اردو زبان کا سوفٹ ویر

محمد عمر

لائبریرین
I am a software developer and i have develoed urdu language utilities project in my student life. i want to share it with you people and get you suggestions as i am to start development on its next version. your suggesions will be valuable to me. you can download it from http://www.geocities.com/umer_farooq80/Urdu.zip(1.5 MB) it containts a dictionary, and an urdu editor with thesaurus, spell checker and a partial grammer checker. All you have to do is to install the Urdu Language support in windows 2000 or Xp and follow the readme file to install the program. One last point: this software is developed in Microsoft .net Framework if you 1.1 if you do not have it you can download it from http://www.microsoft.com/downloads/...e3-f589-4842-8157-034d1e7cf3a3&displaylang=en If you encounter any difficulty please contact me.

Umer Farooq[fade]
 
خاصی صفائی

دوست آپ کا سافٹ ویئر انسٹال کرکے یہ خط اسی کے ایڈیٹر میں لکھ رہا ہوں۔ کام اچھا کیا ہے اور اس میں خاصی صفائی ہے۔ ڈکشنری اور تھیسارس کا اضافہ بہت عمدہ اضافہ ہے اگرچہ کہ کسی حد تک محدود ہے۔

ڈاٹ نیٹ میں ہونے کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ بہت سے لوگوں کی پہونچ سے دور ہے۔ کیا آپ نے اسے win 2k میں ٹیسٹ کیا ہے؟

یہ بتائیے گا کہ کس طرح کا اس کا آرکیٹکچر ہے اور آج کل اس میں کیا پیشرفت کر رہے ہیں۔

آخر میں یہی کہ بہت خوب۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمر فاروق، میرے کمپیوٹر پر WinXP اور .NET 1.1 انسٹالڈ ہے۔ جب بھی میں پروگرام رن کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ شروع میں ہی exception دکھا دیتا ہے۔ بہرحال شارق صاحب نے تعریف کی ہے تو یہ اچھا پروگرام ہی ہوگا۔ یہ بتائیں کہ اردو ایڈیٹر ہونے کے باوجود آپ نے یہ پوسٹ انگریزی میں کیوں تحریر کی ہے۔ آپ نے اپنے آئندہ منصوبوں کے بارے میں جو مشورے طلب کیے ہیں تو فکر نہ کریں، آپ کو عنقریب تھوک کے حساب سے مشورے موصول ہوں گے یہاں پر۔۔ :p
 
تھوڑا سا چوک

نبیل آپ تھوڑا سا چوک گئے۔ اس پروگرام کے فولڈر میں ReadMe.dic پڑھئے ایک dll کو ریجسٹر کرنے کی اضافی ذمہ داری استعمال کنندہ پر ڈالی گئی ہے۔

ویسے اگر عمر صاحب چاہیں تو اس پروگرام کے لئے میں ایک انسٹالر بنا کر پیش کر سکتا ہوں جس میں ڈاٹ نیٹ رن ٹائم بھی شامل کی جاسکتی ہے۔

ایک دو چیزیں جن کا ابھی میں نے مشاہدہ کیا وہ یہ کہ فونٹ تبدیل نہیں ہورہا اگرچہ کہ آپشن موجود ہے اور فائل محفوظ صرف rtf فارمیٹ میں ہورہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لینگیویج کے حوالے سے سسٹم پر بہت زیادہ تکیہ کیا گیا ہے۔
 

محمد عمر

لائبریرین
اس پروگرام کے تجربہ کرنے پر میں آپ سب کا شکر گزار ہوں۔ وقت کی کمی کی وجہ سے انگریزی کا استعمال کرنا پڑا۔
یہ پروگرام میں نے اپنی ماسٹر ڈگری کے حصول کی خاطر لکھا تھا اور یہ پہلی دفعہ کسی عوامی فورم پر رکھا گیا ہے۔ الفاظ کی کمی کی وجہ شخصی امداد کا نہ ہونا ہے۔
میرااگلا قدم اس پروگرام کو آن لائن کرنے کا ہے۔ اس بارے میں آپ کی آرا اور تجاویز کا منتظر ہوں۔
 
ایجاد

آن لائن سے آپ کی کیا مراد ہے۔ یہاں پر نبیل آن لائن ایڈیٹر پر خاصا کام کرچکے ہیں امید ہے کہ آپ دوبارہ پہیہ ایجاد نہیں کریں گے۔

آپ کے سافٹ ویئر میں ڈکشنری وغیرہ کا آپشن اچھا ہے اس میں بہتری لانے کا کیا پروگرام ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔مبارک ہو

عمر۔ اب آپ کا پروگرام انسٹال کر سکا ہوں۔، یاہو گروپ میں بھی پرابلم ہوئی تھی، اگر شارق یہ نہیں لکھتے کہ ریڈ می۔ ڈی آئی سی فائل پڑھی جا سکتی ہے تو مجھے کیا پتا چلتا کہ یہ آسکی ٹیکسٹ فائل ہے (ٹیکسٹ فارمیٹ میں کیا قباحت تھی؟)۔ تو اب رجسٹری سرور کا کام کر کے اسے دیکھ سکا۔
تعریف تو سب لوگ کریں گے مگر میں بہتری کے لئے مشورے زیادہ پسند کرتا ہوں، تعریف مضمر یا زیر لب سمجھ لیں۔ بیر حال۔ میں نے کچھ دستاویزات پر اس میں کام کیا تو پتہ چلا کہ لغت کافی تشنہ ہے۔ میںلغت کے الفاظ میں اضافہ کرتا گیا لیکن پھر بھی دیکھتا ہوں کہ پروگرام کے فولڈر کی کسی فائل کی خصوصیات میں فرق نہیں ہوا!! یہ کسٹم ؒلغتی فائل کہاں محفوظ ہوتی ہے؟ بہتر ہو کہ ڈکشنری فائل بھی امداد باہمی سے بنا لی جائے۔ اس کے لئے بھی یہ فورم کام آ سکتی ہے کہ احباب کو جو لفظ نہ ملے، اش میں اپنی لسٹ پوسٹ کرتے جائیں اور پھر آپ۔ عمر۔ اپنی لسٹ فائنل کر دیں کاپی اور پیسٹ کر کے۔
جہاں تک ایڈیٹر کا سوال ہے، اس کو جب اتنا اڈوانس بنا دیا گیا ہے تو طاہر ہے کہ یہ اب بیسک ٹیکسٹ ایڈیٹر نہیں رہا۔ تو کیوں نہ اسے مکمل ورد ٗروسیسر بنا دیا جائے۔ پیراگراف فارمیٹ کاخاص طور پر اضافہ بہت بہتر رہے گا۔ اور پھر فائل کو فوظ کرنے کے آپشنس بھی بڑھا دئے جائیں، ٹیکسٹ، ڈاک اور ایچ ٹی ایم ایل، یا اوپن داکیومنٹ فارمیٹ شامل کر دیں۔ یہ سب ہو جانے کے بعد پھر اس میں ٹیبل سپورٹ کا اضافہ کرنے سے کافی مکمل ہوسکتا ہے۔
 
اتفاق

میں اعجاز صاحب کی بات سے بھرپور اتفاق کرتا ہوں۔ میرے خیال سے یہ سافٹ ویئر ایک اچھے اردو ورڈ پراسیسر کا پلیٹ فارم مہیا کرسکتا ہے۔ اس سلسلے میں محفل کے احباب سے خاصی مدد مل جائے گی۔
 

سیفی

محفلین
اسکی dll فائل کو رجسٹر کروانے کے بعد پیغام آتا ہے succeeded مگر اس کے بعد جب پروگرام چلاتا ہوں تو پھر ایرر آجاتا ہے۔۔۔
جانے کیا مسئلہ ہے۔
 
لکھ دیں

سیفی ایرر یہاں لکھ دیں عمر صاحب مدد کر دیں گے آپ کی۔ ڈاٹ نیٹ میں ویسے بھی بہت منہ پھٹ قسم کے ایرر ہوتے ہیں۔
 

محمد عمر

لائبریرین
مشترکہ فائل فارمیٹ کے بجاے میں xml کے استعمال کو بہتر سمجھتا ہوں۔ اس بارے میں ایک اور ایپلیکیشن بنا چکا ہوں۔ انشاءاللہ جلد آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کروں گا۔ ابھی اس کی ڈکشنری کا کام جاری ہے۔ اس میں ایک الفاظ ذخیرہ کرنے کے لیے پروکرام شامل ہے۔

کسی ایرر کے بارے میں آپ مجھے تفصیلاً بتائیے یا آپ مجھے ای میل کر سکتے ہیں میرا پتہ ہے. umer_farooq80@yahoo.com
 

سیفی

محفلین
Readme file کی ہدایات کے مطابق میں نے dll کو رجسٹر کروایا اور succeeded کا پیغام آگیا۔۔۔۔






اسکے بعد جب میں نے “اردو ایڈیٹر انشاء پرداز“ کو چلانے کی کوشش کی تو درج ذیل مسئلہ آگیا






 

محمد عمر

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ آپ کے کمپیوٹر پر .net Framework انسٹال نہیں۔ آپ فریم ورک انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے ڈاؤن لوڈ لنک میری پہلی پوسٹ میں ہے
 
ماشاءاللہ آپ کی کوشش لائقِ تحسین ہے اور اسے مزید بہتربنانے کے لئے جو مدد آپ کو چاہئے وہ انشاءللہ آپ کو یہاں سے میسر آ جائے گی۔ بس اس سلسے کو جاری رکھیے گا۔
 

فرید احمد

محفلین
محترم جناب
بہترین کام آپ نے انجام دیا ہے، اللہ تعالی آپ کو پورے طبقہ اردو دان کی طرف سے بہترین‌صلہ عطا فرمائے،
بات بس ایک ہی ہے، وہ لغت ڈکشنری کو جامع بنائیے، سپیل چیک میں جامعیت نہیں۔ خیر امید کرتا ہوں کہ کام آگے چل ہی رہا ہوگا۔
 
Top