اردو سیارہ میں شمولیت

السلام علیکم
میں نے اپنے بلاگ کی اردو سیارہ میں شمولیت کیلیے درخواست دی تھی جس کو دو ہفتہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔ اگر درخوست رد کر دی گئی ہے تو براہ مہربانی بتا دیں۔
 

زیک

مسافر
آپ کی "درخواست" 23 تاریخ کو مل گئ تھی۔ ایک دو دنوں میں سیارہ میں آپ کا بلاگ شامل ہو جائے گا۔
 

بلال

محفلین
سیارہ کیا ہے مجھے بھی بتا دیں
ابھی طفل مکتب ہوئے

آسان الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ اردو سیارہ ایک ویب سائیٹ ہے۔ جو جو بلاگز اردو سیارہ میں شامل ہیں ان بلاگز پر پوسٹ ہونے والی تازہ ترین تحریر اردو سیارہ پر آ جاتی ہے۔ زیادہ تر بلاگرز یا بلاگ پڑھنے والے لوگ مختلف بلاگز پر جانے کی بجائے اردو سیارہ پر جاتے ہیں اور دیکھ لیتے ہیں کہ کس کس بلاگ پر تازہ ترین پوسٹ ہوئی ہے۔ اور پھر جس تحریر پر تبصرہ یا رائے دینی ہو اس تحریر کے اصل بلاگ پر اردو سیارہ سے ہی چلےجاتے ہیں اور وہاں تبصرہ یا رائے دے آتے ہیں۔ آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ اردو سیارہ ایسا پلیٹ فارم ہے جو بلاگز کی تازہ ترین پوسٹ کے متعلق خبر دیتا ہے۔
 
Top