اردو زبان میں جدید میڈیکل سائنس

اردو زبان میں جدید میڈیکل سائنس
میرے نٹ کی اسپیڈ کم ہونے کی وجہ سے طب و صحت کا سیکشن نہ کھل سکا، جس کی وجہ سے کچھ جدید میڈیکل کی باتیں شیئر کرنا چاہتا تھا،لیکن نہ کر سکا۔ بہر حال ممکن ہوا تو پھر کبھی، پھر بھی اپنا تعارف تو کرادینا بہتر سمجھتا ہوں، میں نے جدید میڈیکل سائنس میں اردو زبان میں متعدد کتابیں لکھی ہیں جیسے کہ: آج کی میڈیکل پریکٹس، ایلوپیتھک میٹیریا میڈیکا، کلینیکل پیتھالوجی، نسوانی مرضیات اور قبالت، اردو معالجاتی اشاریہ، اصول طب جدید وغیرہ۔ شایقین حضرات ان کتابوں کو پی ڈی ایف شکل میں مفت حاصل کر سکتے ہیں اور جنھیں مطالعے کا شوق ہو تو جدید طبی مضامین کے لیے حسب ذیل لنک پر رجوع کر سکتے ہیں
میڈیکل سائنس کا مطالعہ کیجیے
 

mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب، اور اردو محفل پہ خوش آمدید
آپ نے تو ماشااللہ بہت کام کیا ہواہے، امید ہے آپ سے ان علمی موضوعات پہ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
جو لنک آپ نے دیا ہے وہ کام نہیں کررہا ہے
 
بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب، اور اردو محفل پہ خوش آمدید
آپ نے تو ماشااللہ بہت کام کیا ہواہے، امید ہے آپ سے ان علمی موضوعات پہ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
جو لنک آپ نے دیا ہے وہ کام نہیں کررہا ہے

جناب لنک کام کر رہا ہے، بس آپ سے گذارش ہے کہ لنک پر کلک کریں اور شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی میں میڈیکل سیکشن دیکھیے۔
 
ڈاکٹر معظم صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ نیز ہمیں آپ کے علم سے استفادہ کا موقع ملتا رہے گا۔

اس دھاگے کو ہم نے موزوں زمرے میں منتقل کر دیا ہے۔ اگر آپ مناسب خیال کریں تو تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرا دیں۔
 

dehelvi

محفلین
ڈاکٹر صاحب! محفل میں خوش آمدید۔
اپنے نو شناسا احباب کو اپنی تشریف آوری سے مستفید فرماتے رہئے گا۔
 
Top