یاہو گروپ اردو کمپیوٹنگ میں کرلپ کے ہدیٰ سرفراز کے پیغام کے مطابق اردو این ویو کا اجراء ہو گیا ہے۔ اس کو انسٹال کر کے دیکھا جائے کہی این ویو کے بے شمار بگس دور ہوئے ہیں یا نہیں۔ ڈاؤن لوڈ کا ربط یہ ہے: http://www.crulp.org/software/localization/OSS/NVu.html جن کو علم نہیں ہے، ان کو بتا دیا جائے کہ این ویو آزاد مآخذ کا ویب پیج اڈیٹر سافٹ وئر ہے اور ان معدودے چند ویب پیج سافٹ وئرس میں سے ہے جو یونی کوڈ، اور اردو اور بطور خاص اردو کے نستعلیق فانس کو سپورٹ کرتا ہے۔
کاش اس کی ڈویلپمنٹ نہ رکتی۔ اب تو یہ کوما میں ہے۔ ویسے اس کے پائے کا اور کوئی سافٹویر ونڈوز اور لینکس دونوں کے لیے آزاد مصدر میں موجود نہیں۔
اور کوئی سافٹوئیر کیوں نہیں ہے۔ کمپوزر ہے نا۔ اسے این ویو کی خرابیاں دور کرنے کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔
اور یہ انوکھی بات دیکھی۔۔۔ اس کو ڈاؤن وڈ کر کے انسٹال کرنے گیا تو اسے ڈاٹ نہٹ ورژن 1.4 چاہئے، جب کہ میرے پاس ورژن 2.0 ہے!! اس لئے انسٹال نہیں ہو سکا۔ اب ورژن 2 کو ان انسٹال کرنے کا ارادہ تو نہیں ہے میرا۔ کی بورڈ کے آؤٹ کرئیٹر کے لئے ورژن دو چاہئے!! وہ زیادہ ضروری ہے میرے لئے۔ کوئی کامیاب ہو گیا ہو تو یہاں اس کی خبر دیں اور کچھ سکرین شاٹس بھی۔۔