اردو سنٹر کی تھوڑی سی واپسی

دوست

محفلین
آج فیصل عظیم کے دستخطوں میں موجود تصویر کو دیکھ کر خیال آیا کہ یہ آتی کہاں سے ہے اردو سنٹر تو کومے میں ہے۔ اس تجسس میں اس کی لوکیشن کاپی کرکے ایڈریس بار میں پیسٹ کی تو ایک حیرت انگیز انکشاف ہوا۔اور وہ انکشاف یہ ہے کہ اردو سنٹر اب ڈاٹ کوم سے ڈاٹ نیٹ ہوگئی ہے۔ اور ماشاءاللہ فورم بھی ٹھیک چل رہا ہے۔ آخری اطلاعات جون 2006 کی ہیں جس کے بعد خاموشی ہے۔ لیکن ابھی فورم فعال نہیں کئی جگہوں پر ربط ڈاٹ کوم والے ہیں جس کی وجہ سے ہر بار وہ سرور اپنی ہی ٹانگ گھسیڑ دیتا ہے۔
فیصل بھائی رِمکے رِمکے لگے ہوئے ہیں اپنے کام میں اور ایک دم ہی سرپرائز جیسی کوئی چیز دینا چاہتے ہیں۔ لیکن برا ہو میری سدا کی پنگے بازی کی عادت کا۔ پتا لگ گیا تو چپ بھی رہ سکتا تھا لیکن میری مجبوری ہے جس طرح ماسی پھاتاں یا اسی طرح کی کوئی ماسی جو محلے میں بی بی سی مشہور ہوتی ہے کوئی خبر سننے کے بعد چکرائی بولائی اور گھبرائی پھرتی ہے کہ کسی کے سامنے بوجھ ہلکا ہو اسی طرح میرا حال ہے۔ اگر میں یہ خبر شئیر نہ کرتا تو ہوسکتاہے صبح مجھے بھوک ہی نہ لگتی۔
خیر یہ تو ایویں میری بونگیاں تھیں۔
مبارکاں بھئی دوبارہ “صحت یابی“ پر۔ اب اس دن کا انتظار ہے جب سسٹر سائٹ اور اردو میں برادر سائٹ اپنے قدموں‌ چلنے بلکہ دوڑنے بھاگنے لگے گی۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
مبارکباد فیصل بھائی اور مبارکباد دوست بھائی کہ اب آپ کا درجہ بلند کرکے ماسی پھاتاں بنا دیا گیا ہے
 
Top