اردو بلاگرس سے درخواست

الف عین

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ بہت سے بلاگرس نے میرے 'سمت اردو ادب' والے بلاگ کا لنک اپنے بلاگس میں دے دیا ہے:
http:\\aijazubaid.blogspot.com
ادھرجہاں زیب نے جو بلاگس میرے لئے کانفی گیورکر کے دئے ان کا یو آر ایل یہ تھا
http:\\ijazobaid.blogspot.com
جسے میں نے 'سمت ۔ اردو ادب کا آن لائن جریدہ' کا نام دیا ہے۔
اب اس بلاگ کی پوسٹس کو میں اس یو آر ایل پر پوسٹ کر رہا ہوں۔
http:\\samt-online.blogspot.com
چناں چہ بلاگرس حضرات اپنے لنکس میں حسب ضرورت تبدیلی کر لیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ میں نے ان بلاگس کی سورس فائل دیکھی ہے، لیکن کہیں مجھے اردو کا حوالہ نہیں ملا، یہی مذکور ہے کہ
lang=en and not lang=ur
اس کے علاوہ میری خواہش ہے کہ میں بلاگ میں یہ فانٹس کی ترتیب دوں کہ اگر دستیاب ہو تو نفیس نستعلیق، اور یہ نہ ہو تو براؤزر نفیس ویب نسخ یا ایشیا ٹائپ فانٹس لوڈ کرے۔ یہ کس طرح ممکن ہے؟ مدد کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، پیج کی سٹائل شیٹ میں فونٹ ٹائپ کو font-familly پراپرٹی سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ایک سٹال کی font-familly میں آپ کئی فونٹس کوما سے علیحدہ کرکے شامل کر سکتے ہیں۔ اس سے یہ ہوتا ہے کہ براؤزر ترتیب وار سسٹم پر font-familly میں بیان کردہ فونٹس ڈھونڈتا ہے اور جو فونٹ پہلے ملتا ہے اسی کے ذریعے پیج کا وہ سیکشن رینڈر کردیتا ہے جس پر متعلقہ سٹائل کا اطلاق ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے بلاگ کے سٹائلز میں ذیل میں بیان کردہ طریقے سے font-familly پراپرٹی استعمال کریں گے تو سسٹم پر فونٹ اس ترتیب میں ڈھونڈے جائیں گے: سب سے پہلے فستعلیق نفیس پھر نفیس ویب نسخ اور پھر اردو نسخ ایشیا ٹائپ۔

کوڈ:
.post
{
	font-family:Nastaleeq Nafees, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype
}

واضح رہے کہ ایسا آپ کو اپنے بلاگ کے سٹائل میں ہر font-familly ٹیگ پر کرنا پڑے گا۔
 
Top