اردو سے انگریزی لغت

دوست

محفلین
ایک عرصے سے ارمان تھا کہ اردو سے انگریزی لغت ہو۔ تاکہ اردو سے انگریزی ترجمہ کرتے ہوئے جہاں انگریزی ختم ہو جائے وہاں لغت کی مدد لی جا سکے۔ تاہم اگر کوئی حل دستیاب بھی ہوا تو وہ آنلائن تھا، آفلائن حل کوئی نہ تھا۔ کلین ٹچ جیسی لغات بھی دستیاب ہیں لیکن مفت خورے ان کی طرف کیوں دیکھیں۔ خیر دو دن پہلے بخار سے اٹھے تو لغت پر جا پڑے۔ اور اردو ٹرانسلیٹر گلاسری ، جو کہ اردو ویب لغت کی ڈیٹا بیس فائل کو ہی سادہ ٹیکسٹ میں تبدیل کر کے اومیگا ٹی میں استعمال کے قابل بنائی گئی تھی، کے بعد اب پیش ہے ایک عدد اردو سے انگریزی لغت۔
اس سے ہزار گنا بہتر پروگرام لکھا جا سکتا تھا، فہرست الفاظ میں بےشمار غلطیاں ہونے کے قوی امکانات ہیں، اور ہو سکتا ہے سافٹویر ہی چلنے سے انکاری ہو جائے۔ تاہم ایک نیم حکیم سے اسی کی توقع کیجیے۔ ہم نے کوئی راکٹ سائنس استعمال نہیں کی بس اردو ویب لغت کی انگریزی سے اردو والی ورڈ لسٹ کو اردو سے انگریزی کے لیے قابل استعمال بنا دیا۔ کچھ کچھ قابل استعمال، اب یہ آفلائن مقاصد خاصی حد تک پورے کر سکتی ہے۔ اور اردو سے انگریزی متبادل مہیا کر سکتی ہے۔
اردو سے انگریزی لغت​

سی شارپ میں لکھی گئی ہے۔ اور بڑا سادہ سا کام ہے۔ اردو حرف دیں تو پہلے تو یہ حرف بحرف انٹری دیکھے گی۔ اگر ہوئی تو پہلی انٹری وہی شو ہو گی۔ اس کے بعد تلاش کردہ لفظ سے شروع ہونے والے تمام اندراجات سامنے نکال کر رکھ دے گی۔ دوسرا آپشن "حرف بحرف" پہلے کا ہی آدھا ورژن ہے، یعنی اگر حرف بحرف ملتے لفظ ہوئے تو کچھ ملے گا ورنہ چھٹی۔ نبیل نقوی کے تیارہ کردہ اردو ڈاٹ نیٹ کنٹرولز کو استعمال کرتے ہوئے اردو لکھنے کی سہولت دی ہے۔ باقی سادہ سا انٹرفیس ذاتی تیار کردہ ہے۔ لغت اطلاقیہ سی شارپ میں لکھا گیا ہے، ونڈوز سیون 64 بٹ اور شارپ ڈویلپ ورژن 4۔ اس پوسٹ کے ساتھ اس کی ایگزی فائل اور سورس پراجیکٹ شامل ہیں۔ اگر ایگزی نہ چلے تو خود سے کمپائل کر لیں۔ لغت کا فونٹ جمیل نوری نستعلیق ہے، چناچہ بہتر ہے کہ فونٹ بھی انسٹال ہو۔
اردو انگریزی لغت
اردو انگریزی لغت شارپ ڈویلپ پراجیکٹ
اپڈیٹ:
شاکر القادری صاحب کے تعاون سے القلم اردو انگریزی لغت کا ڈیٹا مجھے مل گیا تھا۔ اسے بھی اس میں ڈال دیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈاٹ نیٹ کا ورژن بھی 2 کرنے کی کوشش کی تھی، کامیاب ہوئی یا نہیں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اگر ڈاٹ نیٹ 2 پر نہ چلے تو تین انسٹال کر کے چلا لیں۔ اور ایک وضاحت لغت میں *اعراب* والے الفاظ *اعراب کے بغیر* ٹائپ کریں ورنہ تلاش نہیں ہو گی۔ اس کی وجہ تلاش کی تکنیک کی خامیاں تھیں، چناچہ اعراب کو اڑانا پڑتا ہے، تاہم شو کرواتے ہوئے اعراب نظر آتے ہیں۔ اسکرین شاٹ ملاحظہ ہو۔
اردو سے انگریزی لغت القلم کے ساتھ​
علاوہ ازیں اب "حرف بحرف" تلاش کو طےشدہ (ڈیفالٹ) حیثیت دے دی ہے۔ یہاں دونوں لغات نظر آ رہی ہیں۔ جبکہ ملتے جلتے الفاظ کے آپشن میں صرف اردو ویب لغت ہی استعمال ہوتی ہے۔ اردو ویب لغت کے اندراجات قریباً دو لاکھ الفاظ کے ہیں، جبکہ القلم کے اندراجات تیس ہزار کے قریب ہیں۔
اردو انگریزی لغت
اردو انگریزی لغت سورس کوڈ
 
دوست بھائی یہ خاصی اچھی کاوش ہے۔ میں نے اسے ونڈوز 7 پر چیک کیا ہے، بغیر کسی الجھن کے،
یہ بتائیے اس کے ذخیرۂ الفاظ کی تعداد کیا ہے؟
اور کیا آپ اس کو بہتر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کیوں کہ اس پروگرام کو بنیاد بنا کر ایک بہترین اردو انگریزی لغت ترتیب دی جا سکتی ہے۔ میرے پاس اس کے لیے بہت سے مشورے ہیں۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی اس کو بنیاد بنا کر تو کئی کچھ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ورڈ لسٹ اگر مل جائے تو مزید کام بھی کیا جائے۔ القلم پر ایک اردو انگریزی لغت موجود ہے۔ اگر اس کی ورڈ لسٹ مجھے سادہ ٹیکسٹ کی فارم میں مل جائے تو اس کا ڈیٹا مزید بہتر ہو جائے۔ مکی نے پچھلی بار اردو ٹرانسلیٹر گلاسری والی ٹیکسٹ فائل کو سٹار ڈکشنری فارمیٹ میں تبدیل کیا تھا۔ وہ لغت فائلیں بھی اسی طرح ہیں۔ تاہم مجھے ڈیٹا ایکسٹریکٹ کرنا نہیں آتا۔ ورنہ میں اسے بھی رگڑ ڈالتا ساتھ ہی۔
 

دوست

محفلین
اس کی ٹیکسٹ فائل کو ورڈ میں کھول کر لائنیں گن لیں، اتنے ہی ذخیرہ الفاظ ہوں گے۔ :)
 

طمیم

محفلین
شاکر ، القلم فورم پر جو لغت موجود ہے۔ لنک درج ذیل ہے۔
القلم اردو انگریزی لغات
القلم اردو سے انگریزی لغت یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں (القلم کے بینر کے ساتھ)
القلم اردو سے انگریزی لغت یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں (القلم کے بینر کے بغیر)
گولڈن ڈکشنری سافٹ ویر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
یہ لغت مشہور ڈکشنری سافٹ ویئر "گولڈن ڈکشنری " (جو کہ مفت ہے)کے ساتھ انسٹال کرکے استعمال کی جا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کو بے بی لون ڈکشنری سافٹ ویئر کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے
گولڈن ڈکشنری کو استعمال کرکے دیکھیں۔ اس کے علاوہ آپ نے جو لغت سافٹ ویئر تیار کیا ہے اس کے لئے بھی ڈیٹا تیار کیا جاسکتا ہے ۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ نے پروگرام میں استعمال ہونے والی ٹیکسٹ فائل میں لغت کے لئے کونسا لے آوٹ استعمال کیا ہے۔
گولڈن ڈکشنری میں استعمال ہونے والا فارمیٹ یوں تھا۔
ایک کالم میں
لفظ | متبادل لفظ | متبادل لفظ ۔ ۔ ۔
دوسرے کالم میں
مطلب | متبادل مطلب ۔ ۔ ۔
 

دوست

محفلین
طمیم القلم لغت کی ورڈ فائل مجھے مل گئی تھی۔ میں سادہ ٹیکسٹ فائل سے ڈیل کرنا پسند کرتا ہوں۔ القلم میں چونکہ تین کالم تھے اس لیے 'لفظ ٹیب پارٹ آف سپیچ ٹیب انگریزی مطلب' کا فارمیٹ استعمال کیا ہے۔ اردو ویب لغت میں 'لفظ ٹیب انگریزی' کا فارمیٹ ہے۔ ایک سے زیادہ معانی کو الگ کرنے کے لیے سیمی کولن کا استعمال کیا ہے۔
 
Top