اردو ایمبیڈ فونٹ ویب سائٹ

راج

محفلین
اردو ایمبیڈ فونٹ ویب سائٹ پر میں کئی بار کام کر چکا ہوں مگر ناکام رہا- Microsoft WEFT کے ذریعے میں نے اردو فونٹ کو ایمبیڈ کیا پھر اسے اور ویب پیج کو سرور پر اپلوڈ کیا مگر ہر بار کی طرح وہی ناکامی ہاتھہ آئی-
کیا کوئی مجھے اس کا جواب دے سکتا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ میں ہر بار ناکام رہتا ہوں- جبکہ نیٹ پر بہت سے ویب سائٹ ایمبیڈ فونٹ کے ذرریعے چل رہی ہیں-
Microsoft Turtorial بھی استعمال کیا کہیں کوئی خامی نہیں مگر پھر بھی کام نہیں بنا-
آپ سبھی سی گذارش ہے کہ اس مسئلے کا حل بتائیں-
 

الف عین

لائبریرین
غالباً یہ نوری نستعلیق فانٹ ہوگا ان پیج والا۔ کیوں کہ ان پیج ایک ہی فانٹ دکھاتا ہے لیکن اصل میں یہ نواسی فانٹس ہیں شاید۔ جب تک سارے امبیڈ نہ کیے جائیں، ویفٹ کس طرح کام کرے گا۔
لیکن فانٹ امبیڈ کرنے کی ضرورت؟؟ اب جب کہ دو دو قابلِ استعمال نستعلیق فانٹس دستیاب ہیں انتر نیٹ کے لیے بھی۔
 

راج

محفلین
جی نہیں میں نوری نستعلیق کی بات نہیں کر رہا میں نفیس نسخ پر کوشش کر چکا ہوں- اور اس کے لیے ضروری ہے کہ فونٹ کو ایمبیڈ کیا جائے-
اور کچھ دیر کے لیے مان لیجئے کہ اردو کی جگہ مجھے انگلش کی کوئی اسکرپٹ ٹائپ فونٹ استعمال کرنی ہے- تو اسے ایمبیڈ ہی کرنا ہی ہوگا- مگر نہ معلوم کیا وجہ ہے کہ نہیں ہو رہا ہے- میں ہی نہیں میرے دوست نے بھی کوشش کی مگر ناکام ہی رہا-
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، اگر آپ اپنے پیغامات پر نفیس نستعلیق کی بجائے پاک نستعلیق فونٹ اپلائی کریں تو شاید بہتر ہوگا۔

دوسرے مجھے آپ کی بات کی سمجھ نہیں آئی۔ نفیس نسخ فونٹ‌ کو پیج پر استعمال کرنے کے لیے اسے ایمبیڈ کرنے کی ضرورت کب پیش آتی ہے۔ ایمبیڈنگ کی ضرورت تو ان فونٹس کے لیے پڑتی ہے جنہیں پروٹیکٹ کیا گیا ہوتا ہے جیسے کہ جوہر نستعلیق فونٹ۔ یہ فونٹس ہر مرتبہ پیج کے ساتھ ڈاؤنلوڈ ہوتے ہیں۔
 

راج

محفلین
جی آپ نے ٹھیک کہا - مجھے بھی اسی لیے فونٹ کو ایمبیڈ کرنا ہے- تاکہ میں اپنی ویب سائٹ اردو میں بنا سکوں- اور سائٹ پر آنے والے کو فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کی تکلیف سے نجات ملے-
 
Top