اردو زبان میں ایچ ٹی ایم ایل کوئز بنائیں!

اردو زبان میں ایچ ٹی ایم ایل کوئز بنائیں!


hotpotatoes2.gif


ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا استعمال

اگر آپ اردو زبان میں ایچ ٹی ایم ایل بیسڈ کوئز بنانا چاہتے ہیں جنھیں آپ کسی بھی ویب سائٹ میں شامل بھی کر سکتے ہیں تو گرما گرم آلو کھائیں!۔۔۔۔۔ہنسیے مت!۔۔۔۔میں ہرگز مزاق نہیں کر رہا۔ ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) نامی سافٹ ویئر کے ذریعے 5 مختلف قسم کے کوئز بنائے جا سکتے ہیں جس میں multiple-choice, short-answer, jumbled-sentence, crossword, matching/ordering and gap-fill exercises
شامل ہیں۔

hotpotatoes1.gif


ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) کا انٹرفیس جس میں پانچ اقسام کے کوئز بنانے کی سہولت ہے!

اچھنبے کی بات یہ ہے کہ یہ مفت دستیاب ہے اور اس کا جاوا ورژن بھی موجود ہے یعنی آپ اسے لینکس یا میک میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اس بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ اردو یونیکوڈ کو بھی مکمل سپورٹ کرتا ہے!


hotpotatoes3.gif

اردو زبان میں ایک تجرباتی کوئز کا اسکرین شاٹ

تو دیر کس بات کی ہے دوستو!۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی کے ابھی اس شاندار سافٹ ویئر کو اُتاریے اور اُردو زبان میں کوئز بنا کر اراکین ِ محفل کا امتحان لیجئے!:dancing:

 

خواجہ طلحہ

محفلین
کمال کردیا شوبی بھائی۔
یعنی ادھر ہم لوگوں نیا سافٹ وئیر بنانے کے لیے تجاویز اکٹھے کررہے ہیں ،ادھر آپ نے بنے بنائے سافٹ وئیر کو متعارف بھی کروایا دیا۔
اور زبردست طریقہ سے سمجھا بھی دیا۔ بہت شکریہ
مولا کریم آپ کا سایہ ہم محفلین پر ہمیشہ قائم رکھے:)
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے دو دفعہ ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور چلانے پر مندرجہ ذیل پیغام آ رہا ہے :

The setup files are corrupted. Please obtain a new copy of the program.
 

دوست

محفلین
میرے پاس ٹھیک چلا ہے پہلی بار ہی۔
کوئیز کے پروگرام کے بارے میں تجاویز پڑھ کر میرا بھی اس کی طرف دھیان گیا تھا، یہ سافٹویر ہمیں چوتھے سمسٹر میں سکھایا جاتا ہے تاکہ آنلائن ٹیسٹ بنائے جاسکیں۔ لیکن مجھے یہ علم نہیں تھا کہ یہ مفت ہے۔
 
میں نے دو دفعہ ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور چلانے پر مندرجہ ذیل پیغام آ رہا ہے :

The setup files are corrupted. Please obtain a new copy of the program.

شمشاد بھائی ایک دفعہ اور کوشش کر لیں ورنہ پھر یہاں بتا دیں میں کہیں اپلوڈ کر کے آپ کو ربط دے دیتا ہوں!
 
میرے پاس ٹھیک چلا ہے پہلی بار ہی۔
کوئیز کے پروگرام کے بارے میں تجاویز پڑھ کر میرا بھی اس کی طرف دھیان گیا تھا، یہ سافٹویر ہمیں چوتھے سمسٹر میں سکھایا جاتا ہے تاکہ آنلائن ٹیسٹ بنائے جاسکیں۔ لیکن مجھے یہ علم نہیں تھا کہ یہ مفت ہے۔

سافٹ ویئر کی ویب سائٹ کے مطابق یہ سافٹ ویئر پہلے مفت نہیں تھا اب شاید حال ہی میں اسے مفت کیا گیا ہے!
 

شمشاد

لائبریرین
شعیب بھائی ابھی نئے سرے سے اتار کر چلایا ہے، پھر بھی وہی پیغام آیا ہے۔
 

سید محمد

محفلین
بہت خوب میرے دوست
مجھے ایسے ہی سافٹ ویئر کی تلاش تھی میں اس میں ایک اسلامی کوئز بنانا چاہتا ہوں اگر آپ کے ہاس مزید اور کچھ معلومات ہو تو مجھے ارسال کیجئے
وسلام
 
Top