اردو سرچ انجن کے سلسلے میں

الف عین

لائبریرین
ادارہ فروغ زبان اردو، حکمت ہند (ڈائرکٹر: خواجہ اکرام الدین) سے متعلق عزیزم راغب اختر کی ای میل یہاں نقل کر رہا ہوں۔
’’
اردو سرچ انجن میں کیا کچھ کمی ہے اور اس کے لئے منسٹری کی سطح پہ کیا کچھ کیا جا سکتا ہے؟ او سی آر کے نہ ہونے سے پی۔ڈی۔ کے سرچ نہ ہونے کا کیا تعلق ہے اس پر برائے مہر بانی کچھ رہنمائی فر مائیں۔ خواجہ صاحب جمعہ کو حیدرآباد گئے تو میں نے انہیں آپ کا پرانا نمبر دیا تھا کہ وہ آپ سے رابطہ کریں۔
آپ برائے مہربانی اردو سرچ انجن کے حوالے سے کچھ بتائیں لیکن وقت کم ہے کیونکہ سوموار صبح پریزنٹیشن جانی ہے۔
‘‘
احباب سے درخواست ہے کہ اس معاملے میں معلومات شئر کریں۔
 
بظاہر تو سرچنگ کا مسئلہ نہیں ہے لیکن اردو کے لیے سرچ انجن تیار کرنا ہو تو بعض چیزوں کی ضرورت ہوگی جو پبلک ڈومین میں (کم از کم ہماری معلومات کی حد تک) دستیاب نہیں۔
  • اسٹاپ ورڈس کی فہرستیں: ایسے الفاظ جو سرچنگ میں کی ورڈ کا کردار ادا نہیں کرتے کیوں کہ وہ تقریباً تمام دستاویزات میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ مثلاً میں، سے، تھا، ہے، اور وغیرہ۔
  • ٹیگنگ انجن کی عدم دستیابی: ایسے پروگرام جو کسی فقرے یا جملے میں اسم، صفت، فعل وغیرہ جیسے اجزائے ترکیبی کی شناخت کر سکیں اور ہر لفظ کے بارے میں بتا سکیں کہ اس فقرے میں اس لفظ کا کیا کردار ہے؟
  • اسٹیمنگ انجن کی عدم دستیابی: ایسے پروگرام یا الگورتھم جو کسی لفظ کی تمام صرفی حالتوں کو کسی ایک لفظ میں تبدیل کر سکیں۔ مثلاً کتابیں، کتابوں، کتب، کاتب، مکتوب وغیرہ کو کتاب میں تبدیل کیا جا سکے تو ان میں سے کسی بھی لفظ کی تلاش سے دوسرے متعلقہ الفاظ بھی مل جائیں گے۔
  • او سی آر کی عدم دستیابی کے باعث تصویری اردو متن کو تلاش کرنا ممکن نہیں۔
  • اسی طرح آوازوں کے نمونوں کی عدم دستیابی کے باعث اسپیچ سنتھسس کا مسئلہ بھی موجود ہے اور بول کر تلاش کرنا بھی مسئلہ ہے۔
اگر منسٹری کی جانب سے ان چیزوں کے لیے فنڈ جاری کرائے جا سکیں اور ایسے پروجیکٹ پر کام ہو سکے تو کافی کار آمد ہو سکتا ہے۔ :) :) :)
 

پردیسی

محفلین
ہمارے محفلین میں سے کسی معزز رکن نے ایک بار اردو سرچ انجن کی بنیاد رکھی تھی۔باوجود کوشش کے اس کا نام میرے ذہن میں نہیں آرہا۔اگر محفل کی تحریروں میں ڈھونڈا جائے تو اس بارے سن گن مل سکتی ہے
 
لوگ تو گوگل سرچ میں بھی اردو لکھتے ہیں، اردو لکھنا مجھے بہت پسند ہے۔ مگر مجھے طریقہ نہیں آتا کیسے سرچ انجن اور فیس بک ٹویٹر پہ لوگ اردو لکھتے ہیں۔ میں تو آن لائن اردو لکھ کر کاپی فیسٹ کرتی ہوں فیس بک میں۔
 

hackerspk

محفلین
لوگ تو گوگل سرچ میں بھی اردو لکھتے ہیں، اردو لکھنا مجھے بہت پسند ہے۔ مگر مجھے طریقہ نہیں آتا کیسے سرچ انجن اور فیس بک ٹویٹر پہ لوگ اردو لکھتے ہیں۔ میں تو آن لائن اردو لکھ کر کاپی فیسٹ کرتی ہوں فیس بک میں۔
سسٹم پر اردو کی تنصیب نہایت آسان ہے۔ اگر آپ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتی ہیں۔ تو بلال بھائی کا بنایا ہوا اردو تنصیب کا سسٹم استعمال کریں۔

http://www.mbilalm.com/pak-urdu-installer.php

اس کے علاوہ آن لائن اردو لکھنے کی ضرورت نہیں۔ آپ ابجد اپنے سسٹم پر انسٹال کر کے آف لائن بھی اردو لکھ سکتی ہیں۔ ابجد کا نسخہ آپ درج ذیل ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتی ہیں۔
http://www.urduencyclopedia.org/abjad/
اس کے لیے اگر آپ ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہی ہیں۔ تو آپ کو ڈاٹ نیٹ فریم ورک کی ضرورت بھی پڑے گی۔ درج بالا ربط پر سے آپ ابجد اور ڈاٹ نیٹ فریم ورک دونوں اتار سکتی ہیں۔ ابجد پورٹ ایبل ہے اس کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں صرف ان زپ کریں اور بس۔

ابجد کا نیا نسخہ جلد ہی شائع ہونے والا ہے اس کی جھلکیاں آپ اس جگہ ملاحظہ کر سکتی ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ابجد-2013-اوپن-سورس-یونیکوڈ-ٹیکسٹ-ایڈیٹر.62011/
 
سندھ سلامت کی طرف سے گوگل کروم کیلئے ایک سندھی سرچ ایکسٹینشن بنایا گیا ہے جس کے نتائج بھی بہتر ہیں۔ اگر اس طرح کا کوئی اردو ایکسٹینشن ہو تب بھی کام بہتر ہو سکتا ہے۔ سندھی سرچ ایکسٹیشن کا اسکرین شاٹ ذیل جب کے لنک یہ ہے۔

155675_503519783017132_1479485444_n.png
 
Top