اردو لائبریری : شعبہ تحقیق و تالیف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

شعبہ تحقیق و تالیف


لائبریری میں ایک شعبہ تحقیق و تالیف بھی تشکیل دیا جا رہا ہے ، یہ شعبہ اردو لائبریری کا ایک اہم اور منفرد شعبہ ہو گا اس کے کام اور ذمہ داریاں بھی منفرد ہوں گی ۔ اس شعبہ کی ایک خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں ایسے اراکین بھی شامل ہو سکیں گے جو لائبریری ٹیم کا باقاعدہ جزو نہیں ہوں ۔ اس شعبہ کے لیے بھی اراکین کے نام تجویز کیے جا سکتے ہیں ، علاوہ ازیں اگر آپ اپنا نام دینا چاہیں تو اپنے نام کی نشاندہی یہاں کر دیں ۔

شکریہ

 

شاہ حسین

محفلین
شکریہ محترمحہ ۔
گو کہ ایک بہت اہم شعبہ ثابت ہو سکتا ہے بزرگان اردو محفل اس شعبہ کی سرپستی کریں تو زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فرخ بھائی ، مجھے تفصیل سے یہاں لکھنے کا وقت دستیاب نہیں ہو پا رہا ابھی تک ۔ یہاں دیکھیے اس ربط پر کچھ گفتگو ہوئی تھی مرزا غالب کے خطوط کے حوالے سے ایک تو اس موضوع پر کام کرنا ہے ۔ اور بھی بہت سے موضوعات ہیں میں کچھ اور روابط اور موضوعات بھی یہاں جمع کرنا چاہ رہی ہوں ، تحقیق و تالیف کے حوالے سے میرے ذہن میں بہت سے آئیڈیاز ہیں جن پر ہم کام کر سکتے ہیں ۔

اس شعبہ کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک لائبریری کا مطلوبہ معیار حاصل اور اسے برقرار رکھنا ہے ۔ اس معیار کے لیے ایک پیمانہ بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔ کچھ نام خاص طور پر اس شعبہ کے لیے ہیں ذہن میں اور آپ کا نام بھی شامل ہے ۔ میرے خیال سے اس شعبہ کو آئندہ لائبریری سیٹ اپ میں بیک بون کی سی حیثیت حاصل رہے گی ۔

بہت سے عنوانات کئی کئی جلدوں پر مشتمل ہوں گے جن پر ہمیں آئندہ کام کرنا ہے ۔ یہ عنوانات تاریخی ، علمی ، تحقیقی نوعیت کے بالخصوص جنہیں معیاری شکل میں پیش کرنا بذات خود ایک بہت بڑی ذمہ داری ہو گی ۔

انسائکلو پیڈیا پر کام کرنا ہے ، بلکہ ریفرینس سیکشن مکمل طور پر اسی شعبہ کے تحت ہو گا ۔

اسی طرح قرآن و سنت سیکشن ، اور دیگر ادیان پر مشتمل سیکشن ، کیٹلاگ اور دیگر زمرہ جات وغیرہ ۔

گوشہ اردو محفل کی سرگرمیاں بھی اسی شعبہ کے تحت ہوں گی ۔ اس لحاظ سے بہت سی ذمہ داریاں اس شعبہ سے مخصوص ہوں گی آئندہ ۔ فی الحال میں یہاں آغاز کر رہی ہوں ، مزید بھی لکھوں گی یہاں ۔ آپ اور دیگر تمام اراکین بھی اپنے آئیڈیاز یہاں شیئر کر سکتے ہیں ،

شکریہ


 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top