اردو ایے جے ایکس ممنجر

zerocool

محفلین
السلام علیکم
آپ سب کی خدمت میں اردو ایے جے ایکس میسنجر پیش خدمت ھے۔ ایک آن لائن میسنجر کو اردو سپورٹ ھے۔ یہ سب اردو محفل پر موجود اردو جاوا سکرپٹ کے زریعے ممکن ھوا ھے۔ پہلے بہت بہت شکریہ اردو جاوا سکرپٹ مہیا کرنے کا۔ یہ میسنجر کا پرانا ورژن ھے۔ نئے ورژن کیلئے اردو شامل کرنے کی کوشش کی ھے لیکن اس میں کچھ مسئلہ پیش آ رھا ھے۔ اس میں ٹیکسٹ بکس کا کلر سبز ھو جاتا ھے لیکن اردو ٹائپ نہیں کرسکتے۔ یہاں پر آپ اس میسنجر استعمال کر سکتے ھیں۔

http://farooq.ueuo.com/ajaxim/ اور نئے ورژں کیلئے کچھ مدد درکا ھے۔
 

arifkarim

معطل
اب تک یونیکوڈ کی مدد سے ہر میسینجر چاہے وہ یاہو یا ایم ایس این ہو پر اردو لکھی جا سکتی ہے کسی بھی فانٹ میں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیرو کول، آپ اگر سورس کوڈ شیئر کیا کریں تو زیادہ بہتر ہوگا کہ اس طرح دوسرے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم
آپ سب کی خدمت میں سورس کوڈ اردو میسنجر کا پر نیا ورژن میں لنگویج فائلز کی سہولت موجود ھے۔ چونکہ میں نے پرانے ورژن میں اردو کی سہولت کافی عرصہ پہلے کوشش کی تھی۔ اپنے ویب سرور میں میسنجر کا فولڈر کاپی کریں اور config.php میں تبدیلی کریں۔ اور پھر install.php کو براؤزر میں کل کریں یہ آپ کے ڈیٹا بیس میں ٹیبل بنا دے گا۔ میسنجر کیلئے ٹیبل utf8 کریکٹرسیٹ ھونا چاھیے تاکہ اردو اس میں سیف ھو سکے ۔ install.php کو ری نیم کر دیں اور بروزر میں localhost/ajaxim ٹائپ کریں میسنجر انسٹال۔ نئے ورژن میں لینگویج فائل کی سپورٹ ھے۔ میں نے کافی حد تک اسکا ترجمہ کرلیا تھا پر مجھے کسی وجہ سے اپنا کمپیوٹر فارمیٹ کرنا پڑ گیا جس میں وہ لنگویج فائل بھی ڈلیٹ ھو گئی۔ پھر سے کوشش کروں گا ترجمہ جلد سے جلد کرنے کی۔

http://www.topsouq.com/ajaxim.rar

فاروق
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ زیرو کول، مجھے وقت ملا تو میں اسے ضرور ٹیسٹ کروں گا۔
 

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم


لیکن اس میں یوزر اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے گا :(

میں تو باوجود کوشش کے ناکام ہو رہا ہوں :(

کیا کوئی مدد کرے گا

میں‌نے اسے یونی فورم سرور پر انسٹال کیا ہے
 

Attachments

  • untitled.JPG
    untitled.JPG
    43.4 KB · مناظر: 4
Top