اردو فورم۔۔۔نستعلیق رسم الخط میں

دوستو!

پاک مجلس نامی اردو فورم نے مشہورِ زمانہ نستعلیق فانٹ "پی ڈی ایم ایس جوہر" کو استعمال کرتے ہوئے نستعلیق رسم الخط اپنا لیا ہے جس سے فورم کا حسن دوبالا ہوگیا ہے۔
pakmajlis_nastaleeq.jpg
نستعلیق فانٹ میں ویب سائٹ دیکھنے کیلئے انٹرنیٹ ایکسپلورر (ترجیحآ ورژن نمبر سات( کا استعمال ضروری ہے۔ فائر فاکس یا موزیلا براؤزر کیلئے پی ڈی ایم ایس ویفٹ پلگ ان انسٹال کرنا ضروری ہے جو کہ مندرجہ ذیل ربط سے بلامعاوضہ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
http://pakdata.com/products/pdms-weft-plugin
پاک مجلس کی نستعلیق رسم الخط میں ایک جھلک ذیل میں دی جارہی ہے۔ تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل ربط پر کلک کریں۔
http://www.pakmajlis.com
pakmajlis_nastaleeq1.jpg
 
دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
اللہ کرے علوی نستعلیق اور عماد نستعلیق جلد منظر عام پر آئیں پھر غریب غرباء بھی نستعلیق فونٹ استعمال کرسکیں‌ گے۔
 
arifkarim

معطل
جوہر نستعلیق کوئی بہت بڑا معرکہ نہیں ہے، ہاں جوہر نستعلیق پرو ایک بہت اچھا فانٹ ہے!
 
arifkarim

معطل
http://urduseek.com/
یہاں پر بغیر ویفٹ پلگ ان کے آپ جو ہر نستعلیق دیکھ سکتے ہیں، اسلئے اردو مجلس کو بھی ویفٹ پلگ ان کے بغیر جوہر نستعلیق دکھانا چاہیے۔
 
جی ہاں۔ مگر جوہر نستعلیق تقریباً بیس ہزار روپے میں ملا ہے۔ جبکہ جوہر پرو کی قیمت ایک ہزار اسی ڈالر (تقریباً ساڑھے چراسی ہزار ڈالر( ہے۔ اب اتنا قیمتی فانٹ ویب سائٹ پر تو لگانے سے رہے۔

ویسے آپس کی بات ہے، پاکستانی تنقید کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔ شاید اسی وجہ سے ہم ترقی میں پہچھے ہیں کہ لوگوں میں حوصلہ افزائی کی "ہمت" نہیں ہے۔
 
اگر آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو ویفٹ پلگ ان انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس کی ضرورت تب پیش آتی ہے جب آپ فائرفاکس یا موزیلا براؤزر استعمال کر رہے ہوں۔
 
اچھی بات ہے۔
اللہ کرے علوی نستعلیق اور عماد نستعلیق جلد منظر عام پر آئیں پھر غریب غرباء بھی نستعلیق فونٹ استعمال کرسکیں‌ گے۔

اللہ کرے۔ میں تو خود اس انتظار میں ہوں۔ جوہر نستعلیق ایک ادھورا فونٹ ہے۔۔۔لیکن کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہرحال بہتر ہے۔

شاکرالقادری بتا رہے تھے کہ رمضان کے دوران ہی علوی نستعلیق کی آمد متوقع ہے۔
 
ابو کاشان

محفلین
جی ہاں۔ مگر جوہر نستعلیق تقریباً بیس ہزار روپے میں ملا ہے۔ جبکہ جوہر پرو کی قیمت ایک ہزار اسی ڈالر (تقریباً ساڑھے چراسی ہزار ڈالر( ہے۔ اب اتنا قیمتی فانٹ ویب سائٹ پر تو لگانے سے رہے۔

ویسے آپس کی بات ہے، پاکستانی تنقید کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔ شاید اسی وجہ سے ہم ترقی میں پہچھے ہیں کہ لوگوں میں حوصلہ افزائی کی "ہمت" نہیں ہے۔

السلام و علیکم گلفام مصطفیٰ !
اس کا مطلب ہے کہ آپ نے کافی خرچہ کر دیا ہے۔ تو اب آپ کا حق بن گیا ہے کہ پاک مجلس میں بھی داخل ہو جائے۔
لیں دل چھوٹا نہ کریں ہم پاک مجلس میں قدم رنجہ فرما چکے ہیں، تو جائیے ہمیں خوش آمدید کہیئے پھر بات آگے بڑھے۔
 
arifkarim

معطل
جی ہاں۔ مگر جوہر نستعلیق تقریباً بیس ہزار روپے میں ملا ہے۔ جبکہ جوہر پرو کی قیمت ایک ہزار اسی ڈالر (تقریباً ساڑھے چراسی ہزار ڈالر( ہے۔ اب اتنا قیمتی فانٹ ویب سائٹ پر تو لگانے سے رہے۔

ویسے آپس کی بات ہے، پاکستانی تنقید کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔ شاید اسی وجہ سے ہم ترقی میں پہچھے ہیں کہ لوگوں میں حوصلہ افزائی کی "ہمت" نہیں ہے۔

ہاہاہا، اس فضول فانٹ پر 20000 رپے خرچ دیے، بہتر تھا انپیج 3 پروفیشنل فیض نستعلیق کشیدہ کیساتھ اتنی ہی قیمت میں‌ خرید لیتے۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی کا بھلا تو ہوتا :grin:
 
ابو کاشان

محفلین
بھائی جان بہت اچھی کوشش ہے لیکن میں کچھ لکھنے کے قابل کیوں نہیں ہو پا رہا۔
مسئلہ یہ نہیں ہے کہ میں آناً فاناً لکھنا پڑھنا بھول گیا ہوں بلکہ جواب اور اقتباس پر ضرب لگانے سے permission کا پیغام آتا جاتا ہے۔ کیا کیا جائے؟؟؟
باقی مجلس پر تبصرہ یہ ہے کہ سطور کے مابین نا مناسب فاصلے کا مسئلہ ہے۔ اور انگریزی کے حروف کو علاحدہ فونٹ پر سیٹ کریں تو بہتر ہو گا۔
آہستہ آہستہ بہتری آ جائے گی۔ ان شاءاللہ۔
 
بھائی جان بہت اچھی کوشش ہے لیکن میں کچھ لکھنے کے قابل کیوں نہیں ہو پا رہا۔
مسئلہ یہ نہیں ہے کہ میں آناً فاناً لکھنا پڑھنا بھول گیا ہوں بلکہ جواب اور اقتباس پر ضرب لگانے سے Permission کا پیغام آتا جاتا ہے۔ کیا کیا جائے؟؟؟
باقی مجلس پر تبصرہ یہ ہے کہ سطور کے مابین نا مناسب فاصلے کا مسئلہ ہے۔ اور انگریزی کے حروف کو علاحدہ فونٹ پر سیٹ کریں تو بہتر ہو گا۔
آہستہ آہستہ بہتری آ جائے گی۔ ان شاءاللہ۔

حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ انشاء اللہ، وقت کے ساتھ ساتھ آپ دوستوں کی رہنمائی سے ضرور بہتری آئے گی۔

جہاں تک پوسٹنگ کا مسئلہ ہے تو جناب! آپ نے ابھی اپنے ای میل کی توثیق نہیں کی۔ اگر ای میل نہیں ملی تو جنک یا سپیم فولڈرز میں چیک کیجئے، وہاں موجود ہوگی۔

توثیق کر دیجئے اور پھر شروع ہوجائیے۔
 
ہاہاہا، اس فضول فانٹ پر 20000 رپے خرچ دیے، بہتر تھا انپیج 3 پروفیشنل فیض نستعلیق کشیدہ کیساتھ اتنی ہی قیمت میں‌ خرید لیتے۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی کا بھلا تو ہوتا :grin:

عارف، بات تو آپ کی ٹھیک ہی ہے کہ اتنے روپے خرچ کر دئیے۔ لیکن کیا کریں، نستعلیق کو ویب پر دیکھنے کا خواب بھی تو پورا کرنا ہے۔
ان پیج خریدنے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن میں یونی کوڈ کو زیادہ پسند کرتا ہوں۔۔۔کیونکہ یہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔
 
درست، اب جب کہ علوی نستعلیق ریلیز ہونے والا ہے، اسکے بعد تو تمام فارمز پر یہی فانٹ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
پاک ڈاٹا کا ویفٹ پلگ ان فائر فاکس کے ورژن 2 پر ہی کام کرتا ہے، 3 پر نہیں۔
لیکن نستعلیق فانٹ استعمال کیا جائے تو سارف کو موقع دیئنا کافی ہے کہ نستعلیق چاہیں تو داؤن لوڈ کریں فانٹ۔ کیوں انتر نیٹ اکسپلورر پر ہی دیکھیں۔ اب تک تو میں نے یہ مجلس بھی نہیں دیکھی ہے اس کے لئے آئی ای کون کھولے۔
 
حضور! ہم انٹرنیٹ ایکسپلورر کو پروموٹ نہیں کر رہے، ہم تو اردو کی ترویج چاہتے ہیں۔ پاک مجلس آپ فائر فاکس میں بھی دیکھ سکتے ہیں لیکن جوہر نستعلیق انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ہی نظر آئے گا۔ یعنی فائر فاکس یا کسی دوسرے براؤزر میں اردو نسخ ایشیاء ٹائپ فانٹ نظر آئے گا۔

پاک مجلس پر آپ کا انتظار رہے گا۔
 
Top