اردو سنٹر تازہ ترین

السلام علیکم برادرم شارق کے مشورے کے مطابق میں اردو سنٹر پر ہونے والی تازہ ترین کاروائیوں اور منصوبہ جات کو ڈسکس کرنا چاہتا ہوں اس سلسلے میں آپ لوگوں کی رائے درکار ہے ۔

1۔ اردو سنٹر پر ای میل سروس کا آغاز کرنا کیسا رہے گا ۔

مجھے کل ایک کمپنی کی طرف سے ای میل وصول ہوئی تھی کہ وہ اردو سنٹر کے ساتھ شراکت میں ای میل سروس شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے 25 میگا بائٹ کے اکاؤنٹ کی آفر کی ہے جس میں ان اکاؤنٹس کی تمام تر ذمہ داری وہ اٹھائیں گے ۔ بینڈ وڈتھ ۔ ویب اسپیس ۔ سپام فلٹر ۔ اینٹی وائرس وغیرہ سب کا خرچ ان کے ذمے ہوگا ۔ جبکہ بدلے میں انہیں ہر صفحے پر اپنے 2 اشتہاری بینرز درکار ہیں ۔ سیٹ اپ میں کچھ وقت لگے گا اور ہم اپنی سہولت کے مطابق اس ای میل سروس کو کسٹمائز بھی کر سکیں گے ۔ آپ لوگوں کا اس سلسلے میں کیا خیال ہے ۔ ۔ ۔؟ کیا ایسی سروس کو قبول کرنا اچھا رہے گا ۔ ۔ ۔؟ جبکہ لوگ جانتے ہیں کہ کہیں بھی اگر مفت ای میل سروس دی جاتی ہے تو اس میں اشتہاری بینرز کا ہونا ناگریز ہے ۔ اور ہم اپنی شرائط پر ان بینرز کا کونٹینٹ قبول یا رد کر سکتے ہیں ۔

2۔ اردو سنٹر پر ای کارڈ سروس کے لیئے مجھے اپنے ڈیزائنر ساتھیوں سے مدد درکار ہوگی جو کہ مزے مزے کے کارڈز بنا کر مجھے فراہم کر سکیں ۔ ۔ ۔اس سلسلے میں کون ساتھی آگے آنا چاہیں گے ۔ ۔ ؟

3۔ اردو سنٹر پر گیمز سیکشن کے لیئے 50 فلیش گیمز کی لاٹ مجھے بھیجی گئی ہے جن میں آرکیڈ ۔ آئی کیو ۔ تعلیمی اور کئی قسم کی گیمز ہیں تمام گیمز ویب پر چلنے کے قابل ہیں کیا مجھے انہیں اپ لوڈ کر کے پیش کرنا چاہیئے یا نہیں ۔ ۔ ۔ (ذاتی حد تک میں اسے پسند نہیں کرتا کیونکہ اس میں کام کی بات نہیں ہوتی مگر کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسا ہو) اب آپ لوگ اجتماعی رائے دیجئے کہ کیا اسے رکھنا مناسب ہوگا یا نہیں۔

4۔ اردو ماسنجر جو ابھی مارکیٹ میں ہیں وہ صرف گرم میل (hotmail) اور نعرہ میل (Yaho0) پر ہی سپورٹ کرتا ہے ۔ ایک بار ای میل سروس شروع ہو جائے تو پھر ہم اسے اردو ماسنجر پر مدمج کرنے پر کام کر سکتے ہیں ۔

5۔ ہم اردو سائیٹس کو پروموٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ جن بھی افراد کو اردو میں ویب سائٹ بنانا ہو ہم انہیں اردو میں سائیٹ (مفت) تیار کر کے دیں نہ صرف یہ بلکہ انہیں ڈومین نیم (مفت) اور سرور اسپیس ( 50 میگا بائیٹ چالیس ڈالر سالانہ کی معمولی رقم کے عوض) کی فراہمی میں بھی معاونت کر سکیں آپ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں ۔ کیا ایسا کرنا اردو کی انٹرنیٹ پر ترویج میں فائدہ مند رہے گا ۔ ۔ ۔؟

آپ ساتھیوں کی رائے کا انتظار رہے گا

آپ کا اپنا فیصل
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، محض ای میل سروس تو صارفین کے لیے شاید اتنی پر کشش ثابت نہ ہو کیونکہ دوسری ای میل سروسز میں پہلے ہی ایک گیگا بائٹ‌ تک میل باکس کی سہولت میسر ہے۔ اگر تم ای میل سروس میں کوئی innovation دو تو شاید لوگ اس کی جانب متوجہ ہوں۔

ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ تم ویب میل اپلیکیشن میں اردو اوپن پیڈ کا استعمال کرو اور اس کے ذریعے اردو، سندھی اور پشتو ای میل سروس کی سہولت مہیا کرو۔ اسے عملہ جامہ پہنانا تکنیکی طور پر اتنا مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ میرے خیال میں یہ نئی چیز ہو گی اور اس کی کافی مانگ بھی ہوگی۔

فلیش گیمز کوئی نئی چیز نہیں ہیں۔ اس میں بھی نئی بات اس وقت ہوتی جب ان گیمز میں اردو کیپشنز ہوتیں اور ان کے بیک گراؤنڈ میں پاکستانی یا انڈین میوزک ہوتی۔ میرے ذہن میں یہ آئیڈیا رہا ہے کہ کہیں سے فلیش گیمز کا سورس حاصل کرکے اس پر تجربات کروں۔ لیکن فلیش، گرافکس، ساؤنڈ اور گیمز پروگرامنگ سبھی میری لائن نہیں ہیں۔ بہرحال میرا کام تمہیں آئیڈیا دینا تھا۔

جہاں تک اردو میسنجر کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں پہلے ہی کئی اردو انسٹنٹ میسیجنگ سوفٹویر منظر عام پر آ چکے ہیں جن میں اردو لنک بھی شامل ہے۔ میرے خیال میں اگر تم اردو سینٹر پر ہی ایک اردو ویب چیٹ کی سہولت فراہم کرو تو یہ زیادہ پرکشش ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کی ایک شکل تو تم اسی فورم کی چیٹ کی صورت میں دیکھ سکتے ہو۔ اس چیٹ کی فیچرز کچھ محدود ہیں لیکن ایک مکمل چیٹ سسٹم میں پورا IRC کمانڈ سیٹ مہیا ہونا چاہیے۔ اگر تمہیں اس سلسلے میں مزید معلومات چاہییں تو میں تمہیں متعلقہ روابط بھیج دوں گا۔
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ۔
ای میل کے لیے اردو کی تجویز بہترین رہے گی اور بہت ہی پرکشش بھی ثابت ہوگی۔سپیس کو کون دیکھتا ہے۔ جب بات قومی زبان کی ہو۔
فلیش گیمز اور ای کارڈز ان کے لیے ڈیزائنر دستیاب ہونا مشکل ہوگا یعنی اردو چیزوں کے لیے۔
 
خیالات

ای میل کی سروس تو میں بھی کہوں گا شاید اتنی پرکشش نہ ہو۔ جی میل میں آپ اردو ای میل کرسکتے ہو۔ یاہو نے اپنا انتہائی ستھرا نیا ای میل انٹرفیس دے دیا ہے۔ ان سے مقابلہ ممکن نہ ہوگا۔ لوگ ویسے بھی دو تین اکاؤنٹ لیے بیٹھے ہوتے ہیں، ایک اور کا بار شاید مناسب نہ ہو۔

یہی حال گیمز کا ہے، وہ بھی پیش کیے ہی جارہے ہیں۔ صرف گیم کی اطراف میں اردو انٹرفیس سے کام نہیں بنے گا۔

تمہاری اردو سائٹ کو پروموٹ کرنے کی تجویز اچھی ہے تاہم اس کو فری ہونا چاہیے تاکہ لوگ دلچسپی لیں۔ ورنہ وہ جیو سیٹیز کی طرف چلے جائیں گے۔ اب یہ نہیں پتہ کہ یہ کتنا ممکن ہوگا۔

اردو کی ترویج کے لیے اس وقت ہمیں اس چیز کی ضرورت ہے کہ لوگ اپنے اردو سے متعلق پراجیکٹس کو بآسانی کہیں ہوسٹ کرسکیں اور ان پر فیڈ بیک حاصل کرسکیں۔

ہمیں ایک اردو میں تعلیمی سائٹ/بورڈ کی بھی ضرورت ہے۔ اسی طرح ایک اردو ٹیوٹوریل سائٹ اور FAQ سائٹ کی بھی ضرورت ہے۔

میرا نظریہ اس میں یہ ہے کہ اردو کا کوئی پراجیکٹ اسی وقت کامیاب ہوگا اگر تم لوگوں کو مجبور کردو کہ وہ اسے پسند کریں۔ اس لیے ضروری ہے:

۔ پروفیشنلزم ہو
۔ مواد اچھا ہو
۔ انفرادیت ہو
۔ ضرورت ہو
۔ آسان، قابلِ استعمال ہو

اب تم ان باتوں پر گرہ لگاؤ تو بات آگے بڑھائیں گے۔

نوٹ:
فیصل بھائی یہ سارے میرے دو آنے کے خیالات تھے۔ امید ہے آپ کسی بات کا بھی برا نہیں مناؤ گے۔
 

دوست

محفلین
آپ بسم اللہ کیجیے ای میل سروس سے اللہ نے چاہا تو وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آئے گی۔
 

جیسبادی

محفلین
اردو ویب دنیا کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ "سرچ انجن" کی ہے۔ اس پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے۔ اس کے خصائل یہ ہونے چاہیے:

اعراب کو خاطر میں نہ لانا
اردو الفاظ کی فہرست کا استعمال (لغت)
الفاظ کی مختلف صورتوں کو پہچاننا اور سرچ کیلئے ایک ہی سمجھنا (اچھا، اچھی)

آزاد مصدر سرچ انجن موجود ہے، جو جاوا اور JSP/apache tomcat پر چلتا ہے۔ یہ فوری طور پر اردو سینٹر پر نصب کر کے تبدیلیوں کا کام شروع کیا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
جی ہاں سرچ انجن والی بات میں بھی وزن ہے۔
اردو بلاگنگ ڈاٹ کوم والے ایک تکنیک استعمال کررہے ہیں اردو تلاش کے لیے۔ان آفیشل بلاگ پر پڑھا تھا ایک بار۔ہوسکے تو اس سلسلے میں ان سے رابطہ کر لیجیے گا۔
 
میری توجہ آجکل کامکی طرف ہے اور میں ان تمام نکات پر کام کر رہا ہوں میرے جواب نہ دینے سے یہ نہ سمجھئے گا کہ میں کچھ کر نہیں رہا ۔ البتہ اس بار میں کوئی ٹھوس حل لے کر آنا چاہتا ہوں ۔ سرچ انجن کے لئے اور دیگر مشوروں کے لئے میں کام کر ہی رہا ہوں مزید اگر کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجئے گا ۔
 

hackerspk

محفلین
کافی پرانی پوسٹ ہے۔ مگر
میرے خیال میں ای میل سروس اتنی پرکشش نہیں کیونکہ لوگوں کے پاس ای میل بکس کی بھرمار ہے۔ لیکن اگر جیو سٹیز جیسی اردو کی ویب سپیس مہیا کی جائے اور 25 ایم بی ای میل باکس کی بجائے 25 ایم بی ویب سپیس مفت مہیا کی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔ لیکن اگر ای میل باکس مفت میں مل رہا ہے تو اس سے گریز کیوں؟ سرچ انجن کی واقعی ضرورت ہے۔ اور اعراب وغیرہ کو اگنور کرنا کوئی ایسا دشوار کام نہیں۔
انٹرنیٹ پر پہلے سے موجود فلیش گیمز کا اردو انٹرفیس مہیا کرنا اچھا ہے۔ اور نئی گیم تو سونے پر سہاگہ ہو گی۔ کوشش کریں کہ تعلیمی گیمیں ہوں۔
اردو مسنجر درست قدم ہو گا۔ اردو لنک پر تو چند افراد کی اجارہ داری ہے۔ اردو منظر ایک اچھا اردو چیٹ روم ہے۔ اس قسم کا اگر چیٹ روم بن جائے تو آہستہ آہستہ دو ایک سالوں میں شاید یوزر آنے شروع ہو جائیں۔ چیٹ روم کا سب سے بڑا فائدہ ٹائپنگ سیکھنے میں ہوتا ہے۔ اس طرح کم از کم لوگوں کو ٹائپنگ کرنا تو آجائے گی۔ چیٹ روم سے کچھ کام کے بندے بھی مل سکتے ہیں۔ جن سے بعد میں ان کی اہلیت کے مطابق کام لیا جا سکتا ہے۔
میں وی بی ڈاٹ نیٹ تھوڑی بہت جانتا ہوں۔ اگر ڈاٹ نیٹ کی کوئی اپلیکشن اردو کے لیے بنوانی ہو تو حاضر خدمت ہوں۔
 

نادر علی

محفلین
بھائی میں یہی مشورہ دوں گا کہ ای میل سروس رہنے دیں ۔ یہ اُردو فورم ہے یہاں ای میل کی ضرورت نہ ہو تو بہتر ہے ۔ کیونکہ اگر وہ ایڈز لگائیں گے تو اس میں غیر اخلاقی الفاظ یا تصاویر ضرور شامل کریں گے ۔ مہربانی فرمائیں ۔
 
Top