے بات ہوئی، کسی کے انتقال کی وجہ سے آج ان کے سٹاف کے لوگ موجود نہیں تھے، اگلے سنیچرانھوں نے 11 بجے کا وقت دیا ہے اس وعدے کے ساتھ کہ ساری سافٹ کاپیاں وہ اپنے اسٹاف کو تیار رکھنے کا کہیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
شایدہمارے رکن کوریا کے ہمت علی نے اپنی ویب سائٹ کا پتہ دیا ہے اپنی پروفائل میں۔
http://www.quran.or.kr/urdu/index.htm
یہاں لغات القرآن اور قرآن کے 80 فی صد الفاظ نامی کتب پ ڈ ف میں موجود ہیں اور لگتا ہے کہ اگر یونی کوڈ نہیں تو ان پیج میں ہی ہیں۔ کیا وہ اپنی فائلیں یہاں نہیں عنایت کر سکتے؟
 
Top