اردو سیارہ سے شکایت۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عثمان

محفلین
اگرمیں غلطی پر نہیں ہوں تو میرے خیال سے اُردو سیارہ اور اردو محفل کے منتظمین ایک ہی ہیں۔
مجھے بلاگستان میں آئے زیادہ عرصہ تو نہیں گزرا لیکن میں نے محسوس کیا ہے کہ اردو سیارہ والے اپنے قوائد و ضوابط ہر عمل درآمد کروانے میں کچھ مستعدی نہیں دکھاتے۔ ای میل کرو تو دو دو ہفتے جواب نہیں آتا۔
بہرحال۔۔۔اس وقت یہ شکایت درج کروانا کہ میں سمجھتا ہوں کہ(ربط حذف) اس بلگ پر اردو سیارہ کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
براہ کرم اس کا جائزہ لیا جائے۔ اور دوسرے فرقوں پر کیچڑ اُچھالنے والی تحاریر کو روکا جائے۔
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو سیارہ اور اردو محفل اردو ویب کا حصہ ہی ہیں لیکن اردو سیارہ کی نظامت زکریا کے ہاتھ میں ہے جو کہ آج کل اپنی مصروفیت کے باعث اس جانب زیادہ توجہ نہیں دے پاتے۔ بہرحال میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں اور آپ کے کہنے سے قبل ہی زکریا کو اس بارے میں ای میل کر چکا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ وہ جلد اس سے متعلق کوئی ایکشن لیں گے۔
 
عثمان بھائی اردو سیارہ کے منتظم اردو محفل کے بھی منتظم ہیں یہ بات درست ہے پر اردو محفل فورم کے تمام منتظمین اردو سیارہ کے منتظم نہیں ہیں۔ آپ کی بات بالکل درست ہو سکتی ہے کہ سیارہ کی فعال ادارت نہیں ہو پاتی جس کی راہ میں سیارہ کے منتظم کی ذاتی مصروفیات حائل ہیں۔ اردو سیارہ کے بارے میں کچھ وضاحتیں پڑھ کر ممکن ہے کہ آپ کو معاملات کی بہتر سمجھ آ جائے۔

ان دنوں اردو بلاگنگ رفعتوں کی جانب مائل پرواز ہے اور آئے دن نئے بلاگرز اس ہجوم میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئندہ بات ہے لیکن ساتھ ہی سیارہ جیسے پلیٹ فارم کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ بہتر موڈریشن کے لئے فعال اور ایک سے زائد منتظمین کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔
 

عثمان

محفلین
آپ حضرات کی طرف سے اس شکایت کا نوٹس لینے کا بہت شکریہ۔ آپ کی بات بجا معلوم ہوتی ہے کہ مصروفیات سے وقت نکال کرایک متحرک بلاگ ایگریگیڑ پر نظر رکھنا آسان بات نہیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
خودکلامی صاحب، نےشکایت کی کہ میرےبلاگ پرقوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اگرکسی بھی فرقہ کوجوکہ اپنےآپ کومسلمان ظاہرکرکےمسلمانوں کےایمان سےکھلواڑکررہاہےتویہ واقعی خلاف ورزی ہے۔ اورمیں نےاپنےبلاگ میں نہ صرف تحریریں لکھیں ہیں بلکہ شعیہ حضرات کی کتابوں کوسکین شدہ کاپیاں بھی لگائی ہیں۔ اگریہ باتیں غلط ہوں تواس کوثابت کیاجاناچاہیےاسطرح تواظہاررائےکی آزادی نہیں ہےکیونکہ میں نےبارباریہی لکھاہےکہ میں بس اس بات پریقین رکھتاہوں کہ اگرمیں غلط ہوں توصحیح معلومات فراہم کی جائیں۔ اگرمیری معلومات میں کوئی بھی غلط ہوتواس کےبارےمیں تحقیق کی جائےناں کہ اسکوبلاک کردیاجائے۔ باقی فیصلہ کرناانتظامیہ کاکام ہے۔ اورمجھےیہ بھی علم نہیں تھاکہ میرےبلاگ کوبلاک کردیاگیاہے۔بلکہ یہ بھی سعدبھائی کی بدولت ہی پتہ چلاتھا۔ باقی محفل پربھی بہت بہت بحثیں ہوتیں رہتیں ہیں۔لیکن کسی کوبھی اسطرح بلاک کرنامیری سمجھ سےبالاترہے۔

والسلام
جاویداقبال
 

عثمان

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
خودکلامی صاحب، نےشکایت کی کہ میرےبلاگ پرقوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اگرکسی بھی فرقہ کوجوکہ اپنےآپ کومسلمان ظاہرکرکےمسلمانوں کےایمان سےکھلواڑکررہاہےتویہ واقعی خلاف ورزی ہے۔ اورمیں نےاپنےبلاگ میں نہ صرف تحریریں لکھیں ہیں بلکہ شعیہ حضرات کی کتابوں کوسکین شدہ کاپیاں بھی لگائی ہیں۔ اگریہ باتیں غلط ہوں تواس کوثابت کیاجاناچاہیےاسطرح تواظہاررائےکی آزادی نہیں ہےکیونکہ میں نےبارباریہی لکھاہےکہ میں بس اس بات پریقین رکھتاہوں کہ اگرمیں غلط ہوں توصحیح معلومات فراہم کی جائیں۔ اگرمیری معلومات میں کوئی بھی غلط ہوتواس کےبارےمیں تحقیق کی جائےناں کہ اسکوبلاک کردیاجائے۔ باقی فیصلہ کرناانتظامیہ کاکام ہے۔ اورمجھےیہ بھی علم نہیں تھاکہ میرےبلاگ کوبلاک کردیاگیاہے۔بلکہ یہ بھی سعدبھائی کی بدولت ہی پتہ چلاتھا۔ باقی محفل پربھی بہت بہت بحثیں ہوتیں رہتیں ہیں۔لیکن کسی کوبھی اسطرح بلاک کرنامیری سمجھ سےبالاترہے۔

والسلام
جاویداقبال

جاوید اقبال صاحب۔۔
اختلاف رائے کرنے کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں۔ کچھ اچھے کچھ برے۔ جس پیرائے میں آپ نے اپنی تحریر لکھی تھی اس کی مذمت ہر قاری ہر اہل محفل نے کی ہے۔ آپ اپنی تحریر کے نیچے لکھے گئے قارئین کے مذمتی تبصروں سے بخوبی اندازہ لگا سکتےہیں۔
میرا آپ سے ایک چھوٹا سا سوال ہے۔۔
فرض کریں ایک غیر مسلم اہل اردو۔۔۔جسے رسول کریم سے سخت اختلاف ہے۔ وہ ان کے خلاف ایک نہایت نازیبا تحریر لکھ ڈالتا ہے۔ بتائے آپ اور دوسرے اہل بلاگستان کیا اسے برداشت کر پائیں گے؟؟
جب آپ یہ پسند نہیں کرتے کہ کوئی آپ اور آپ کے جذبات کی اتنے برے انداز میں توہین کرے تو پھر آپ دوسروں سے کیوں بھلائی کی توقع رکھ سکتے ہیں؟

جہاں تک میری ذاتی رائے کا تعلق ہے تو جناب میں تو فیس بُک پر بھی پابندی کے خلاف ہوں۔ لیکن اگر کسی ادارے نے کچھ قوانین و ضوابط مربوط کئے ہیں۔ تو ان کی پاسداری کرنا منتظم اور شریک محفل دونوں کی ذمہ داری ہے۔

باقی میں یہ سمجھتا ہوں کہ اردو سیارہ والوں کو کوئی جامع نظام بنانا چاہیے۔ جس کے تحت قابل اعتراج تحاریر لکھنے والوں کو پہلے وارننگ ، اگر بعض نہ آئے تو عارضی عرصہ کے لئے معطلی ۔۔، اور اگر پھر بھی بات نہ بنے تو کوئی انتہائی قدم اٹھانا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جاوید اقبال، مذہبی مناظروں سے قطع نظر اس فورم پر ہمیشہ نفرت انگیزی اور فرقہ پرستی کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے اور اس کی بنا پر کئی لوگوں کو بین کیا گیا ہے۔ یہ آپ کی سمجھ سے بالاتر ہے تو شاید اس میں آپ کی سمجھ کا قصور ہے۔ آپ نے اپنے بلاگ پر مسلسل گھٹیا ویب سائٹس سے نفرت انگیز مواد لے کر کاپی پیسٹ کیا ہے۔ اسی لیے آپ کے بلاگ کو سیارہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اگر آپ اس فورم پر اسی رویے کا مظاہرہ کریں گے تو یہاں بھی آپ کو بین کر دیا جائے گا۔
 

arifkarim

معطل
نبیل بھائی کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ آپکے بلاگ پر واقعی نفرت انگیز مواد موجود ہے، جیسے:
...
شیعہ مسلمان یا کافر، فیصلہ خود کریں۔۔۔ اب اگر یہی کام وہ لوگ شروع کر دیں جیسے: سنی مسلمان یا کافر، فیصلہ خود کریں۔۔۔ تو کیا فرق رہ جائے گا ہم میں؟ اسی لئے آپکا بلاگ ہٹا دیا گیا ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
عثمان بھائي، بات وہ رائےآزادی کااظہارکی آتی ہے۔ میں نےجوبھی موادلکھاہےوہ میرااپنانہیں لیکن جسطرح اس کولیاگیاہےاس کےخلاف میں احتجاج کرتاہوں باقی منتظمین کی مرضی ہےجوچاہےفیصلہ کریں۔
نبیل بھائی، بات عثمان بھائی، نےٹھیک کی پہلےوارننگ دی جائےپھردوسراطریقہ اختیارکیاجائےتوبہترتھاباقی آپکی مرضی ہے۔ مجھے اس پرکوئی اعتراض نہیں کیونکہ حق کوبیان کرناچاہیےاس کےلیےکچھ بھی ہوجائے۔

(حذف کردہ۔۔)

والسلام
جاویداقبال
 

نبیل

تکنیکی معاون
جاوید،اردو سیارہ پر فی الحال ہمارے پاس کوئی وارننگ جاری کرنے والا سسٹم نہیں ہے۔ ویسے بھی اردو سیارہ کوئی کمیونٹی سائٹ نہیں ہے بلکہ صرف ایک فیڈ ایگریگیٹر ہے۔ اور اس میں شمولیت کی شرائط یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ البتہ اس فور م پر ہم پہلے وارننگ ضروردی جاتی ہے، اور میری آپ کے لیے یہی وارننگ ہے کہ آئندہ یہاں اس نفرت انگیزی سے پرہیز فرمائیے۔
 

فہیم

لائبریرین
اردو محفل کے قوانین میں بتاتا چلوں۔
کہ ان میں یہ بات واضح ہے کہ،
اردو محفل کا کوئی مذہب نہیں،
یہاں ہر مذہب اور ہر مکاتب فکر کے افراد کو
اپنے رائے دینے کی آزادی حاصل ہے
لیکن ایک حد میں رہتے ہوئے اور اسطرح کہ کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو۔
اور چونکہ اردو سیارہ بھی اردو ویب کا حصہ ہے تو محفل کی طرح یہ بات وہاں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔
 

زین

لائبریرین
اس طرح تو کئی اوربلاگز پر قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے
 

فہیم

لائبریرین
اگر تو وہ بلاگ اردو سیارہ پر ایڈ ہیں۔
تو پھر یہ اردو ویب کا کام ہے کہ کاروائی کریں۔

ویسے میرا کوئی اردو ویب کی انتظامیہ سے تعلق نہیں۔
میں نے وہ پہلی پوسٹ بھی بس ایسے ہی لکھ دی تھی۔

ورنہ بلاگز پر تو نجانے آج کل کیا کیا چل رہا ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
نبیل بھائی، گھٹیا ویب سائٹس سے نفرت انگیز مواد لے کر کاپی پیسٹ کیا ہے۔
اگرصحابہ رضوان اللہ تعالی اوربی بی عائشہ رضی اللہ تعالی عنہماسےعقیدت میں ان عقیدوں کی نشان دہی کی گئي ہےاورآپ ان کوگھٹیاویب سائٹس کہہ رہے۔ اللہ تعالی ہم پراپنافضل و کرم کرےاورہمیں سچامسلمان بننےکی ہمت وحوصلہ دے۔ آمین ثم آمین
والسلام
جاویداقبال
 
جاوید بھائی آپ سیارہ کے قوانین و ضوابط کو اسی انداز میں سمجھنے کی کوشش کریں جو ان کا مفہوم ہے۔ ضوابط پڑھے بغیر جذباتی انداز میں باتیں نہ کریں۔ اردو سیارہ کا اپنا کوئی مسلک نہیں لہٰذا ایسا کوئی پیمانہ بھی نہیں کہ کوئی بات حق ہے یا باطل اس کی جانچ ہو سکے۔ بہت ممکن ہے کہ آپ نے حرف بہ حرف درست بات کہی ہو اور یہ بھی "ممکن" ہے کہ میں آپ کی باتوں سے "متفق" بھی ہوں لیکن ایسا دعوہ تو ہر دوسرا مسلک کرتا ہے۔ اور سیارہ کے لئے مضامین کا حق یا باطل ہونا معیار نہیں بلکہ اس میں موجود نفرت انگیزی اور بعض لوگوں یا جماعتوں کو تکلیف دینے یا نشانہ بنانے کی کوشش قابل مواخذہ ہے۔ امید ہے کہ آپ سیارہ ایڈمن کی کا ما فی ضمیر سجھنے کی کوشش کریں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
نبیل بھائی، گھٹیا ویب سائٹس سے نفرت انگیز مواد لے کر کاپی پیسٹ کیا ہے۔
اگرصحابہ رضوان اللہ تعالی اوربی بی عائشہ رضی اللہ تعالی عنہماسےعقیدت میں ان عقیدوں کی نشان دہی کی گئي ہےاورآپ ان کوگھٹیاویب سائٹس کہہ رہے۔ اللہ تعالی ہم پراپنافضل و کرم کرےاورہمیں سچامسلمان بننےکی ہمت وحوصلہ دے۔ آمین ثم آمین
والسلام
جاویداقبال

جاوید، میں ابھی تک آپ کے بارے میں حسن ظن رکھتا ہوں اور مزید سخت جواب نہیں دینا چاہتا۔ میری گزارش ہے کہ آپ بھی بات کو آگے نہیں بڑھائیں۔ اس تھریڈ کو بھی مقفل کیا جاتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top