اردو سیارہ اور لینکس میں اردو لوکال

زیک

مسافر
اردو سیارہ اور لینکس میں اردو لوک

اردو سیارہ کو میں کچھ عرصہ سے مکمل اردو کرنے کی کوشش میں مصروف ہوں۔ کچھ دن پہلے دیکھا تو پتہ چلا کہ لینکس پر اردو لوکال (locale) موجود ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ یہ تو اپنے شہزاد عاشق علی کا کمال ہے۔ اگرچہ کچھ کمی ہے اس لوکال میں، پھر بھی زبردست!

چنانچہ اب اردو سیارہ پر تاریخ بھی اردو میں ہے۔ ہندسے انگریزی ہی میں رہیں گے کیونکہ اردو ہندسوں میں کئی مسائل ہیں۔ فونٹ کچھ گڑپڑ کرتے ہیں ہندسوں پر۔

کچھ مواد جو ابھی انگریزی میں ہے وہ بھی جلد اردو میں منتقل ہو جائے گا۔ آپ کے خیال میں ان الفاظ کی اردو کیا بہتر رہے گی؟

Subscriptions
RSS/Atom Feed
Powered by
last updated
All times are UTC
Planetarium
 

الف عین

لائبریرین
نبیل کل ہی مجھے بھی خیال آیا تھا کہ شہزاد اور نسیم امجد کو بھی یہاں فانٹس کے سلسلے میں مدعو کیا جائے۔ لوکیل اردو۔پاکستان تو شاید پہلے بھی تھا۔ ہماری اردو۔انڈک گروپ نے اب ur_in بنایا ہے۔
ترجموں کے بارے میں بعد میں سوچوں گا۔ ابھی فجر کا وقت ہو رہا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
رکنیت: Subscriptions
آخری شکل دی۔۔۔۔نے، تازہ ترین روپ دیا ۔۔۔نےLast updated by:
: ۔۔۔نے روح پھونکی، رو بہ عمل بنایا۔۔نےPowered by:
RSS Feed/Atom:ویسے ہی اپنائے جا سکتے ہیں۔
سیارہ گاہPlanetarium:
 

زیک

مسافر
اعجاز اختر نے کہا:
رکنیت: Subscriptions
آخری شکل دی۔۔۔۔نے، تازہ ترین روپ دیا ۔۔۔نےLast updated by:
: ۔۔۔نے روح پھونکی، رو بہ عمل بنایا۔۔نےPowered by:
RSS Feed/Atom:ویسے ہی اپنائے جا سکتے ہیں۔
سیارہ گاہPlanetarium:

شکریہ اعجاز صاحب۔
 

الف عین

لائبریرین
واقفیت تو یقیناً ہے۔ شہزادہ عاشق کا ای میل یاہو گروپ سے دیکھ کر پیغام بھیج رہا ہعں۔ نسیم امجد کو بھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، میں اس بات کو اپنی خوش قسمتی تصور کروں گا اگر آپ مزید لوگوں کو اس محفل میں شمولیت کے لیے مدعو کریں۔ آپ شوق سے شہزاد عاشق اور نسیم امجد صاحبان کو یہاں آنے کی دعوت دیجیے۔
 
Top