اردو سوشل میڈیا سمٹ

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

جیساکہ کئی احباب کے علم میں ہوگا کہ اردو سورس اور جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کی جانب سے 8 مئی بروزِ جمعہ 2015 کو جامعہ کراچی کے "ایج۔ای۔جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آڈیٹوریم" میں پاکستان کےپہلے بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سوشل میڈیا ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای-بلاگرز ، ای کامرس ، ڈیجیٹل میڈیا، علم و ادب اور دنیائے فن و صحافت سے تعلق رکھنے والی مشہور ومعروف ملکی و بین الاقوامی شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

تمام احباب کو اس یادگار تقریب میں شرکت کی دعوت ہے اور گزارش ہے کہ کراچی اور کراچی کے باہر کے تمام احباب کوشش کرکے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

اور دیر کیے بنا موجودہ ربط پر جاکر بذریعہ رجسٹریشن اپنی نشست محفوظ کرالیں:)

ٹائمنگ صبح 9 سے شام 5

مزید تفصیل کے لیے!
ایونٹ کا فیس بک ربط
 
Top